وزارت دفاع
عالمی یوم ماحولیات – 2024
ہندوستانی بحریہ، ایک مکمل ”گرین فٹ پرنٹ والی بلیو واٹر فورس“
Posted On:
05 JUN 2024 7:48PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ نے، ایک ماحولیاتی ذمہ دار فورس کے طور پر، قابل تجدید توانائی کی طرف بدلاؤ کو تیز کرنے اور پائیدار طرز زندگی کے طریقوں کو اپناتے ہوئے اپنے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ سبز اقدامات ہمیشہ ہندوستانی بحریہ کے کلیدی توجہ کے شعبوں میں سے ایک رہے ہیں۔ توانائی کے قابل تجدید ذرائع کے ذریعے ہمارے ملک کی توانائی کی پالیسی کو کم کاربن کی حکمت عملی میں تبدیل کرنے کے ساتھ، یہ کوشش رہی ہے کہ تمام بحری یونٹوں اور اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ ’کلینر اینڈ گرینر‘ ماحول کی طرف ترقی پذیر تبدیلی کا اشارہ دینے والی کثیر جہتی سرگرمیاں شروع کریں۔
عالمی یوم ماحولیات 2024 کا موضوع زمین کی بحالی، صحرا بندی اور خشک سالی کی لچک جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے کے حل پر مرکوز ہے۔ اس موضوع کو سمندری دائرہ کار میں بڑھانے کے لیے درخت لگانے، مینگرووز کے تحفظ (2023 کے MISHTI پروگرام کے ایک حصے کے طور پر)، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی، ساحلی علاقوں سے پلاسٹک کو ٹھکانے لگانے اور بازیافت، مینگروو پلانٹیشن، تمام مرکزی اور ریاستی حکومتی اداروں اور بڑی تعداد میں حکومت کی نامزد کردہ اور ماحولیات کے حوالے سے شعور رکھنے والی فرموں کے ساتھ قریبی تعامل کے ذریعے سروے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ہندوستانی بحریہ نے ایچ سی ایل فاؤنڈیشن اور دی ہیبیٹیٹ ٹرسٹ کے ساتھ 23 مارچ کو ساحلی ماحولیاتی نظام کی بحالی اور خطرے سے دوچار مقامی سمندری انواع کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے اور کئی تقریبات کا انعقاد کیا تھا۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں:-
- کاروار میں حیاتیاتی تنوع کا سروے۔
- ماحولیاتی حساس علاقوں میں بایو ڈائیورسٹی پارک کی تشکیل۔
- مرحلہ وار بحالی کے لیے جزیرہ انجدیوا کی ماحولیاتی بحالی اور خطوں کی نقشہ سازی، جاری ہے۔
- ایک مقامی این جی او ریسرچ اینڈ انوائرنمنٹل ایجوکیشن فاؤنڈیشن (آر ای ای ایف) کے تعاون سے لکش دیپ اور انڈمان اور نیکوبار جزائر میں کورل کی بحالی کا منصوبہ۔
- وشاکھاپٹنم اور کوچی میں مختلف مقامات پر فرم ایم ایس الفا ایم ای آر ایس کے ساتھ مل کر فلوٹنگ ٹریش بیریئر کی تنصیب کی تجویز۔
- ابتدائی حیاتیاتی تنوع کا سروے کرنے کے لیے آئی این ایس چلکا کا دورہ مکمل ہو گیا ہے۔
سبز طرز زندگی کو اپنانے کی بنیادی اہمیت کے ساتھ، ہندوستان بحریہ نے جی او آئی کے لائف اسٹائل فار انوائرنمنٹ (LiFE) اقدام کے مطابق تنظیمی اور انفرادی سطح پر صاف ستھرے اور سرسبز طریقوں کو اپنانے کو ترجیح دی ہے۔ اٹھائے گئے اقدامات میں خودکار کنٹرولر کے استعمال کے ذریعے توانائی کی بچت، شمسی منصوبوں کے ذریعے قابل تجدید ذرائع کو بڑھانا، ای وہیکلز پر زور دینے کے ذریعے گاڑیوں کی آلودگی میں کمی، بحریہ کے اداروں کے اندر بغیر گاڑی کا دن منانا، پانی کے تحفظ کے اقدامات اور کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور اس کی پابندی شامل ہیں۔
جواہر لال نہرو نیشنل سولر مشن (جے این این ایس ایم) کے حکومت ہند کے اقدام کے مطابق، بحریہ کے اندر شمسی توانائی کے حصہ کو بڑھانے کے لیے وسیع کوششیں کی گئی ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کے اداروں نے شمسی توانائی سے چلنے والے آلات نصب کیے ہیں جیسے سولر واٹر ہیٹر، سولر اسٹریٹ لائٹنگ، سولر ککر وغیرہ۔
اقدامات کے کامیاب نفاذ میں کمیونٹی کی شرکت نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ میں سبز اقدامات کا ادارہ خود باشعور بحری برادری کے ذریعے ممکن ہوا ہے، جو ماحولیاتی تدارک اور توانائی کے تحفظ کی ضرورت سے بخوبی واقف ہے۔ ماحولیات کے تئیں ذمہ داری کے احساس کو پروان چڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر شرکت کی مختلف تقریبات جیسے کہ بڑے پیمانے پر شرم دان، ساحلی صفائی مہم، درخت لگانے کی مہم وغیرہ باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔
سمندر کی صفائی کی سرگرمیوں کا حصہ بننے کے لیے فرموں کو شامل کرنے کے لیے کئی کوششیں کی گئی ہیں۔ اس سرگرمی کے آنے والے سالوں میں نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ دریں اثنا، جدید لیکن آسان طریقوں کے ذریعے سمندری پانی کے پلاسٹک کے فضلے کو صاف کرنے کے لیے خود انحصاری کے طریقے بنائے گئے ہیں۔
مجموعی طور پر، بحریہ ہمارے ملک کے توانائی اور ماحولیات کے اہداف کے حصول کے لیے اپنی کوشش کو آگے بڑھا رہی ہے۔ یہ اب ایک مکمل ”گرین فٹ پرنٹ والی بلیو واٹر فورس“ ہے اور اس کردار سے واقف ہے جو اسے ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ماحول پیدا کرنے کے لیے ادا کرنا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7189
(Release ID: 2022992)
Visitor Counter : 68