جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایم این آر ای اور آئی آر ای ڈی اے نے اوڈیشہ کی سبز توانائی کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا
Posted On:
12 JUN 2024 6:53PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (این این آر ای) نے انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) کے تعاون سے آج بھونیشور کے ویلکم ہوٹل میں گلوبل ونڈ ڈے کے لیے ایک پری ایونٹ کانفرنس کا انعقاد کیا۔
جناب للت بوہرا، جوائنٹ سکریٹری* (ایم این آر ای) کی تقریر کو ڈاکٹر بی کے موہنتی، ڈائریکٹر (فنانس)، آئی آر ای ڈی اے نے پڑھ کر سنایا، جس میں انہوں نے ریاست اوڈیشہ سمیت ہندوستان بھر میں قابل تجدید توانائی کی تیز رفتار ترقی پر زور دیا اور حکومت ہند کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی (این آئی ڈبلیو ای) کے مطابق، ہندوستان کی سمندری ہوا کی صلاحیت کا تخمینہ سطح زمین سے 150 میٹر بلندی پر 1,164 گیگا واٹ لگایا گیا ہے، جس میں اوڈیشہ کی صلاحیت 12 گیگا واٹ ہے۔
*جناب بوہرا ذاتی طور پر کانفرنس میں شرکت کرنے سے قاصر تھے۔
اپنے کلیدی خطاب میں، جناب پردیپ کمار داس، سی ایم ڈی، آئی آر ای ڈی اے نے اوڈیشہ کی اہم سبز توانائی کی صلاحیت اور ریاست کے اندر امید افزا مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پائیدار توانائی کے اقدامات کو آگے بڑھانے میں ریاست کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے، گرین ہائیڈروجن منصوبوں میں قیادت کرنے کی اوڈیشہ کی صلاحیت کی نشاندہی کی۔ 31 مارچ 2024 تک، آئی آر ای ڈی اے نے قابل تجدید توانائی میں کل 1,25,917 کروڑ روپے کے مجموعی قرضے تقسیم کیے ہیں، جس میں سے 26,913 کروڑ روپے ملک بھر میں ونڈ پاور منصوبوں کے لیے تقسیم کیے گئے ہیں۔ خاص طور پر، آئی آر ای ڈی اے کی طرف سے اوڈیشہ میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے 1,637 کروڑ روپے کا قرض دیا گیا ہے۔ جناب داس نے اوڈیشہ کی قابل تجدید توانائی کی پالیسی 2022 پر بھی روشنی ڈالی، جس کا مقصد آر ای مینوفیکچرنگ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں جیسے کہ گرین ہائیڈروجن، گرین امونیا، اور فلوٹنگ سولر پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے صاف توانائی میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ انہوں نے پائیدار قومی ترقی کے لیے قابل تجدید توانائی کے استعمال کی اہمیت کا اعادہ کیا اور قابل تجدید توانائی کے ڈیولپرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اوڈیشہ اور دیگر ریاستوں میں بڑھتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7384
(Release ID: 2024829)
Visitor Counter : 56