وزارت دفاع
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے سائبر اسپیس آپریشن کے لئے مشترکہ طریقہ کار جاری کیا
Posted On:
18 JUN 2024 5:53PM by PIB Delhi
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے 18 جون 2024 کو نئی دہلی میں منعقدہ چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی او ایس سی) کی میٹنگ کے دوران سائبر اسپیس آپریشنز کے لیے مشترکہ طریقہ کارجاری کیا۔ مشترکہ طریقہ کار ایک اہم مطبوعہ ہے، جو آج کے پیچیدہ ملٹری آپریٹنگ ماحول میں سائبر اسپیس آپریشنز انجام دینے میں کمانڈروں کی رہنمائی کرے گا۔
مشترکہ طریقہ کار کو فروغ دینا ،ارتباط اور انضمام کا ایک اہم پہلو ہے، یہ ایک ایسا قدم ہے، جس پر ہندوستانی مسلح افواج سرگرم عمل ہے۔ سائبر اسپیس آپریشنز کے لیے مشترکہ طریقہ کار جاری عمل کو تحریک دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ زمین، سمندر اور ہوا سمیت جنگ کے روایتی شعبوں کے علاوہ، سائبر اسپیس جدید جنگ میں ایک اہم اور چیلنجنگ شعبے کے طور پر ابھرا ہے۔ زمینی، سمندری اور ہوا کے شعبوں میں علاقائی حدود کے برعکس، سائبر اسپیس ایک عالمی مشترک ہے اور اس طرح اس کی خودمختاری مشترک کی گئی ہے۔ سائبر اسپیس میں مخالفانہ کارروائیاں قوم کی معیشت، ہم آہنگی، سیاسی فیصلہ سازی، اور قوم کی اپنے دفاع کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ سائبر اسپیس میں آپریشنز کو قومی سلامتی کے تانے بانے میں ڈھالنے کی ضرورت ہے، تاکہ 'اختتام'، 'طور طریقے' اور 'ذرائع' کو وضع کیا جا سکے، تاکہ تمام دیگر آپریشنل ماحول اور طاقت کے تمام آلات میں واقعات کا فائدہ پہنچایا جا سکے۔
یہ طریقہ کار سائبر اسپیس آپریشنز کے عسکری پہلوؤں کو سمجھنے پر زور دیتا ہے اور کمانڈروں، عملے اور پریکٹیشنرز کو سائبر اسپیس میں آپریشنز کی منصوبہ بندی اور انعقاد کے لیے تصوراتی رہنمائی فراہم کرتا ہے، نیز تمام سطحوں پر ہمارے وار فائٹرس میں بیداری پیدا کی جاسکے ۔
************
U.No:7535
ش ح۔ ح ا ۔ق ر
(Release ID: 2026248)
Visitor Counter : 99