وزارت اطلاعات ونشریات
ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا شاندار آغاز
ممبئی کے اے وی جی سی سیکٹر میں جلد ہی ایک سینٹر فار ایکسیلنس: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن
دستاویزی فلمیں منفرد صلاحیتوں، جذبات اور انسانی رشتوں کو صحیح طریقے سے ظاہر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں: ڈاکٹر ایل مروگن
وائلڈ لائف فلمساز صوبیہ نلا مُتھو کو ڈاکٹر وی شانتارام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
افتتاحی فلم "بلی اینڈ مولی، ایک اود بلاؤکی محبت کی کہانی" انسانوں اور فطرت کے درمیان گہرے رشتے کو بیان کرتی ہے
Posted On:
15 JUN 2024 10:02PM by PIB Delhi
سنیما کی بہترین کارکردگی کے ایک ہفتے کے لیے اسٹیج تیار کرتے ہوئے، دستاویزی، مختصر اور اینی میشن فلموں کے لیے ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف-2024) کے 18ویں ایڈیشن کا افتتاح آج حکومت ہندکے مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے کیا۔اس موقع پر حکومت مہاراشٹر کے وزیر ثقافت جناب سدھیر منگنٹیوار بھی موجود تھے۔
(تصویر میں: مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن،ایم آئی ایف ایف کے 18 ویں ایڈیشن کا افتتاح کرنے کے لیے شمع روشن کرتے ہوئے)
متحرک اور شاندار افتتاحی تقریب ممبئی کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس (این سی پی اے) میں ہوئی۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے دو سالہ منظم، اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے ذریعے انجام دی جانے والی یہ باوقار تقریب فلم سازوں، صنعت کے پیشہ ور افراد، اور سنیما کے شائقین کے لیے یکساں تجربے کا عہد کرتی ہے۔ اس سال ایم آئی ایف ایف پانچ ہندوستانی شہروں میں بیک وقت اسکریننگ اور ریڈ کارپٹ تقاریب کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔ سات دن تک جاری رہنے والا یہ میلہ عالمی معیار کے متوازی سنیما کے جادو کو ہندوستان بھر کے فلمی شائقین کے قریب لائے گا۔
اپنے افتتاحی خطاب کو پیش کرتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا کہ روزگار پیدا کرنے اور ترقی پیدا کرنے میں اے وی جی سیکٹر کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے، حکومت جلد ہی ممبئی میں اے وی جی سی سیکٹر میں ایک سینٹر فار ایکسیلنس قائم کرے گی۔ وزیر موصوف نے سینماٹوگراف ایکٹ میں ترمیم لا کر ملک میں بحری قزاقی پر قابو پانے کے لیے حکومتی کوششوں پر زور دیا۔
دنیا بھر کے فلم سازوں کو اکٹھا کرنے میں ایم آئی ایف ایف کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا کہ دستاویزی فلمیں منفرد صلاحیتوں، جذبات اور انسانی رشتوں کو حقیقی اور فطری انداز میں ظاہر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کو دنیا کے مواد کا مرکز بنانے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ فلم کی سہولت کے لیے سنگل ونڈو سسٹم متعارف کرایا گیا ہے تاکہ فلم پروڈیوسروں کو ہندوستان میں شوٹنگ کے لیے آسان رسائی اور اجازت مل سکے۔ ہمالیہ، مغربی گھاٹ، نیل گیری ، ساحلوں اور قدیم مندروں سے لے کر ہمارے پاس ہندوستان میں فلموں کی شوٹنگ کے لیے خوبصورت مقامات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا حکومت غیر ملکی فلم پروڈیوسروں اور کمپنیوں کو ہندوستان میں شوٹنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت سے مراعات فراہم کر رہی ہے'' ۔ ڈاکٹر ایل مروگن نے بھی اس سال وی شانتارام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جیتنے کے لیے صوبیہ نلا مُتھو کو مبارکباد پیش کی۔
(تصویر میں: اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کا افتتاحی خطاب)
وائلڈ لائف فلمساز صوبیہ نلا مُتھو کو وی شانتارام، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا
افتتاحی تقریب میں، مشہور ایوارڈ یافتہ وائلڈ لائف فلم ساز جناب صوبیہ نلا مُتھو اس سال کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن اور مہاراشٹر حکومت کے وزیر ثقافت جناب سدھیر منگنتیوار نے یہ ایوارڈ پیش کیا۔ باوقار ڈاکٹر وی شانتارام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ایم آئی ایف ایف کے ہر ایڈیشن میں ایک فلم ساز کو دستاویزی فلموں اور ہندوستان میں اس کی تحریک میں اہم خدمات کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔ ایوارڈ میں 10 لاکھ روپے کا نقد انعام، ٹرافی اور ایک توصیفی سنددیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ فلمساز وی شانتارام کی یاد میں قائم کیا گیا ہے، جو 1950 کی دہائی کے دوران اعزازی چیف پروڈیوسر کے طور پر فلم ڈویژن سے وابستہ تھے۔ جناب صوبیہ نلا مُتھو نے یہ ایوارڈ اپنے والدین اور کنبہ کے نام وقف کیا جنہوں نے ان کے فلم سازی کے سفر میں ان کا ساتھ دیا۔
(تصویر میں: مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن، مہاراشٹر حکومت کے وزیر ثقافت جناب سدھیر منگنٹیوار کے ساتھ، وی شانتارام، وائلڈ لائف فلم ساز جناب صوبیہ نلا مُتھو کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کرتے ہوئے۔)
اس موقع پر، ایم آئی ایف ایف انٹرنیشنل مقابلہ، قومی مقابلہ اورایف آئی پی آر ای ایس سی آئی کے جیوری ممبران - کیکو بینگ، بارتھیلیمی فوجیا، آڈریئس اسٹونیس، بھارت بالا، مانس چودھری، ایڈیل سیلمن-ایگبرٹ، ڈاکٹر بوبی سرما باروہ، اپوروا بخشی، منجل شراف، انا ہینکل ڈونرمارک اور میگھ چندرا کونگبام کواعزاز سے نوازا گیا ۔
(تصویر میں: ایم آئی ایف ایف کے بین الاقوامی، قومی اور ایف آئی پی آر ای ایس سی آئی کے جیوری ممبران کو مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا)
تقریب میں ہندوستانی متوازی سنیما اور فن کے ماہرین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سفر کو ایک آڈیو ویژول فلم سے بھی یاد کیا گیا۔ اس تقریب میں نیٹ فلکس کی جانب سے بنائی گئی عوامی خدمت کی آگاہی پر مبنی فلم ’آزادی کی امرت کہانیاں‘ کا ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا۔
اس سے قبل، چارلی ہیملٹن جیمز کی ہدایت کاری میں نیشنل جیوگرافک کی دستاویزی فلم، "بلی اینڈ مولی، اَین اوٹر لو اسٹوری" کے انڈیا پریمیئر کے ساتھ فیسٹیول کی اسکریننگ کا آغاز ہوا۔ اس فلم میں محبت کی لامحدود گہرائیوں اور انسانوں اور فطرت کے درمیان گہرے رشتے کو تلاش کیا گیا۔
تقریب میں مدھر بھنڈارکر، رچی مہتا، آنند ایل رائے، دیویا دتہ، رندیپ ہوڈا، ابھیشیک بنرجی، سونالی کلکرنی، دیویندو، شرد کیلکر، طحہٰ شاہ، راہل رویل، سورج ٹھاکر، ونیت، سنگھ، اویناش تیواری، کیلاش کھیر، اپاسنا، پنکج جھا، سوراب سچدیوا اور عادل حسین جیسی مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔
