عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں پر توجہ منتقل کرنے کا دہشت گردانہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 12 JUN 2024 7:17PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت)آزادانہ چارج(، ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت )آزادانہ چارج(، پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلائی امو  كے علاوہ  عملہ، عوامی شکایات اور پنشن كے وزیر مملكت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں كے كٹھوعہ میں کہا کہ وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کے دباؤ سے بے چین دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور اپنی سرگرمیوں کا مرکز جموں خطے كی طرف منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن جموں خطہ پر توجہ منتقل کرنے کا دہشت گردانہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QE79.jpg

یہاں کے جی ایم سی اسپتال میں کامیاب آرتھوپیڈک سرجری سے گزرنے والے زخمی شہری اوم پرکاش کی عیادت اور آنجہانی کمل جیت شرما کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کے اسپانسرز جس بنیادی فرق كو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ اس خطے میں مقامی آبادی کی بنیادی حمایت کبھی حاصل نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیرا نگر سیکٹر سمیت یہ پورا خطہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں ایسے لوگ آباد ہیں جو بنیادی طور پر قوم پرست اور محب وطن ہیں اور یہ موجودہ واقعہ کے دوران بھی ظاہر ہوا جہاں عام شہری نہ صرف فیصلہ کن کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہے بلكہ مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات فراہم كرنے اور چھپے دہشت گردوں کو پکڑنے میں سیکورٹی فورسز کی مدد بھی كی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا کی سرزمین ہونے کے ناطے اس خطہ کے لوگوں نے کئی دہائیوں سے ملک دشمن طاقتوں کے خلاف ہر شکل میں جدوجہد کی ہے اور اس لیے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو ایک بار پھر ہمیشہ کے لیے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس خطے میں ہند مخالف دہشت گردی کے بیج بونے کی ان كی کوشش نہ صرف ناكام ہوگی بلکہ انہیں ایک مناسب سبق بھی سکھائے گی۔

وزیر اعظم مودی کی دہشت گردی کے خلاف قطعی عدم برداشت کی پالیسی کو حکومت کے نقطہ نظر کے بنیادی منتر کے طور پر بتاتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات دہشت گردی کے آخری مرحلے میں داخل ہونے اور دہشت گرد اپنے آپ کو اپنے انجام تک پہنچانے کا بھی اشارہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ​​حکومتوں کے برعکس وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت نے دنیا کے سامنے صحیح وقت اور صحیح جگہ پر حملہ کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے جو سرجیکل اسٹرائیک اور اسی طرح کی دیگر فیصلہ کن کارروائیوں سے ظاہر ہوا تھا جو کہ 2018ء میں کئے گئے تھے۔

سول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہم آہنگی کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہ "آج سیکورٹی ماہرین کی طرف سے کچھ اہم تجاویز موصول ہوئی ہیں جو متعلقہ حکام کے سامنے رکھی جائیں گی ۔"

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وی ڈی جی (گاؤں کے دفاعی گروپس) کو دوبارہ فعال کرنے اور مزید موثر بنانے کے عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ضرورت ہو وہاں حفاظتی چوکیاں بھی قائم کی جائیں گی۔

امرجیت شرما کے سوگوار خاندان سے ملاقات کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ "اس خاندان کو اس طرح کے واقعات کے بعد عام طور پر توقع سے کہیں زیادہ راحت، مدد اور مدد فراہم کی جائے گی۔" اس کے علاوہ انہوں نے کہا كہ وہ ان کے حامی اور بی جے پی کی پوری ٹیم متوفی کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور ان کے بچوں کی ہموار تعلیم کو یقینی بنانے کی ذمہ داری اٹھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کے تربیت یافتہ افراد میں سے ایک کو نرسنگ کی نوکری فراہم کرنے کی تجویز پیش کی جا رہی ہے اور اسی طرح دیگر افراد کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انتظامیہ اور جی ایم سی کٹھوعہ کے طبی عملے کی بھی تعریف کی کہ اوم پرکاش کی بروقت اور کامیاب آرتھوپیڈک سرجری کی گئی جو اب پوری طرح خطرے سے باہر ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2024839) Visitor Counter : 51