وزارت دفاع

جاپان-ہندبحری مشق2024(جے آئی ایم ای ایکس-24) کایوکوسوکا جاپان میں آغاز ہوا

Posted On: 11 JUN 2024 5:49PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا دیسی اسٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس شیوالک دو طرفہ جاپان-ہندبحری مشق2024(جے آئی ایم ای ایکس-24)  میں شرکت کے لیے یوکوسوکا جاپان پہنچا۔ 2012 میں اپنے قیام کے بعد سے یہ جے آئی ایم ای ایکس کا آٹھواں ایڈیشن ہے۔

وائس ایڈمرل آئی ٹی او ہیروشی، کمانڈرجے ایم ایس ڈی ایف یوکوسوکا ڈسٹرکٹ اور سفیر سیبی جارج، جاپان میں ہندوستان کے سفیر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

مشق میں بندرگاہ اور سمندری دونوں مراحل شامل ہیں۔ بندرگاہ کا مرحلہ پیشہ ورانہ، کھیلوں اور سماجی رابطوں پر مشتمل ہو گا، جس کے بعد دونوں بحری افواج مشترکہ طور پر سمندر میں اپنی جنگی صلاحیتوں کو نکھاریں گی اور سطح، ذیلی سطح اور فضائی ڈومینز میں پیچیدہ کثیر الضابطہ آپریشنز کے ذریعے اپنی باہمی مداخلت کو بہتر بنائیں گی۔

آئی این کی نمائندگی آئی این ایس شیوالک کر رہے ہیں اور جے ایم ایس ڈی ایف کی نمائندگی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر جے ایس یوگیری کر رہے ہیں۔ مشترکہ مشق میں دونوں بحری افواج کے انٹیگرل ہیلی کاپٹر بھی حصہ لیں گے۔

برسوں کے دوران دائرہ کار اور پیچیدگی میں اضافہ کرنے کے بعدجے آئی ایم ای ایکس-24 ایک دوسرے کے بہترین طریقوں سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہندوستانی بحریہ اورجے ایم ایس ڈی ایف کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے اورہند بحرالکاہل میں سمندری سلامتی کے تئیں اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کرنے کے لیے آپریشنل تعاملات کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

 

001.jpeg

 

002.jpeg

 

****

 

ش ح۔ش ت۔ن ع

U:7327

 



(Release ID: 2024312) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi , Telugu