مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی کے نام پر دھوکہ دہی
Posted On:
06 JUN 2024 6:47PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی ) کے نوٹس میں لایا گیا ہے کہ شہریوں کو ٹی آر اے آئی کے نام سے دھوکہ دہی والے واٹس ایپ پیغامات، ایس ایم ایس اور وائس کالز کی جا رہی ہیں۔ مجرمین جعلی نوٹس کا استعمال کر رہے ہیں، جو ٹی آر اے آئی کے سینئر افسران کے سرکاری مواصلات سے مشابہت رکھتے ہیں۔
یہ نوٹس وصول کنندہ کے موبائل نمبر سے منسلک غیر قانونی سرگرمی کا جھوٹا الزام لگاتے ہیں اور ان پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کرنے یا سروس ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔ شہریوں کو یہ دھمکی بھی دی جاتی ہے کہ جواب نہ دینے پر موبائل نمبر منقطع کر دیے جائیں گے۔ بعض اوقات، جعل ساز افراد لوگوں کو میل ویئر (ایک قسم کا سافٹ وائرس)انسٹال کرنے یا فشنگ لنکس پر کلک کرنے کے لیے مزید دھوکہ دینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
ٹی آر اے آئی پیغامات یا سرکاری نوٹس کے ذریعے موبائل نمبر منقطع ہونے کے حوالے سے بات چیت شروع نہیں کرتا ہے۔ اس نے کسی تیسرے فریق ایجنسی کو ایسے مقاصد کے لیے صارفین سے رابطہ کرنے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ لہٰذا، کسی بھی قسم کی مواصلت (کال، پیغام، یا نوٹس) جو ٹی آر اے آئی کی جانب سے ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اور موبائل نمبر منقطع ہونے کی دھمکی دیتی ہے، کو ممکنہ دھوکہ دہی کی کوشش سمجھا جانا چاہیے۔
سائبر جرائم اور مالی دھوکہ دہی کے لیے ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے، شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ ٹیلی مواصلات کے سنچار ساتھی پلیٹ فارم پر ’چکشو‘ سہولت کے ذریعے مشتبہ جعلی مواصلات کی اطلاع دیں۔ اس پلیٹ فارم تک https://sancharsaathi.gov.in/sfc/ کے ذریعہ رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ سائبر جرائم کی تصدیق شدہ واقعات کے لیے، متاثرین کو نامزد سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر '1930' یا سرکاری ویب سائٹ https://cybercrime.gov.in/ کے ذریعے واقعے کی اطلاع دینی چاہیے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7121
(Release ID: 2023304)
Visitor Counter : 69