مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) نے بجلی کے کے وائی سی اپڈیٹ گھوٹالے کے خلاف کارروائی کی


ڈی او ٹی نے سائبر کرائم، مالی دھوکہ دہی میں غلط طور پراستعمال ہونے والے 392 موبائل ہینڈ سیٹس کو ہندوستان بھر میں آئی ایم ای آئی کے استعمال کے ذریعے  بلاک کرنے کی ہدایت دی

ان موبائل ہینڈ سیٹس سے منسلک 31740 موبائل کنکشنز کی از سر نو تصدیق

Posted On: 17 JUN 2024 8:15PM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) نے بجلی کے کے وائی سی اپ ڈیٹ گھوٹالوں میں موبائل نمبروں سے متعلق دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کی رپورٹوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہدف بند کارروائیاں شروع کی ہیں۔

اہم تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

ہوشیار اور چوکس شہری ڈی او ٹی کے سنچار ساتھی پورٹل پر ’چکشو-رپورٹ مشتبہ فراڈ کمیونیکیشنز‘ سہولت کے ذریعے مشتبہ فریب دیہی پر مبنی مواصلات کی اطلاع دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ یہ سائبر کرائمز اور مالیاتی دھوکہ دہی سے نمٹنے اور اس پر روک  لگانے میں ٹیلی مواصلات کے محکمے  کی مدد کرتا ہے۔

شہریوں نے دھوکہ دہی کے کچھ واقعات کی اطلاع دی ہے جو کے وائی سی اپ ڈیٹس اور نقصان دہ اے پی کے فائلوں کا استعمال کرتے ہوئے متاثرین کے آلات پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بجلی سے متعلق ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پیغامات کا استعمال کرتے ہیں ۔

ٹیلی مواصلات کے محکمے(ڈی او ٹی) نے چکشو پورٹل کو دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کی رپورٹنگ اور تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کیا، ابتدائی طور پر پانچ مشتبہ نمبروں کی شناخت کی۔ پورٹل کے اے آئی  سے چلنے والے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ 31740 موبائل نمبروں سے منسلک 392 ہینڈ سیٹ اس طرح کی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ڈی او ٹی نے تمام ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) کو سائبر کرائم، مالی دھوکہ دہی میں غلط استعمال کیے جانے والے 392 موبائل ہینڈ سیٹس کو پین انڈیا آئی ایم ای آئی کے استعمال کے ذریعے بلاک کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس نے انہیں ان موبائل ہینڈ سیٹس سے منسلک 31740 موبائل کنکشنز کی دوبارہ تصدیق کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دوبارہ تصدیق میں ناکامی کا نتیجہ ، اطلاع شدہ نمبروں کا فوری رابطہ منقطع ہونے اور متعلقہ ہینڈ سیٹس کو بلاک کردیے جانے کی شکل میں سامنے آئے گا۔

یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی حفاظت کو بڑھانے اور شہریوں کو ڈیجیٹل فراڈ سے بچانے کے لیے ٹیلی مواصلات کے محکمے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

سنچار ساتھی پورٹل پر چکشو کی سہولت کے بارے میں:

چکشو، ڈی او ٹی کے سنچار ساتھی پورٹل (www.Sancharsaathi.gov.in)  پر پہلے سے دستیاب شہریوں پر مبنی سہولیات میں تازہ ترین اضافہ ہے۔’چکشو‘ شہریوں کو سہولت فراہم کرتا ہے کہ کال، ایس ایم ایس، یا واٹس ایپ پر دھوکہ دہی کی نیت سے موصول ہونے والے مشتبہ فراڈ مواصلت کی اطلاع دیں جیسے کے وائی سی کی میعاد ختم ہونے یا بینک اکاؤنٹ/پیمنٹ والیٹ/سم/گیس، کنکشن/بجلی کا کنکشن، جنسی استحصال، اپنے آپ کو سرکاری اہلکار ظاہر کرتے ہوئے رقم بھیجنے کا مطالبہ، تمام موبائل نمبروں کا ڈی او ٹی کی طرف سے رابطہ منقطع کرنا وغیرہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ س ب۔م ع۔

U-7511



(Release ID: 2026058) Visitor Counter : 20