ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے اسکول کے طلباء کی فعال شراکت داری میں عالمی یوم ماحولیات 2024 کے موقع پر ایس ٹی سی بلڈنگ، جن پتھ، دہلی کے اندر واقع دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین اور بڑے پیمانے پر عوام کے لیے بیداری مہم کا اہتمام کیا
سی اے کیو ایم کی طرف سے چلائی جانے والی آگاہی مہم عالمی یوم ماحولیات 2024 کے موضوع ’’زمین کی بحالی، صحرا بندی اور خشک سالی ریزیلینس‘‘پر مرکوز ہے
آگاہی مہم میں شجر کاری کا پروگرام اور دفاتر میں جِنگلز، نکڑ ناٹک، پرزنٹیشنز وغیرہ کے توسط سے آئی ای سی کی سرگرمیاں شامل تھیں
سی اے کیو ایم کی طرف سے چلائی جانے والی بیداری مہم شہریوں کو اپنے روزمرہ کے کاموں میں ماحولیاتی استحکام اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرنے کے تئیں حساس بنانے اور حوصلہ افزائی کرنے کا ایک اقدام ہے
کمیشن آئینی ہدایات، مسلسل مصروفیت، تعلیم اور مختلف آئی ای سی سرگرمیوں کے ذریعے ہوا کے معیار اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے کے تئیں پرعزم ہے
Posted On:
05 JUN 2024 6:47PM by PIB Delhi
عالمی یوم ماحولیات 2024 کے جشن کے تحت، کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ اِن این سی آر اینڈ ایڈجوائننگ ایریاز (سی اے کیو ایم) نے، ارواچن بھارتی بھون سینئر سیکنڈری اسکول، وویک وہار، دہلی کے طلباء کی فعال شراکت داری میں آج اسٹیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن (ایس ٹی سی) بلڈنگ، جن پتھ، دہلی کے اندر واقع مختلف دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین اور بڑے پیمانے پر عوام کے لیے ایک بیداری مہم کا انعقاد کیا۔ طلباء نے پرکشش نعروں، پوسٹرز اور پلے کارڈز کے ذریعے تعلیمی پیغامات کی نمائش اور ماحول کے تحفظ اور پائیداری پر توجہ مرکوز کرنے والے نکڑ ناٹک کے ساتھ فعال طور پر بیداری مہم چلائی۔ سی اے کیو ایم کی جانب سے چلائی جانے والی آگاہی مہم عالمی یوم ماحولیات 2024 کے موضوع ’’زمین کی بحالی، صحرا بندی، اور خشک سالی ریزیلینس‘‘ پر مرکوز ہے۔
آگاہی مہم میں شجرکاری کا پروگرام اور جِنگلز، نکڑ ناٹک، پرزنٹیشنز وغیرہ کے توسط سے آئی ای سی کی سرگرمیاں شامل تھیں، جن کا اہتمام ایس ٹی سی بلڈنگ یعنی سیکورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ، وزارت خزانہ؛ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے مختلف ڈویژن؛ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ؛ سینٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (سی سی آئی سی)؛ دی ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ایکسپورٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایچ ایچ ای سی)؛ اسٹیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن؛ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ اِن این سی آر اینڈ ایڈجوائننگ ایریاز (سی اے کیو ایم) وغیرہ جیسے مختلف دفاتر میں کیا گیا۔ آگاہی مہم کا مقصد ملازمین اور بڑے پیمانے پر عوام کو زمین کی تنزلی، صحرا کاری، خشک سالی اور فضائی آلودگی کے اہم مسائل سے آگاہ کرنا ہے۔ اس تقریب میں معلوماتی سیشنز کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا، جس میں زمین کے انتظام و انصرام کے پائیدار طور طریقوں، ماحولیات پر صحرائی اثرات، خشک سالی ریزیلینس کو بڑھانے کے اقدامات اور ہمارے آس پاس کے علاقوں میں فضائی آلودگی کو کم کرنے سے متعلق اقدامات کے بارے میں بصیرت فراہم کی گئی۔
ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف لچک کو یقینی بنانے کے لیے زمین کی بحالی، صحرا بندی کا مقابلہ کرنا اور فضائی آلودگی پر اثر انداز ہونے والے مسائل کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔ آگاہی مہم شہریوں کو ان کے روزمرہ کے اعمال کے ذریعے ان اہداف کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آگاہ کرنے اور بیدار کرنے کی ایک پہل ہے۔
اسکول کے طلباء اور فیکلٹی نے سرگرمی سے ان میں حصہ لیا، معلوماتی سیشنز اور ان انٹرایکٹو سرگرمیوں میں تعاون دیا جو زمین کی بحالی، خشک سالی ریزیلینس اور فضائی آلودگی کے عملی حل کو اجاگر کرنے کے لیے تیار کئے گئے تھے۔ اس طرح کے بامعنی واقعات میں طلباء کو شامل کرنا نہ صرف ان کی سمجھ کو وسیع کرتا ہے بلکہ انہیں کمیونٹیز میں پائیدار طور طریقوں کی وکالت کرنے اور انھیں پھیلانے کی قوت بھی دیتا ہے۔
شرکاء نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں پانی کے تحفظ، مٹی کی صحت میں بہتری، جنگلات کی تکنیک سے متعلق ورکشاپ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔ اس مہم میں پائیدار طور طریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعلیمی مواد اور ماحول دوست مصنوعات کی تقسیم بھی شامل تھی۔
ملازمین اور عوام نے ان سے بہت فائدہ اٹھایا اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں اس طرح کے طور طریقوں کو اپنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آگاہی مہم کی کامیابی ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی اور تعلیم کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔
کمیشن قانونی ہدایات، مسلسل مشغولیت، تعلیم اور مختلف آئی ای سی سرگرمیوں کے ذریعے ہوا کے معیار اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے تئیں پرعزم ہے۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 7186
(Release ID: 2022953)
Visitor Counter : 48