قانون اور انصاف کی وزارت
‘مجرمانہ انصاف کے نظام کے نظم و نسق میں ہندوستان کاترقی پسندانہ راستہ‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر
کانفرنس کی سیکھ اور ماحصل ان تین نئے قوانین کے مؤثر نفاذ پرمتحرک اثر پڑے گا : عزت مآب گورنر،آسام
Posted On:
20 MAY 2024 9:02AM by PIB Delhi
قانون اور انصاف کی وزارت کے قانونی امور کے محکمے کے زیر اہتمام 'فوجداری انصاف کے نظام کے نظم و نسق میں ہندوستان کا ترقی پسندانہ راستہ' کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کل دیر شام یہاں اختتام پذیر ہوئی۔
اپنے اختتامی خطاب میں آسام کے معزز گورنر جناب گلاب چند کٹاریہ نے کہا کہ کانفرنس کی سیکھ اورماحصل کے طریقوں کا ان تین نئے قوانین کے موثر نفاذ پرمتحرک اثر پڑے گا۔ وہ پہلے کے قوانین سے ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں جن کا مقصد نوآبادیاتی مفادات کی پاسداری کرنا تھا اور اس طرح نہ صرف آسام بلکہ پورے خطے میں نوآبادیاتی قانونی میراث کے آثار کو ختم کرکے ہر ہندوستانی کے دل میں فخر کاجذبہ پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کس طرح ان قوانین کو اپنے نقطہ نظر میں انسانی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے ہٹ اینڈ رن کیسز، خواتین کے خلاف جرائم اور بغاوت کی دفعات کو ختم کرنے سے متعلق دفعات کا بھی خصوصی ذکر کیا۔
گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس وجے بشنوئی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے قوانین ہمارے قانونی نظام کو جدید اور ہم عصر بنانے کی سمت میں ایک درست قدم ہیں۔ ان کے لاگو ہونے کے بعد ان کی تاثیر کو ایک مدت کے دوران جانچا جائے گا، کسی بھی بہتری کی جس کی ضرورت ہو سکتی ہے اس پر غور کیا جا سکتا ہے جب ہم آگے بڑھیں گے۔ قانون کو موثر ہونے کے لیے سڑک پر آخری آدمی تک پہنچانا پڑتا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے اس طرح کی کانفرنسوں کے ذریعے وزارت قانون و انصاف کی طرف سے کئے گئے آؤٹ ریچ اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے گوہاٹی ہائی کورٹ کی طرف سے عدالتی افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے آسام جوڈیشل اکیڈمی کے تعاون سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی بھی تفصیل دی۔
گواہاٹی ہائی کو رٹ کے عزت مآب جسٹس مانس رنجن پاٹھک،نے عام لوگوں کو حساس بنانے اور ان نئے قوانین کے نفاذ میں شامل تمام افراد کی تربیت اور واقفیت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
جسٹس (ریٹائرڈ) میر الفاظ علی وائس چانسلر این ایل یوجی اے، آسام نے اپنی تقریر میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ نئے قوانین کو عام آدمی کے مفاد میں کامیابی کے ساتھ لاگو کیا جا سکتا ہے صرف اسی صورت میں جب لاگو کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کی ذہنیت میں تبدیلی ہو، جنہیں ان نئے قوانین کا فلسفہ اور روح کو سمجھنا چاہیئے جو نوآبادیاتی سے قوم پرستی اور شہریوں پرمرکوز نقطہ نظر کی طرف منتقلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اختتامی سیشن کے آغاز میں ڈاکٹر راجیو منی، سکریٹری، محکمہ قانونی امور نے دو روزہ کانفرنس کے مباحث کا خلاصہ کیا اور اس سے سامنے آنے والے نکات پر روشنی ڈالی۔
اس سے پہلے دن کے دوران، تین تکنیکی سیشن منعقد کیے گئے، ہر ایک تین نئے قوانین کے لیے وقف تھا۔
پہلے تکنیکی اجلاس کی صدارت گوہاٹی ہائی کورٹ کے عزت مآب جسٹس سومترا سائکیا نے کی۔ دیگر پینلسٹ میں محترمہ سنگیتا پردھان، ڈپٹی سالیسٹر جنرل، سکم حکومت، محترمہ اپسیتا بورٹھاکر، اسپیشل جج (پی او سی ایس او) ناگاوں، آسام اورجناب عمل دیو چوان، ایسوسی ایٹ پروفیسر، این ایل یو جے اے، آسام شامل تھے۔ سیشن نے بھارتیہ نیا ئے سنہتا (بی این ایس) کے کئی اہم عناصر پر توجہ مرکوز کی۔ اس نے قانونی فریم ورک کے اندر ایک تعزیری نقطہ نظر (‘دنڈ’) سے انصاف پر مبنی ایک (‘نیائے ’) کے ارتقاء کو اجاگر کیا۔ خاص طور پر، جرائم کی تنظیم نو میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے لیے مخصوص سیکشن شامل تھا، جس کا مقصد سب کے لیے قانون کی رسائی اور فہم کو بڑھانا ہے۔
عزت مآب جناب جسٹس سومترا سائکیا نے دفعہ 69 کے التزامات کی وضاحت کی، اور ان معاملات پر توجہ مرکوز کی، جہاں دھوکے سے رضامندی حاصل کی جاتی ہے۔
