کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جی کشن ریڈی نے کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 13 JUN 2024 5:42PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج یہاں کوئلہ اور کانوں کے وزیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے سابق مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ریاستی کوئلہ اور کانوں کے وزیر جناب ستیش چندر دوبے کی موجودگی میں جناب جی کشن ریڈی کو چارج سونپا۔ وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے 11 جون 2024 کو باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالاتھا۔

Kishan Reddy takes charge as Union Minister of Coal and Mines

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027UYK.jpg

جناب وی ایل کانتھا راؤ، سکریٹری، وزارت کان، جناب امرت لال مینا، سکریٹری، وزارت کوئلہ اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر  موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QO0F.png

اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، جناب جی کشن ریڈی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر کے طور پر خدمات انجام دینے اور ہندستان کے عوام کی خدمت کا موقع فراہم کرنے کے لیے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ کوئلہ اور کانوں کی دونوں وزارتیں کوئلہ اور کان کنی کے شعبے میں ہندوستان کو آتم  نربھر (خود انحصار) بنانے کے لیے عزم، لگن، ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ کام کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004O2SC.jpg

*****

 ش ح۔ش ت - ج

UNO-7414

Ministry of Coal

Shri G Kishan Reddy takes charge as Union Minister of Coal and Mines

(Release ID: 2025085)

 


(Release ID: 2025098) Visitor Counter : 66