سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کی نئی کارپوریٹ شناخت کی رو نمائی کی
Posted On:
11 JUN 2024 6:44PM by PIB Delhi
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے اپنے انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ، نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کے لوگو کے اجراء کے ساتھ ایک نئی کارپوریٹ شناخت کی رو نمائی کی ہے۔ 'چستی' اور 'ترقی' کی عکاسی کے ساتھ نئی کارپوریٹ شناخت کا آغاز نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کے ارتقاء میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ نئے لوگو کا مقصد مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ برانڈ کو تقویت كے ساتھ نمایاں اور اس کی امیج کو احتساب، چستی، مسلسل سیکھنے كے عمل، عمدگی، دیانتداری اور تعاون کی بنیادی اقدار کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا اور نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کے سینئر افسران کی موجودگی میں کل نئی دہلی میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کے نئے لوگو کی رو نمائی کی۔
نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کو اکتوبر 2020 میں سیبی کے ساتھ ایک ٹرسٹ کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا۔ اس كا مقصد حکومت ہند کی نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن کے ساتھ تعاون تھا۔ مونیٹائزیشن کے تین راؤنڈز کی تکمیل کے ساتھ، نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کی طرف سے تینوں راؤنڈز کی کل وصول شدہ قیمت 26,125 کروڑ روپے ہے۔
نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کے پاس آج 190 سرمایہ کار اور اس کے غیر تبدیل شدہ ڈیبینچرز كے 12,000 سے زیادہ ریٹیل بانڈ ہولڈر ہیں۔ یہ ٹرسٹ تقریباً 1,525 کلومیٹر کی مجموعی لمبائی کے ساتھ پندرہ ٹول سڑکوں کا متنوع پورٹ فولیو چلاتا ہے، جو نو ریاستوں آسام، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال پر محیط ہے۔
تاریخی طور پر نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کے یونٹوں كو نومبر 2021 میں 101 روپے فی یونٹ كے حساب سے جاری کیا گیا تھا اور یہ بی ایس ای اور این ایس ای دونوں پر درج رہیں۔ نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کی 31 مارچ 2024 تک خالص اثاثہ قیمت 124.75 روپے فی یونٹ ہے۔ مالی سال 2025-2024 کے لیے این ایم پی کے تحت، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا 20,000 - 15,000 کروڑ روپے کے منصوبوں کو نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کے ذریعے مونیٹائز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
نئی کارپوریٹ شناخت نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کو انفرا اسٹركچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ اسپیس میں اپنے آپ کو ایک سرکردہ کھلاڑی کے طور پر قائم کرنے میں مدد كرے گی تاكہ وہ ملک بھر میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی مزید ترقی کے لیے مالیاتی سرمائے کو چینلائز کرنے میں اہم کردار ادا کر سكے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
UU NO 7344
(Release ID: 2024424)
Visitor Counter : 69