محترمہ سنگیتا پردھان، ڈپٹی سالیسٹر جنرل، سکم ہائی کورٹ نے نئی دفعات جیسے کہ بی این ایس میں منقولہ جائیداد کی نظر ثانی شدہ تعریف، "سائبر کرائم"، ‘‘ڈیجیٹل الیکٹرانک ریکارڈ’’ اور‘‘ڈیجیٹل فراڈ’’ جیسی اصطلاحات کو شامل کرنے کی وضاحت کی جو تفتیش کاروں اور قانون سازوں کی یکساں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
محترمہ اپشیتا بورٹھاکر، خصوصی جج (پاکسو)، ناگاؤں، آسام نے خصوصی پاکسو ایکٹ کی دفعات اور بی این ایس میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے دفعات کا تقابلی تجزیہ پیش کیا۔
جناب امول دیو چوہان، ایسوسی ایٹ پروفیسر،این ایل یوجی اے، نے ان نئی اصلاحات کو نوآبادیاتی زنجیروں کو توڑنے اور سوراج کی طرف بڑھنے، اور پھر سوراج سے انصاف تک کا ایک تبدیلی کا سفر قرار دیا۔
سیشن نے کمیونٹی سروس کو ایک تعزیری اقدام کے طور پر متعارف کرانے پر بھی توجہ مرکوز کی جو ایک زیادہ منصفانہ اور اصلاحی اور بحالی قانونی موقف کی طرف تبدیلی کا اشارہ دیتی ہے۔
دوسرے تکنیکی اجلاس کی صدارت گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس دیواشیس بروا نے کی جنہوں نے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا 2023 (بی این ایس ایس ) کے ذریعہ متعارف کرائی گئی طریقہ کار کی تبدیلیوں کے اثرات اور عدالتی اور پولیس افسران ، ان سے نمٹنا اور عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کام پر اس کے عملی مضمرات کے بارے میں بتایا۔ اس سیشن نے ہندوستان کے نئے نافذ کردہ بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم (بی ایس اے ) 2023 کی مکمل جانچ کی پیشکش کی، جو مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کے تحفظ کے لیے دفعات فراہم کرتا ہے، اور الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ریکارڈ کو تسلیم کرتے ہوئے ثبوت کے قانون کو بھی جدید بناتا ہے۔
دیگر پینلسٹس میں جناب رنجیت کمار دیو چودھری، ڈپٹی سالیسٹر جنرل، گوہاٹی ہائی کورٹ، ڈاکٹر نتیش موزیکا، ڈپٹی سالیسٹر جنرل، میگھالیہ ہائی کورٹ،جناب روشن لال، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، کاربی انگلانگ، آسام اور محترمہ مونیکا شرما، خصوصی ڈائریکٹر (انفورسمنٹ)، ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ شامل ہیں۔ جناب رکتم دوارہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن، جج، کامروپ (ایم) گوہاٹی، آسام نے بحث کو ماڈریٹ کیا۔
محترمہ مونیکا شرما، اسپیشل ڈائریکٹر، (انفورسمنٹ)، ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آن لائن کلاؤڈ اسٹوریج سے ڈیٹا کی بازیافت کے معاملے سے متعلق سرٹیفیکیشن کے لیے کوئی معیاری عمل نہیں تھا، لیکن بی ایس اے ایک ایسی شرط لاتا ہے کہ ایک فارنسک ماہر کے دستخط ہوں گے۔ اب لازمی ہو گیا ہے۔
تیسرے تکنیکی اجلاس کی صدارت عزت مآب جناب جسٹس ارون دیو چودھری، جج، گوہاٹی ہائی کورٹ اور جناب کھودرم سمرجیت سنگھ، ڈپٹی سالیسٹر جنرل، منی پور ہائی کورٹ، جناب ای چندر شیکرن، ایڈوکیٹ، مدراس ہائی کورٹ اور جناب نیرج تیواری نے کی۔ ، اسسٹنٹ پروفیسر، این ایل یو دہلی بطور دیگر پینلسٹ شامل تھے۔
اس میں بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا، 2023 پر توجہ مرکوز کی گئی اور عدالتی اور پولیس افسران پر بی این ایس ایس کی طرف سے لائی گئی طریقہ کار کی تبدیلیوں کے اثرات کے بارے میں گہرائی میں غور کیا گیا۔ بڑی تبدیلیوں میں تیز ٹرائل، صفر ایف آئی آر اور ٹیکنالوجی کے انضمام کے لیے ٹائم لائن شامل ہے، جو اب انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی، خاص طور پر کارروائی میں الیکٹرانک کمیونیکیشن اور آڈیو ویژول الیکٹرانک ذرائع کے سلسلے میں۔ مجموعی طور پر، بی این ایس ایس جوابدہی، شفافیت، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے حقوق کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے مجرمانہ انصاف کے نظام میں ایک تبدیلی کا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
کانفرنس کے کامیاب اختتام نے نہ صرف شمال مشرقی ریاستوں کے قانونی ماہرین، ماہرین قانون، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، پبلک پراسیکیوٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان نتیجہ خیز تبادلے اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا بلکہ اس نے تین نئی قانونی اصلاحات کے بارے میں شرکاء میں جوش و خروش کا جذبہ بھی پیدا کیا۔
*********
(ش ح۔ ج ق۔ ع آ)
U:7264
(Release ID: 2023695)
Visitor Counter : 55