کانکنی کی وزارت

ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن کی طرف سے مالی اعانت یافتہ سیلف ہیلپ گروپس اگلے دو مہینوں تک دلّی ہاٹ میں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے

Posted On: 15 JUN 2024 10:10PM by PIB Delhi

ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) کی مالی اعانت یافتہ سیلف ہیلپ گروپس  جو کان کنی کمپنیوں کے سی ایس آر اقدامات کے تحت ہیں،  اگلے دو ماہ تک دلّی ہاٹ میں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ یہ قدم ایک مثبت جذبہ پیدا کرنے اور عوام کو ہمارے معاشرے میں سیلف ہیلپ گروپوں کی شراکت کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہ کرنے کے لیے اٹھایا گئا ہے۔

کان کنی کے شعبے میں ان گروپوں کو فنڈنگ ​​ایجنسیوں اور سرکاری اداروں کے ذریعے ترقیاتی سرگرمیوں کی فراہمی کی خاطر پلیٹ فارموں کے طور پر تیزی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

کوسل لائیولی ہوڈ اینڈ سوشل فاؤنڈیشن جو ہنڈلكوکے ذریعہ تعاون یافتہ ایک سماجی ادارہ ہے، اُنّتی مہا سنگھ جو بالکو کی طرف سے تعاون یافتہ ایک اجتماعی سماجی ادارہ ہے اور بجرنگ بلی آجیویکا سیلف ہیلپ گروپ جو ڈی ایم ایف کے تحت اتر پردیش کے سون بھدرا ضلع کے ذریعے مالی اعانت ہے اس ہفتے اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ ان اسٹالوں کا افتتاح آج کانکنی کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ فریدہ ایم نائک نے کیا۔ انہوں نے ان گروپوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ڈی ایم ایف سون بھدرا اور اُنّتی مہا سنگھ کی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کے تیار کردہ ان کی مصنوعات اور ان کی قابل ستائش کوششوں کی تعریف کی۔

 

کان کنی کی وزارت نے 2015 میں مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) (ایم ایم ڈی آر) ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے کان کنی سے متاثرہ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) کے قیام کا انتظام کیا تھا۔

ڈی ایم ایف کا مقصد لوگوں اور کان کنی سے متعلق کاموں سے متاثر ہونے والے علاقوں کے مفاد اور فائدے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ 

ڈی ایم ایف کے ذریعے مختلف اضلاع میں قبائلیوں کا ایک سیلف ہیلپ گروپ قائم کیا گیا ہے جو مختلف مقامی مصنوعات تیار کرتے ہیں۔

کانوں کی وزارت ڈی ایم ایف کی طرف سے مالی اعانت یافتہ کئی سیلف ہیلپ گروپوں کو باقاعدگی سے وقفوں كے ساتھ دستکاری، جوار کی مصنوعات، تسر سلک مصنوعات، کوئر مصنوعات، گھریلو بانس کے فرنیچر، ڈیری مصنوعات/خشک کھانے کی اشیاء، کھانے کے مصالحے، خوردنی تیل اور اسی طرح کی بہت سی دوسری اشیاء، كی نمائش كے لیےمدعو کرتی آ رہی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2025668) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi