کوئلے کی وزارت
ایس ای سی ایل کے سی ایس آر پروگرام میں39 روشن دماغوں کو نیٹ- 2024کریک کرنے میں مدد کی
Posted On:
06 JUN 2024 3:53PM by PIB Delhi
چھتیس گڑھ میں واقع کول انڈیا کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ(ایس ای سی ایل) نیٹ کوچنگ اسسٹنس سی ایس آر پروگرام‘‘ایس ای سی ایل کے سوشرت’’نے غیر معمولی نتائج پیش کیے ہیں۔ حال ہی میں اعلان کردہ نیٹ- 2024 کے نتائج میں، پروگرام میں داخلہ لینے والے 40 طلباء میں سے 39 نے کٹ آف کو کلیئر کیا اور امتحان پاس کیا۔ کامیابی کی شرح 98 فیصد رہی۔ یہ پروگرام وزارت کوئلہ کی رہنمائی اور تعاون سے شروع کیا گیا تھا، جس نے اس کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنایا گیا۔
کامیاب طلباء میں سے ایک مدھیہ پردیش کے قبائلی ضلع اُمریا سے تعلق رکھنے والےمہندر نائک نے اظہار تشکر کیا۔ نائک نے کہا کہ ان کے والد جو ایک کسان ہیں وہ نیٹ امتحان کے لیے کوچنگ کے متحمل نہیں تھے اور‘ایس ای سی ایل کے سوشرت’ پروگرام نے انھیں اعلیٰ کوچنگ کی سہولیات حاصل کرنے میں مدد کی۔
2023 میں شروع کیے گئے‘‘ایس ای سی ایل کے سوشرت’’اقدام کو معاشی طور پر پسماندہ پس منظر، خاص طور پر مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے کوئلے کی پٹی کے علاقوں میں 12ویں جماعت کے طلباء کو مفت رہائشی طبی کوچنگ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ طلباء کا انتخاب نیٹ پیٹرن کی بنیاد پر مسابقتی امتحان کے ذریعے کیا گیا تھا اور بلاس پور میں ایک نجی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت میں انہیں کوچنگ فراہم کی گئی۔ اس پروگرام،جس میں قومی سطح کی باقاعدہ ٹیسٹ سیریز، رہنمائی اور رہائش اور بورڈنگ کی سہولیات شامل ہیں، کے لیے فنڈ مکمل طور پر ایس ای سی ایل کی طرف سے فراہم کیے گئے۔ یہ پروگرام پسماندہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے اُن طلباء کے لیے ایک لائف لائن ثابت ہوا ہے، جو کوچنگ کی سہولیات کے متحمل نہیں تھے۔ اب یہ طلباء ڈاکٹر بننے، قوم کی خدمت کرنے، اپنے خاندانوں کی کفالت اور خود انحصاری کے حصول کے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ اقدام ایس ای سی ایل کی بہتر تعلیم کے ذریعے کوئلے کی پٹی میں کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی غماز ہے۔ معیاری کوچنگ اور مدد فراہم کر کے ایس ای سی ایل معاشی طور پر پسماندہ پس منظر کے طلباء کے لیے ایک روشن مستقبل بنانے میں مدد کر رہا ہے، جس سے وہ اپنے خوابوں کو آگے بڑھانے اور معاشرے میں اپناتعاون دینے کے قابل بن رہے ہیں۔
****
ش ح۔م م۔ن ع
U:7210
06.06.2024
(Release ID: 2023180)
Visitor Counter : 56