وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پونے 18ویں ایم آئی ایف ایف کے دوران بہترین فلمیں ملاحظہ کرنے کے لیے تیار

Posted On: 14 JUN 2024 7:12PM by PIB Delhi

 

پونے: 14 جون 2024

این ایف ڈی سی اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے زیر اہتمام ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا 18واں ایڈیشن آغاز کے لیے تیار ہے، اس موقع پر پونے شہر کے لیے  ایک خصوصی تحفہ پیش کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر کے ذہین فلمی شائقین  کے لیے بہترین دستاویزی، مختصر اور اینی میشن فلمیں متعارف اور پیش کرنے کی ایک کوشش کے تحت ، پونے، کولکاتا، دہلی اور چنئی جیسے شہروں میں خصوصی ریڈ کارپیٹ پریمیئرس اور فلموں کی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پونے کے فلم سازوں کے لیے فلموں کی اسکریننگ کے علاوہ، یہ فیسٹیول شہر میں این ایف ڈی سی – نیشنل فلم آرکائیو میں شروعاتی فلم ’’بلی اینڈ مولی – این اوٹر لَو اسٹوری‘‘ کی ایک خصوصی اسکریننگ کا بھی اہتمام کرے گا۔

شہر میں بہترین فلموں کو متعارف کرانے کے مقصد سے، 18ویں ایم آئی ایف ایف کے تحت این ایف ڈی سی – این ایف اے آئی میں ،آفیشل طور پر متعدد منتخبہ فلموں کی یومیہ بنیاد پر ، 15 سے 21 جون کے دوران اسکریننگ کی جائے گی۔پونے میں دکھائی جارہیں تمام تر زمروں  میں بین الاقوامی مسابقتی سیکشن کی آفیشل طور پر منتخبہ فلموں میں ساروِنِک کورکی فلم ’’اگینسٹ دی ٹائڈ‘‘، راجیئر کیپئر کی فلم ’’گلاس مائی ان فل فلڈ لائف‘‘، وگنیش کمولائی کی فلم ’’کرپرا‘‘ اور ہومر ہرمن کی فلم ’’آئی ایم ناٹ‘‘،  اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، پونے میں تین مراٹھی فلمیں؛ انکت پوگولا کی ’’بھیڑ چال‘‘، شوبھانگی راجن ساونت کی ’’سہستر سوریہ ساورکر‘‘ اور سُہاس سیتا رام کرنیکر کی ’’آتوانتلیہ پاؤلکھنا‘‘ بھی پیش کی جائیں گی۔

بہترین فلموں کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ، 18ویں ایم آئی ایف ایف میں پونے کے اُن فلم سازوں کی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی، جن کی فلموں کو اس فلمی میلے میں آفیشل طو رپر منتخب کیا گیا ہے۔ ان فلموں میں سائناتھ ایس اُسکائیکر کی فلم ’’گنتاتا ہرودوئے ہے‘‘ (الجھا ہوا)  اور کانس فلم فیسٹیول کے فاحت چِدانند نائک کی ’’سن فلاورس وَر دی فرسٹ ونس ٹو نو‘‘ بھی شامل ہیں، یہ دونوں ہی فلمیں مختصر فکشن فلموں کے لیے قومی مسابقت میں حصہ لیں گی۔ اسی طرح، اریندم کشور دتہ کی فلم ’’کن کھوا‘‘  کو اینی میشن زمرے کی قومی مسابقت میں پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں  پرساد رمیش بھجبل کی فلم ’’فیئر‘‘ کو نیشنل شارٹ فکشن کمپٹیشن زمرے میں پیش کیا جائے گا، اور دیویش رنگ ناتھ کناسے کی فلم ’’ماہتارا ڈونگر‘‘   نیشنل پرزم – اسٹوڈنٹ شارٹ فلم فکشن زمرے کا حصہ بنے گی۔

18واں ایم آئی ایف ایف 15 سے 21 جون 2024 تک جاری رہے گا۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7460


(Release ID: 2025495) Visitor Counter : 53