وزارت اطلاعات ونشریات

ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پینل نے مواد کی تخلیق اور کامیابی کی حکمت عملیوں کو جمہوری بنانے پر بحث کی


ایم آئی ایف ایف مباحثہ میں مواد کی تخلیق کی کامیابی کے متنوع راستوں پر روشنی ڈالی گئی

Posted On: 16 JUN 2024 8:29PM by PIB Delhi

ممبئی 16 جون 2024

ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2024 میں ”ایڈونچر سے ریونیو تک: مواد کے تخلیق کاروں کے لیے کامیابی کی حکمت عملیاں“ کے عنوان سے ایک پینل مباحثہ کا انعقاد کیا گیا۔ بحث اس بات پر مرکوز تھی کہ کس طرح پلیٹ فارم نے مواد کی تخلیق کو جمہوری بنایا ہے، جس سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تخلیق کاروں کو اپنی کہانیوں کا اشتراک کرنے میں مدد ملتی ہے۔ پینل میں شامل لوگوں نے مستند ہندوستانی مواد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو بھی اجاگر کیا اور نئے مواد کے تخلیق کاروں کے لیے کامیابی کی حکمت عملیوں کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔

 

 

اس پینل مباحثہ میں نمرتا راج کمار، ہیڈ آف مووی کنٹینٹ پارٹنرشپ، یو ٹیوب، وجے کوشی، صدر، دی وائرل فیور (ٹی وی ایف) پروڈکشنز، یتیش سوورنا، ڈائریکٹر، مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، گو پرو انڈیا، شیف سے فوٹوگرافر بنے یش رانے، کشمیر کے ایتھلیٹ اور ایڈونچر فلم ساز رضا علی، حیدرآباد کے یوٹیوبر سائی تیجا نے حصہ لیا۔ اداکار، پروڈیوسر اور سی بی ایف سی کے رکن وانی ترپاٹھی ٹکو نے اس مباحثہ کی نظامت کی۔

یوٹیوب پر نئے مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے مواقع کے بارے میں بات کرتے ہوئے نمرتا راج کمار نے کہا کہ یوٹیوب ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو مختصر، طویل اور انتہائی طویل جیسے متعدد فارمیٹ میں مواد تخلیق کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

 

 

یوٹیوب جیسے پلیٹ فارم نے مواد کی تخلیق کو حقیقی معنوں میں جمہوری بنا دیا ہے کیونکہ وہ کہیں سے بھی کسی کو بھی تخلیق کار بننے کا اہل بناتے ہیں۔ آپ یوٹیوب پر دیہات سے شہروں تک کامیابی کی بہت سی کہانیاں دیکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کیرالہ کے ایک گاؤں کا ایک تخلیق کار جس کے 50 ملین سے زیادہ صارفین ہیں، ہمارے پاس کسان، ٹرک ڈرائیور ہیں جو ہمارے مواد کے تخلیق کار ہیں جن کو فالو کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کے پاس سنانے کے لیے ایک کہانی ہوتی ہے اور یوٹیوب اس کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

 

 

اس بحث میں وجے کوشی نے اپنے پروڈکشن ہاؤس ٹی وی ایف کی کہانی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ایف کا سفر تمام نامور پروڈکشن ہاؤس سے ’مسترد کیے جانے‘ سے شروع ہوا۔ پھر ہم نے یوٹیوب کو بطور پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پر اپنا چینل بنایا۔ آج ہندوستان میں IMBD پر 11 سب سے زیادہ درجہ بندی والے ٹی وی شوز ہیں۔ ان میں سے 7 ٹی وی ایف نے بنائے ہیں اور ان میں سے 5 شو خصوصی طور پر یوٹیوب پر چلائے جاتے ہیں۔ ویب سیریز - پنچایت کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے نئے تخلیق کاروں سے اپیل کی کہ وہ مزید ہندوستانی سامعین کو راغب کرنے کے لیے منفرد ہندوستانی مواد تخلیق کریں۔

 

 

 

بحث میں آگے، یش رانے، رضا علی، سائی تیجا نے بھی چینل بنانے، ویڈیوز اپ لوڈ کرنے اور سامعین سے موصول ہونے والے تاثرات کے بارے میں اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا کام حقیقی اور منفرد ہے تو آپ کو ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ضرور ملے گا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 7495



(Release ID: 2025846) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Marathi