نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ كے ہاتھوں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پریرنا استھل کا افتتاح


نائب صدر نے استھل کو سب کیلئےحوصلہ افزا اور متاثر کن گردانا

نائب صدر نے پریرنا استھل کے قیام كے نظریے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس کا افتتاح ایک یادگار لمحہ ہے

Posted On: 16 JUN 2024 8:33PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھر نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نوتعمیر شدہ پریرنا استھل کا افتتاح کیا۔ اس استھل میں ہندوستان کے ممتاز رہنماؤں اور حریت پسندوں کے مجسمے رکھے گئے ہیں جو قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مختلف جگہوں پر تھے۔

اس اقدام کا مقصد ہندوستانی تاریخ کی اُن متاثر کن شخصیات کی زندگی کی کہانیوں کو بیان کرنے کے لیے کیو آر کوڈ جیسی جدید ٹیکنالوجی تک آسان رسائی اور استعمال  کے ذریعے ویزیٹروں کے تجربے کو بڑھانا ہے۔

اس موقع کو حوصلہ افزا اور یادگار قرار دیتے ہوئے جناب دھنکھر نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں اپنے عظیم لیڈروں کی اس طرح عزت افزائی کرنے کا ایسا موقع ملے گا۔ انہوں نے اس یقین كا اظہار کیا کہ تمام لوگ جو اس پریرنا استھل کا دورہ کریں گے متاثر کن کہانیوں کے ذریعے تواناءی اور حوصلہ افزائی حاصل كریں گے۔

پریرنا استھل پر تختی کی نقاب کشائی کے بعد نائب صدر جمہوریہ نے دیگر معززین کے ساتھ مل کر استھل پر موجود تمام مجسموں کو پھول چڑھائے۔

اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر ہری ونش، کئی مرکزی وزرا بشمول جناب اشونی ویشنو، جناب کرن رجیجو، ​​جناب ارجن رام میگھوال موجود تھے۔

 

پریرنا اسٹالکے افتتاح کے بعد نائب صدر کے بیان کا متن درج ذیل ہے۔"میں اس کام کو ایک بہت ہی قابل تعریف کام سمجھتا ہوں۔ ایک ہی جگہ تمام عظیم شخصیات نظر آئیں گی۔ میں نے یہاں آ كر دیکھا کہ ان کے خیالات اور شخصیتیں ہم پر کتنا اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ پریرنا ستھل کے بارے میں سنا اور سوچا، لیکن میں اس بنیادی حقیقت کو اتنے شاندار انداز میں دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔

میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ 'استھل' تحریک ساز اور متاثر کن ہے اور جو کوئی یہاں ایک لمحہ بھی گزارے گا وہ جذبات میں مگن ہو جائے گا۔ اندازہ لگائیں کہ ہندوستان کی تاریخ میں ان عظیم انسانوں کا کیا خدمات رہیں۔ ان عظیم انسانوں کو کب كسی دور میں یاد کیا گیا؟ ایسی صورتحال میں نے سنٹرل ہال میں دیکھی۔ 1989 میں ایم پی بنے جس کے بعد مسلسل ان کی تبدیلیاں ہوتی رہیں۔ آپ اندازہ لگائیں کہ آزادی کے کتنے سالوں بعد ڈاکٹر امبیڈکر کو بھارت رتن ملا۔ مجھے فخر ہے کہ اس وقت میں یونین کونسل آف منسٹرس کا ممبر اور لوک سبھا کا ممبر تھا۔

ہم اپنے عظیم انسانوں کی جتنی بھی تعریف کریں کم ہے۔ آج کا دن ایک متاثر کن دن ہے اور ہمیشہ یادگار رہے گا۔ یہ میری زندگی کا وہ لمحہ ہے جس کے بارے میں میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے ان عظیم انسانوں کی اس طرح عزت افزاءی کا موقع ملے گا۔ مہاتما گاندھی جی، امبیڈکر جی، مہارانا پرتاپ جی برسا منڈا جی اور چودھری دیوی لال جی جنہوں نے سیاست میں میری راہ ہموار کی۔ میں انہیں وہاں دیکھ کر جذباتی ہو گیا۔

یہ ایسے لمحات ہیں جن سے گزرنے والے میں ایک نئی توانائی منتقل ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جو کوئی بھی زندگی کے تمام شعبوں کے بچوں سے لے کر طلباء تک، نوجوانوں تک اس مقام پر آئے گا وہ بہت اچھی یادیں لے كر جائے گا۔ ہماری  تاریخ کو یاد رکھے گا۔ یہ بہت ہی قابل تحسین کام ہے۔ میں ان تمام لوگوں کو شکر گزار ہوں جن کے ذہن میں یہ سوچ آئی اور وہ سوچ آج حقیقت میں بدل گئی ہے۔

 

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2025854) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi