کارپوریٹ امور کی وزارتت
جناب ہرش ملہوترا نے آج کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
12 JUN 2024 7:53PM by PIB Delhi
جناب ہرش ملہوترا نے آج نئی دہلی میں کارپوریٹ امور کی وزارت میں کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ ملہوترا پہلی بار رکن پارلیمنٹ (ایم پی) بنے ہیں اور مشرقی دہلی لوک سبھا حلقہ سے 18ویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد، جناب ملہوترا نے سیکرٹری، ایم سی اے، جناب منوج گوول، اور ایم سی اے اور اس سے منسلک تنظیموں کے دیگر سینیئر افسران کے ساتھ بات چیت کی۔
تین دہائیوں سے زیادہ عوامی خدمت میں سرگرم، جناب ملہوترا 2012 میں ویلکم وارڈ سے کونسلر بنے۔ 2015 میں، وہ سابقہ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن (ای ڈی ایم سی) کے میئر کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔
بی جے پی کی دہلی یونٹ کے تین جنرل سکریٹریوں میں سے ایک جناب ملہوترا، ہنسراج کالج، دہلی یونیورسٹی سے سائنس گریجویٹ ہیں۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد، جناب ملہوترا کو کارپوریٹ امور کی وزارت اور اس سے منسلک تنظیموں کے کلیدی اقدامات اور پالیسی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں موجودہ مسائل اور آنے والے چیلنجوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
جناب ملہوترا نے کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت کے طور پر کام کرنے اور ملک کی خدمت کرنے کا موقع دینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
**********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7388
(Release ID: 2024845)
Visitor Counter : 57