مسحور کن افتتاحی تقریب میں ثقافتی ایکٹ کا ایک فنکارانہ میلان دیکھا گیا جس میں ہندوستانی اینیمیشن کے سفر کی عکاسی کرنے والا ایکٹ، سری لنکا کی ثقافتی پیش کش ، ہندوستانی اینی میشن کی تاریخ میں 15 منٹ کا ایک دلکش سفر، کرزی کنگز ڈانس گروپ نے پیش کیا، وی کمپنی کی ایک طاقتور پرفارمنس، ہندوستان کی پہلی ڈانسنگ آئیکون سینڈ اور ایف ٹی آئی آئی کے طالب علم کی مختصر فلم "سن فلاورز وَر دی فرسٹ ونس ٹو نو " کی اسکریننگ ہوئی ، جس نے اس سال 77 ویں کانز فلم فیسٹیول میں لا سینیف ایوارڈ جیتا تھا۔
(تصویر میں: ایم آئی ایف ایف کی افتتاحی تقریب میں سری لنکا کی ثقافتی کارکردگی کا ایک منظر)
جناب پرتھول کمار، فیسٹیول ڈائریکٹر، ایم آئی ایف ایف اور منیجنگ ڈائریکٹر، این ایف ڈی سی نے شکریہ کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا۔
افتتاحی تقریب کی ویڈیو یہاں دیکھیں۔
18ویں ایم آئی ایف ایف کی جھلکیاں:
-
اس ایڈیشن میں 61 زبانوں کے 59 ممالک سے کل 314 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ اس میں 8 ورلڈ پریمیئر، 5 انٹرنیشنل پریمیئر، 18 ایشیا پریمیئر اور 21 انڈیا پریمیئر شامل ہیں۔
-
ایف ڈی - این ایف ڈی سی کمپلیکس، ممبئی میں فیسٹیول کے مرکزی مقام کے علاوہ، ایم آئی ایف ایف اسکریننگ دہلی (سری فورٹ آڈیٹوریم)، چنئی (ٹیگور فلم سینٹر)، پونے (این ایف اے آئی آڈیٹوریم) اور کولکتہ (ایس آر ایف ٹی آئی آڈیٹوریم) میں بھی منعقد کی جائے گی۔
-
20 ماسٹر کلاسز، بات چیت کے دوران اور پینل ڈسکشنز جیسے کہ فلمساز سنتوش سیوان، آڈریئس سٹونیس، کیتن مہتا، رچی مہتا، ٹی ایس ناگابھارانہ، جارجز شوزگیبل اور بہت سے دوسرے کے ساتھ فلم صنعت کی نامور شخصیات کے ساتھ۔
-
انڈین ڈاکومینٹری پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی ڈی پی اے) متحرک ایمفی تھیٹر کے مقام، این ایف ڈی سی کمپلیکس میں) کے تعاون سے ہر روزاوپن فورم مباحثہ۔ قومی سطح پر شہرت یافتہ، فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات شرکت کے لیے۔
-
رجسٹرڈ شرکاء کے لیے اینیمیشن اور وی ایف ایکس پائپ لائن پر ایک ورکشاپ۔
-
پہلی بار، ایک ڈی او سی فلم بازار فلم سازوں کو اپنے پروجیکٹوں کے لیے خریدار، اسپانسر اور تعاون کرنے والوں کو تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے فلم کی تیاری کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
-
آسکر اور برلینیل فلموں، اینیمیشن فلموں، معروف اداروں کے طالب علموں کی فلموں اور این ایف ڈی سی –نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا سے بحال شدہ کلاسک پر خصوصی پیکج
-
7 ممالک - روس، جاپان، بیلاروس، اٹلی، ایران، ویتنام اور مالی کے تعاون سے 'خصوصی کنٹری فوکس پیکجز'
-
امرت کال میں ہندوستان کے خصوصی موضوع پر مقابلہ فلمیں جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کی نمائش کرتی ہیں
-
بصارت سے محروم اور سماعت سے محروم افراد کے لیے دیویانگجن پیکج فلمیں۔
-
وائلڈ لائف، مشن لائف اور ایشیائی خواتین فلم سازوں کی فلموں پر فلموں کے منتخب پیکج
-
فیسٹیول کے مقام کو غیر سرکاری تنظیم سویم کے ساتھ شراکت میں معذور افراد کے لیے قابل رسائی بنایا گیا۔
-
ممبئی این ایف ڈی سی کمپلیکس میں ریڈ کارپٹ تقاریب کے علاوہ دہلی (17 جون)، چنئی (18 جون)، کولکتہ (19 جون) اور پونے (20 جون) میں فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
7475
(Release ID: 2025659)
Visitor Counter : 73