ارضیاتی سائنس کی وزارت

اگلے 5 دنوں کے دوران مہاراشٹر اور کرناٹک کے ساحلی اور شمالی اندرونی علاقوں میں بھاری سے انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے


شمال مغربی ہندوستان میں 9 جون سے گرم ہواؤں کا ایک نیا دور شروع ہو سکتا ہے

اگلے 5 دنوں کے دوران مشرقی اور مشرقی وسطی ہندوستان، اتر پردیش اور شمال مشرقی مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں حرارت زدگی جاری رہنے کا امکان ہے

Posted On: 08 JUN 2024 2:58PM by PIB Delhi

ہندوستانی وقت کے مطابق آج رات 8:30 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کا اصل موسم: (تفصیلات ضمیمہ I میں منسلک ہیں۔)

  • اتر پردیش کے جنوبی علاقوں میں کل کچھ مقامات پر لو کی لہر برقرار رہی۔
  • کل، جنوبی ہریانہ، دہلی، جنوبی اتر پردیش، جنوب مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش اور جنوب مغربی بہار کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 اور 46 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سیلسیس زیادہ رہا۔
  • جھانسی (مغربی اتر پردیش) میں کل 45.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
  • ساحلی کرناٹک کے مختلف مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش، کونکن اور گوا، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل، اوڈیشہ، مغربی مدھیہ پردیش، تلنگانہ، جنوبی کرناٹک کے اندرونی حصوں اور مختلف مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کیرالہ اور ماہے میں کچھ مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
  • راجستھان کے کچھ علاقوں میں دھول بھری آندھی دیکھی گئی۔
  • مغربی مدھیہ پردیش میں کچھ مقامات پر اولے گرنے کا مشاہدہ کیا گیا۔
  • ملک بھر میں ریکارڈ کی گئی تیز ہواؤں/ طوفانی ہواؤں کا ڈیٹا ضمیمہ II میں منسلک ہے۔

 

جنوب مغربی مانسون کی پیش رفت:

 

  • آج، یعنی 8 جون 2024 کو، جنوب مغربی مانسون وسطی بحیرہ عرب، جنوبی مہاراشٹر، تلنگانہ اور جنوبی چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں اور جنوبی اوڈیشہ اور ساحلی آندھرا پردیش کے کچھ دوسرے حصوں کی طرف بڑھ چکا ہے۔
  • مانسون کی شمالی حد اب 18.0°N/60°E، 18.0°N/65°E، 17.5°N/70°E ہرنائی، بارامتی، نظام آ باد، سکما، ملکان گیری، وجے نگرم، 19.5°N/88°E، 21.5°N/89.5°E، 23°N/89.5°E اور اسلام پور سے ہو کر گزرتی ہے۔ (ضمیمہ III)
  • اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران وسطی بحیرہ عرب کے بقیہ حصوں، مہاراشٹر کے کچھ دوسرے حصوں (بشمول ممبئی) اور تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کے آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔

 

موسمی نظام اور پیشین گوئیاں اور انتباہات: (ضمیمہ IV)

 

  • وسطی آسام اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کرہ متغیرہ کی نچلی سطح پر ایک طوفانی گردش بن رہی ہے۔ خلیج بنگال سے شمال مشرقی ریاستوں تک کرہ متغیرہ کی نچلی سطحوں میں تیز جنوب مغربی/ جنوبی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کے اثر سے:
  • اگلے 7 دنوں کے دوران نچلے ہمالیائی علاقوں جیسے اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور مغربی بنگال اور سکم میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش اور تیز ہواؤں (30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
  • نچلے ہمالیائی علاقوں جیسے مغربی بنگال اور سکم میں 8 سے 12 تاریخ کے دوران، آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں 9 سے 12 تاریخ کے دوران اور ناگالینڈ میں 8 اور 12 جون، 2024 کو الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔ 11 اور 12 جون کو آسام اور میگھالیہ کے الگ تھلگ مقامات پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔

 

