خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ بٹّو نے سینئر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 13 JUN 2024 5:42PM by PIB Delhi

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب روونیت سنگھ بٹو نے آج نئی دلی کے پنچشیل بھون میں وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

 

 

میٹنگ کے دوران، جناب رونیت سنگھ کو سکریٹری محترمہ انیتا پروین نے وزارت کی طرف سے شروع کی گئی تمام جاری اسکیموں اور اقدامات کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہیں آئندہ میگا فوڈ ایونٹ ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا،  جو کہ 19 سے  22 ستمبر 2024 کو بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہونے والا ہے۔ جناب سنگھ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کے 100 دن کے منصوبے کو حاصل کرنے کی سمت کام کریں۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ کے کاروباریوں اور کسانوں کی آمدنی کی بہتری کے لیے کام کریں۔

 

************

 

(ش ح      ۔     اع    ۔      ت ح )

U No. 7413


(Release ID: 2025097) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil