وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نےنئی دہلی میں محکمہ ماہی پروری کی ایک تعارفی میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
12 JUN 2024 9:12PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے آج کرشی بھون میں ماہی پروری کے محکمے کی ایک تعارفی اور جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، وزیر مملکت، ایم او ایف اے ایچ ڈی اور جناب جارج کورین، وزیر مملکت، ایم او ایف اے ایچ ڈی بھی کل ان کی طرف سے چارج سنبھالنے کے بعد بلائی گئی میٹنگ میں موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر نے ویلیو ایڈڈ فشریز پروڈکٹس کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی اور تمام اہل ماہی گیروں کوکے سی سی سہولیات کی توسیع کے لیے تمام بینکوں کو ایڈوائزری جاری کرنے کے لیے وزارت خزانہ کے ساتھ بات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ وزیر موصوف نے ماہی گیری کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے زمینی حقیقت اور چیلنجوں کو سمجھنے کے لیے مچھلی پیدا کرنے والی سرکردہ ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ بلانے کی بھی ہدایت دی ہے۔
پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، وزیرمملکت، ایم او ایف اے ایچ ڈی نے گنگا ندی میں کیج کلچر کے امکانات تلاش کرنے کی تجویز دی ہے جو نوجوانوں کے لیے روزگار کا ایک متبادل موقع ہوسکتا ہے۔مرکزی وزیر نے ماہی گیروں کے ذریعے ادا کیے جانے بجلی کے چارجز کا تجزیہ کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ اس سے زرعی سیکٹر میں بجلی چارجز کے برابر لایا جاسکے۔مرکزی وزیر نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت دی ہے کہ وہ زراعت کے مطابق آبی زراعت کے لئے فی یونٹ بجلی کے چارج کو کم کریں۔
جناب جارج کورین، وزیر مملکت برائے ایم او ایف اے ایچ ڈی نے ماہی گیروں کی حفاظت اور تحفظ کے مسئلے اور ماہی گیری کے جدید بندرگاہوں اور گہرے سمندر میں ماہی گیری کے جہازوں کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ مرکزی وزیر نے ماہی پروری کے بنیادی ڈھانچے میں اصلاح اور گہرے سمندر میں ماہی گیری کے جہازوں کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ماہی پروری کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لکھی نے محکمہ کے جائزہ پر تبادلہ خیال کیا اور ملک بھر میں نافذ کئے جانے والے محکمہ ماہی پروری کی مختلف سرگرمیوں اور اسکیموں کے بارے میں بھی بتایا۔
جناب ساگر مہرا، جوائنٹ سکریٹری (آئی ایف) نے پی ایم ایم ایس وائی ،ایف آئی ڈی ایف، کے سی سی اور پی ایم ایم کے ایس ایس وائی جیسی فلیگ شپ اسکیموں اور پروگراموں کے نفاذ اور بنیاد رکھنے کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی اور چیلنجوں اور آگے بڑھنے کے راستے کے ساتھ ساتھ جسمانی اور مالیاتی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ محترمہ نیتو کماری پرساد، جوائنٹ سکریٹری (ایم ایف) نے سمندری ماہی پروری کے وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے محکمے کے ذریعے شروع کیے گئے اہم پروجیکٹوں اور پہل کے بارے میں جانکاری دی۔
جناب سنجیو کمار، اے ایس اینڈ ایف اے، جناب گورو کمار، اقتصادی مشیر ڈیپارٹمنٹ آف فشریز اور ڈی او ایف کے دیگر سینئر افسران بھی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔
-----------------------
ش ح۔ج ق ۔ ع ن
U NO: 7389
(Release ID: 2024894)
Visitor Counter : 40