  • کرہ متغیرہ کی نچلی اور درمیانی سطح پر 16°N کے آس پاس ایک شیئر زون چل رہا ہے۔ مہاراشٹر سے شمالی کیرالہ تک کرہ متغیرہ کی نچلی سطح پر ایک ٹرف لائن چل رہی ہے۔ ان کے زیر اثر:
  • کونکن اور گوا، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، کرناٹک، کیرالہ اور ماہے اور لکش دیپ میں بجلی کڑکنے اور تیز ہواؤں (40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اگلے 5 دنوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، رائلسیما، تلنگانہ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
  • 12 جون 2024 کو کونکن اور گوا، وسطی مہاراشٹر، ساحلی کرناٹک میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔ 10 سے 12 جون کے دوران کیرالہ اور ماہے میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری، 8 سے 10 جون 2024 کے دوران اندرونی جنوبی کرناٹک میں، 8 جون کو مراٹھواڑہ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل اور تلنگانہ میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ 8 سے 11 جون کے دوران، کونکن اور گوا، وسطی مہاراشٹر، ساحلی اور اندرونی شمالی کرناٹک میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ 8 سے 9 جون 2024 کے دوران کیرالہ اور ماہے میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔ 8 سے 10 جون کے دوران کونکن اور گوا میں الگ تھلگ مقامات پر انتہائی بھاری بارش کا بھی امکان ہے۔ 9 تا 11 جون کے دوران وسطی مہاراشٹر، 8 تا 9 جون کوسٹل کرناٹک اور 9 جون کو اندرونی شمالی کرناٹک میں الگ تھلگ مقامات پر انتہائی بھاری بارش کا بھی امکان ہے۔

 

  • شمال مغربی مدھیہ پردیش اور مشرقی بہار میں کرہ متغیرہ کی نچلی سطح پر ایک طوفانی گردش برقرار ہے۔ اس کے اثر سے:
  • اگلے 4 سے 5 دنوں کے دوران بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال کے گنگا کے میدانی علاقوں، اوڈیشہ، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔
  • 8 اور 9 جون 2024 کو مدھیہ پردیش میں ژالہ باری اور تیز ہوائیں (50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ) چلنے کا امکان ہے۔

 

  • ویسٹرن ڈسٹربنس کو درمیانی کرہ متغیرہ کی مغربی ہواؤں میں ایک ٹرف لائن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو تقریباً طول البلد 70° مشرقی اور عرض البلد 30° شمال کے درمیان ہے۔ بحیرہ عرب سے چلنے والی جنوب مغربی ہواؤں کے شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں اگلے 2 دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان کے زیر اثر:
  • 8 سے 9 جون 2024 کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلٹستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
  • راجستھان میں 8 اور 9 جون 2024 کو دھول بھری آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔

 

                  اگلے 5 دنوں کے لیے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا مشاہدہ اور پیشن گوئی:

 

  • مشرقی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اگلے 2 دنوں کے دوران 2 سے 3 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کا امکان ہے اور اس کے بعد کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔
  • اگلے 5 دنوں کے دوران راجستھان کے علاوہ شمال مغربی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سیلسیس بڑھنے کا امکان ہے۔
  • اگلے 3 دنوں کے دوران وسطی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی آنے کا امکان نہیں ہے اور اس کے بعد درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سیلسیس بڑھ سکتا ہے۔
  • ملک کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کسی خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

                 اگلے 5 دنوں کے لیے لو، رات کی گرمی اور گرم اور مرطوب موسم کا انتباہ:

 

  • 8 سے 12 جون 2024 کے دوران شمال مشرقی مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، بہار، مغربی بنگال میں گنگا کے کنارے مختلف مقامات پر لو چلنے کے امکانات ہیں۔ 9 سے 12 جون 2024 کے دوران اوڈیشہ، پنجاب، ہریانہ میں الگ تھلگ مقامات پر اور 10 سے 12 جون 2024 کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلٹستان، مظفر آباد اور ہماچل پردیش میں الگ تھلگ مقامات پر لو چلنے کا امکان ہے۔
  • 8 جون 2024 کو اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں لو چلنے کا امکان ہے۔ 9 سے 12 جون 2024 کے دوران اس خطے کے کچھ علاقوں میں حرارت زدگی یا شدید حرارت زدگی کا امکان ہے۔
  • 8 جون 2024 کو اوڈیشہ کے مختلف علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم کا امکان ہے۔
  • بہار میں 8 تا 9 جون 2024 کی رات موسم بہت گرم رہنے کا امکان ہے۔

 

پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

*****

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 7255



(Release ID: 2023618) Visitor Counter : 98