وزارت دفاع

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان 2024 کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپیٹیبلٹی بورڈ کا پہلا اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا

Posted On: 07 JUN 2024 7:28PM by PIB Delhi

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان 2024 کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپیٹیبلٹی بورڈ (سی سی سی بی) کی پہلی میٹنگ 04-07 جون 2024 کو مانیک شا سینٹر، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں یوایس  انڈوپاکوم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  جناب  پال نکلسن کی قیادت میں امریکہ کے29 رکنی وفد نے شرکت کی اور ایک 38 رکنی ہندوستانی وفد جس کی قیادت ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے بریگیڈیئر راہول آنند کررہے تھے۔

سی سی سی بی تکنیکی ماہرین کا گروپ ہے جو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان کمیونیکیشن کمپیٹیبلٹی اینڈ سیکورٹی ایگریمنٹ (کوم کاسا) کے آرٹیکل XI کے تحت تشکیل دیا گیا ہے، اور اس کا انعقاد سال میں دو بار ہوتا ہے۔ ستمبر 2018 میں تاریخی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد، یہ دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کی ساتویں ملاقات ہے جس میں دوطرفہ دفاعی شراکت داری میں استحکام، تقویت اور مستحکم پیش رفت حاصل کی جا رہی ہے۔

اس چار روزہ بات چیت کے دوران، دونوں اطراف کے متعلقہ عنوانات  کے ماہرین نے انٹرآپریبلٹی کے منظرناموں اور آپریشنل کمیونیکیشن کی ضروریات کو سمجھنے کے لیے وسیع بات چیت کے کئی دور کیے۔ امریکی وفد کے ساتھ مرکوز بات چیت ہندوستانی سہ فریقی خدمات کی موجودہ مواصلاتی انٹرآپریبلٹی ضروریات کے لیے باہمی متفقہ حل تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔ اس میٹنگ کا کامیاب نتیجہ ہندوستان اور امریکہ کی فوجوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا حقیقی عکاس ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photoRF93.jpg

 

 

************

ش ح۔ا م  ۔ م  ص

 (U: 7245)



(Release ID: 2023518) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi