سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)کے تحت ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی)نے میسرزکرشی گتی پرائیویٹ لمٹید، پونے کے لیے انٹر کلچرل فارمنگ آپریشنز میں ای وی ٹیکنالوجی کی خاطر مالی امداد کا اعلان کیا
Posted On:
06 JUN 2024 5:11PM by PIB Delhi
محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی)کے تحت ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی)نےنئی دہلی میں27 مئی2024 کو میسرز کرشی گتی پرائیویٹ لمٹیڈ، پونے کے لیے انٹر کلچرل فارمنگ آپریشنز میں ای وی ٹیکنالوجی کی خاطر مالی امداد کا اعلان کیا۔
‘‘ایکسل- لیس ملٹی پرپز الیکٹرک وہیکل فار ماڈرن اینڈ پریزیشن فارمنگ’’کے عنوان سے یہ پروجیکٹ انٹر کلچرل کاشتکاری کے کاموں کے لیے الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی کو مقامی بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ ٹی ڈی بی نے اس اختراعی زرعی اَسٹارٹ اَپ کے لیے اس منصوبے کی صلاحیت پر اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے زرعی صنعت میں تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانے کی خاطر مالی امداد کو منظوری دی ہے۔
اس پہل کا مرکزی نقطہ ہندوستان کا پہلا‘‘سیلف –پروپیلڈ الیکٹرک ایگریکلچرل ٹول بار’’ (کرشی گتی الیکٹرک بُل)ہے، جو آئی پی پر مبنی ایک حل ہے اور جسے کلائمیٹ-ریزی لیئنٹ فارم میکانائزیشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس اختراعی ٹول کا مقصد کسانوں کی آمدنی اور حاشیائی کسانوں کی پیداواردوگنی کرنے کے عمل میں بالواسطہ تعاون کے ذریعے حکومت ہند کی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے اہداف کی حمایت کرنا ہے۔
کرشی گتی پروجیکٹ کا مقصد اُن اشیاء کی پیداوار اور مارکیٹنگ کرنا ہے، جس کا زرعی صنعت پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔ اِس ٹیکنالوجی کے لیے مارکیٹ کی ایک اہم ضرورت اور اقتصادی صلاحیت موجود ہے ،کیونکہ فی الحال کوئی دوسری کمپنی زرعی استعمال کے لیے ایکسل-لیس سے بغیر کثیر مقصدی الیکٹرک گاڑی تیار نہیں کر رہی ہے۔
تیار کردہ پروڈکٹ متعدد منفرد اور جدید خصوصیات کا حامل ہے، جس میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:
- ایک الیکٹرک پرائم موور، جس میں آپریشن کے دوران کوئی آلودگی یا ارتعاش نہیں ہے۔
- ایک 610 ملی میٹر گراؤنڈ کلیئرنس۔
- ایک ہی پروڈکٹ کے ساتھ چار مختلف کاشتکاری کے کام انجام دینے کی استعداد۔
- ایک پورٹیبل بیٹری، جسے سنگل فیز الیکٹرک پاور سپلائی کا استعمال کرتے ہوئے کہیں بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔
- کم سے کم تربیت کے ساتھ فارم فیلڈ میں مرد اور خواتین دونوں کے کام میں آسانی۔
- ریگولیٹری مینڈیٹ کی تعمیل میں جامع حفاظتی خصوصیات۔
جناب راجیش کمار پاٹھک، سکریٹری ٹی ڈی بی نے کہا،‘‘ہم اُن مقامی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور جدید منصوبوں کی حمایت کے لیے پابند عہد ہیں، جو ہندوستان کے زرعی شعبے میں تکنیکی ترقی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔’’
****
ش ح۔م م۔ن ع
U:7215
(Release ID: 2023265)
Visitor Counter : 66