سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ(سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) نے گلوبل ہیلتھ اسٹراٹیجیز (جی ایچ ا یس) کے تعاون سے ’سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونیکیشن‘ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 12 JUN 2024 11:14AM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ(سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) نے گلوبل ہیلتھ اسٹراٹیجیز (جی ایچ ا یس) کے تعاون سے   11 جون 2024 کو پوسا کیمپس، نئی دہلی میں  ’سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونیکیشن‘ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر، حکومت ہند کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے تحت ایک ذیلی تجربہ گاہ ہے۔یہ منظم ورکشاپ اپنی قسم کی ایک ایسی پہل قدمی ہے جس نے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے سائنس کے ابلاغ کاروں، سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کو اس بات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک مقام پریکجا کیا کہ سائنس دان اور محققین کس طرح میڈیا کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں اور تکنیکی ثبوتوں اور تحقیق کو آسان الفاظ میں پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں۔ .

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ODF2.jpg

 

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی  ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سائنسی تفہیم کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی تعاون پر مبنی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مسلسل ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

گلوبل ہیلتھ اسٹیٹجیز کی سینئر صلاحکار اور پالیسی اینڈ کمیونیکیشن ڈویژن ، آئی سی ایم آر ہیڈ کوارٹر کی سابق سربراہ اور آئی سی ایم آر –آر ایم آر سی گورکھپور کی ڈائریکٹرڈاکٹر رجنی کانت سریواستو نے سائنس سے متعلق مواصلات میں سائنسدانوں کو تربیت دینے میں سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر اورآئی سی ایم آر کی باہمی تعاون کی کوششوں کی ستائش کی۔

ہماری کمیونیکیشن کی ضروریات کو وضاحت سے ضبط تحریر میں لانا اور نقش بندی کرنا، ہندوستان میں میڈیا کے منظر نامے کو سمجھنا اور صحافیوں کے لیے پیغام رسانی کو سمجھنا اور میڈیا کی بات چیت میں مہارت حاصل کرنا اور ایس اینڈ ٹی کو وائرل کرنا: سوشل میڈیا کے لیے مواصلات اور سوشل میڈیا مواد میں مہارت حاصل کرنا ورکشاپ میں زیر بحث بعض موضوعات میں شامل تھے۔

 

*************

 

ش ح ۔ع م۔ف ر

U. No.7365



(Release ID: 2024576) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi_MP , Hindi , Tamil