خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نےدہلی میں خواتین اور بچوں کی بہبود کے لیے مختلف اداروں کا دورہ کیا

Posted On: 13 JUN 2024 10:26PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی کے ساتھ خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے دہلی کے نرمل چھایا کمپلیکس کا دورہ کیا جس میں مرکزی حکومت کے زیر اہتمام مختلف فلاحی ادارے کام کررہے ہیں۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند کے سکریٹری جناب انیل ملک وزراء کے ہمراہ تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D23I.jpg

انہوں نے چلڈرن ہوم فار گرلز، آفٹر کیئر ہوم برائے خواتین اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کا دورہ کیا جو ایسے ادارے ہیں جو مشکل حالات میں بچوں کی خاندانی بنیاد پر غیر ادارہ جاتی دیکھ بھال کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ ادارے وزارت میں مشن وتسالیہ کے تحت چلائے جاتے ہیں۔ مرکزی وزیر نے ان مراکز میں بچوں سے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MFFW.jpg

انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ون اسٹاپ سینٹر اور سنکلپ ہب کا بھی دورہ کیا جو بالترتیب خواتین کی حفاظت اور تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے قائم کیے گئے ادارے ہیں اور وزارت کے زیراہتمام مشن شکتی کا حصہ ہیں۔

مرکزی وزیر کے ساتھ سینئر افسران بھی شامل تھے، اور ان اداروں کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ بچوں کے حقوق کی وکالت اور بیداری کے ساتھ ساتھ نابالغوں کے انصاف کی دیکھ بھال اور تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے، خواتین کی قیادت میں ترقی اور ‘کسی بچے کو پیچھے نہ چھوڑیں’ کے وژن کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے تصور کردہ ‘‘وکست بھارت’’ کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔ س ب ۔ ع ن

U NO: 7421



(Release ID: 2025204) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil