سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 تیسری  انڈین اینالیٹیکل کانگریس(آئی اے سی)  کا افتتاح کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم(سی ایس آئی آر- آئی آئی پی) دہرادون میں ہوا


کانفرنس کا  موضوع ‘‘ سبز تبدیلیوں (گرین ٹرانزیشن) میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار’’

Posted On: 05 JUN 2024 8:39PM by PIB Delhi

تیسری انڈین اینالیٹیکل کانگریس (آئی اے سی)  کا افتتاح آج دہرادون میں کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم (سی ایس آئی آر- آئی آئی پی) میں ہوا۔ یہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کم نمائش آئی اے سی --2024 ہے جس کا اہتمام مشترکہ طور پر سی ایس  آئی آر- آئی آئی پی اور انڈین سوسائٹی آف اینالیٹیکل سائنٹسٹس( آئی  ایس اے ایس- دہلی چیپٹر) نے کیا ہے۔ کانفرنس کا موضوع ‘‘گرین ٹرانزیشن میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار’’ ہے۔

پروفیسر ایس کے مہتا، وائس چانسلر، لداخ یونیورسٹی نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لداخ میں نئے ترقی یافتہ تعلیمی انفراسٹرکچر کے کردار کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے حال ہی میں لداخ یونیورسٹی میں ڈی ایس ٹی، ڈی بی ٹی اور دیگر فنڈنگ ​​ایجنسیوں سے حاصل کردہ ریسرچ فنڈز کے ذریعے تیار کی گئی جدید تحقیقی سہولیات کی بھی نمائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O3R4.jpg

پروفیسر ایس کے مہتا، وائس چانسلر، لداخ یونیورسٹی

ڈاکٹر ہریندر سنگھ بشت، ڈائریکٹر، سی ایس  آئی آر- آئی آئی پی، نے نئی اعلیٰ تجزیاتی سہولیات کی اہمیت اور توانائی کی منتقلی میں ان کے کردار کے بارے میں بتایا۔ پروفیسر رجنیش کمار، ایس ایس بی ایوارڈ یافتہ اور پروفیسر آئی آئی ٹی مدراس نے ‘‘سی  او ٹو کے حصول اور ضبطی کاربن کیپچر کے استعمال اور ضبطی اور ہندوستان میں خالص صفر اہداف سے اس کی مطابقت’’ پر ایک سیر حاصل گفتگو کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R8VU.jpg

تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس تجزیاتی علوم میں صنعتوں، ماہرین تعلیم، سائنس دانوں اور تکنیکی ماہرین کو اس شعبے میں مروجہ اور آنے والے حل پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ کانفرنس پانچ تکنیکی سیشنز کا مشاہدہ کرے گی جن میں نامور مقررین کی گفتگو، محققین کی پیشکشیں، اور خصوصی  و مکمل سیشن شامل ہیں۔

 آئی ایس اے ایس - دہلی چیپٹر کے ایگزیکٹوز ڈاکٹر جی ایس کپور، ڈاکٹر جے کرسٹوفر، ڈاکٹر رویندر کمار اور ڈاکٹر راج کمار سنگھ افتتاحی تقریب کے دوران موجود تھے۔ پبلک سیکٹر یونٹس(پی ایس یوز) جیسے ایچ ایم ای ایل، بی پی سی ایل، آئی او سی ایل، اور یوپی ای  ایس، آئی آئی ٹی، رڑکی، دون یونیورسٹی، بی اے آر سی، پنجاب یونیورسٹی وغیرہ جیسے اداروں کے 250 سے زیادہ مندوبین نے کانفرنس میں شرکت کی۔

**********

ش ح۔ج  ق ۔ رض

U:7200

 


(Release ID: 2023030) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Tamil