وزارت اطلاعات ونشریات

"گمنام دن" تارکین وطن مزدوروں کی زندگی کے گمشدہ دنوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے: ڈائریکٹر ایکتا متل


18ویں ایم آئی ایف ایف میں برلینیل شارٹس پیکج میں "گمنام  دن" کی  پیش کش

Posted On: 17 JUN 2024 6:42PM by PIB Delhi

ایکتا متل کی ہدایت کاری میں بننے والی گمنام دن (مسنگ ڈیز) ایک مختصر فکشن فلم ہے جو کام کے لیے دور دراز کے شہروں میں ہجرت کرنے والے گمشدہ لوگوں کی جدائی اور آرزو کے دلکش موضوعات پر روشنی ڈالتی ہے۔ ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف - 2024) میں'برلینیل اسپاٹ لائٹ: برلینیل شارٹس پیکیج' میں نمایاں، یہ فلم علیحدگی کو روزمرہ کے ناگزیر عمل کے طور پر پیش کرتی  ہے۔ یہ فلم برلینیل شارٹس 2020 کے لیے سرکاری انتخاب کا حصہ تھی۔ ایکتا متل نے ایم آئی ایف ایف کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے، فلم کی تخلیق اور اس  میں پیش کردہ گہرے بیانیے کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔

اپنی فلم کی ابتداء کے بارے میں بتاتے ہوئے، ایکتا متل نے کہا کہ یہ فلم 2009 میں شروع ہونے والے ایک طویل عمل کا حصہ تھی۔ "ٹن شیٹس کے پیچھے،" کے عنوان سے ہم نے تعمیراتی مہاجر کارکنوں کے بارے میں تین مختصر فلمیں بنائیں۔ ان فلموں کو مکمل کرنے کے باوجود، ایسا لگا جیسے کچھ ابھی نامکمل ہے، اور اسی لیے یہ فلم بنائی گئی " ، متل نے وضاحت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17-5-1JO3G.jpg

(تصویر میں: شارٹ فکشن فلم ’گمنام دن‘ کی ڈائریکٹر ایکتا متل 18ویں ایم آئی ایف ایف میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے)

مشہور فلم ساز نے تارکین وطن کارکنوں کی زندگیوں کی نازک صورتحال پر بھی زور دیا، یہ  بتاتے ہوئے کہ ان کی شناخت اکثر اپنے اردگرد کے ماحول کے ساتھ بدل جاتی ہے۔ مزید تحقیق اور تلاش کے نتیجے میں "برہا" کی تخلیق ہوئی، یہ فلم پنجابی صوفی شاعر شیو کمار بٹالوی کی شاعری سے متاثر ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح علیحدگی کارکنوں کے ذہنوں کو متاثر کرتی ہے۔ "گمنا م دن" ان کارکنوں کی زندگی کے گمشدہ دنوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ان کے تجربات کو ناموں اور اعداد و شمار سے ہٹ کر ایک تجریدی انداز میں بیان کرتے ہوئے اس پر مزید روشنی ڈالتا ہے جو ان کے خطرے کو کم کر دیتے ہیں۔

متل نے مزید کہا ، "بہت سی وجوہات ہیں کہ لوگ  گمشدہ ہونے کا انتخاب کیوں کرتے ہیں۔" "مزدوروں کے لیے، لیبر کالونی میں رہنا ایک الگ تھلگ کرنے والا تجربہ ہے۔ فلم سازی کے عمل کے دوران، میں تارکین وطن کارکنوں کے خاندانوں کے ساتھ رہی اور مشاہدہ کیا کہ زندگی یا رشتوں میں کوئی بھی چیز مستقل نہیں ہوتی۔ کووڈ-19 وبائی مرض نے صرف اس کی تصدیق کی،" انہوں نے کہا ۔

اپنے برلینیل کے تجربے کی عکاسی کرتے ہوئے، ایکتا متل نے میلے میں زبردست کیوریشن کی ستائش کی اور اسے زبردست اور شاندار قرار دیا۔ انہوں نے اس بارے میں بے یقینی کا اظہار کیا کہ آیا کارکنوں کویہ  فلم پسند آئی یا  نہیں لیکن انہیں یقین تھا کہ وہ اس کی شناخت  ضرور کریں گے ۔

متل مزدوری اور نقل مکانی کے مسائل کو تلاش کرنے کے لیے وقف ہیں۔ ان  کا اگلا پروجیکٹ ریاست کے اندر داخلی ہجرت پر توجہ مرکوز کرے گا، کارکنوں کے مسائل پر اپنا دھیان جاری رکھے گا۔

"گمنام دن" ہندی، پنجابی اور چھتیس گڑھی میں پیش کی جانے والی 28 منٹ کی فلم ہے۔ متل نے  بتایا کہ مختصر فلموں کی تجریدی اور شاعرانہ نوعیت کے باوجود، یہ ضروری نہیں کہ وہ چھوٹے بجٹ پر بنی ہوں اور دیکھنے کے وقت کا ایک محدود رشتہ خرچ ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلموں کو ہمیشہ ایکٹیوزم پر مبنی ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ تخلیقی طریقوں سے جذباتی پہلوؤں کو تلاش کر سکتی ہیں۔

تاہم، متل نے دستاویزی فلموں کے کم ہوتے وسائل اور اسٹریمنگ پلیٹ فارموں  پر انہیں فروغ دینے میں درپیش چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ٹیلی ویژن کی مقبولیت میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "اگر یہ فیسٹیول میں جاتا ہے، تو اس پر توجہ دی جائے گی۔" ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ناظرین کی تعداد بڑھانے کے لیے اپنی فلم کو متعدد پلیٹ فارموں  پر دکھانے کی کبھی ضرورت محسوس نہیں کی لیکن جب تعلیمی اداروں اور دیگر اداروں کی جانب سے آرگینک اسکریننگ کی درخواستیں آئیں تو وہ بہت خوش ہوئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

7505



(Release ID: 2025965) Visitor Counter : 19