بجلی کی وزارت
ایمس بلاسپور کے مقام پر پاورگرڈ وشرام سدن کا سنگ بنیاد رکھا گیا
Posted On:
23 FEB 2024 8:51PM by PIB Delhi
آج 23فروری 2024 کوراجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب جے پی نڈ ا کے ہاتھوں ایمس بلاسپور کے مقام پر پاورگرڈ وشرام سدن کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس موقع پر صحت اورخاندانی بہبود اورکیمیکلز نیز کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ ایل مانڈویا، اطلاعات نشریات اورنوجوانوں کے امور نیز کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور اپوزیشن لیڈر نیز ہماچل پردیش کےسابق وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر ، پاور گرڈ کے سی ایم ڈی جناب آر کے تیاگی ، پاور گرڈ (عملے)کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یتیندر دویدی ، ایمس بلاسپور کے ایگزیکیوٹیوڈائریکٹر ڈاکٹر (پروفیسر ) ویر سنگھ نیگی اور پاور گرڈ اور ایمس کے دیگر سینئیر عہدے دار بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
پاور گرڈ ایمس بلاسپور کے لئے ، اس کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پہل قدمیوں کے تحت تقریباََ 50 کروڑروپے مالیت کے پروجیکٹوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہا ہے۔
وشرام سدن -26.75 کروڑروپے
ایمس بلاسپورکے مقام پر تعمیر کیا جانے والا وشرام سدن 4641.38 مربع میٹر علاقے پر محیط ہوگا۔ اس میں چار منزلیں ہوں گی، 250 بسترہوں گے اور یہ 26.75 کروڑروپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔وشرام سدن ، ویٹنگ ہال ، کافی ہاؤس اور مکمل طورپر ضروری سازوسامان سے لیس کمروں /ڈورمیٹریز جیسی سبھی مطلوبہ سہولیات سے آراستہ ہوگا۔
ایم آر آئی مشین – 16کروڑروپے
ایم آر آئی مشین مریضوں کے لئے امیجنگ نتائج کے ساتھ ایک زیادہ محفوظ اور زیادہ آرامدہ علاج فراہم کرے گی، جنہیں جلد از جلد اور بالکل درست طریقے سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
128سلائس سی ٹی اسکینر مشین – 7کروڑروپے
یہ مشین ایمرجنسی صورتحال میں اُن مریضوں کے لئے خاص طورپر بہت مفید ہے، جو بہت بیمار ہیں اورجنہیں جلد اور درست تشخیص کی ضرورت ہے۔
پارو گرڈ نے ‘‘ وشرام سدن ’’ کا تصور پیش کیا ہے، تاکہ انتظارکرنے والے مریضوں اور ساتھیوں کے لئے آرامدہ قیام کی سہولت فراہم کی جاسکے ۔اس کی بدولت ملک کے دور دراز کے حصوں سے شہری علاقوں میں مخصوص علاج کے لئے اسپتالوں میں آنے والےغریب مریضوں کے مالی بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اس سفر میں ، پاور گرڈ اپنے مختلف النوع وشرام سدنوں میں تین ہزار سے زیادہ بستروں کی سہولت فراہم کرکے معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کو خدمت فراہم کررہا ہے۔
پاور گرڈ نے، ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے ، ایمس نئی دلی، کے جی ایم سی لکھنؤ ، آئی جی آئی ایم ایس پٹنہ ، ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ ، جی ایم سی ایچ گوہاٹی ، ایس ایس جی وڈودرہ اور این آئی ایم ایچ اے این ایس بنگلورو سمیت ہندوستان بھرکے مختلف اسپتالوں میں 7 وشرام سدن پہلے ہی تعمیر کردئے ہیں۔پاورگرڈ نے تقریباََ 1500 کروڑروپے مالیت کی اپنی سی ایس آر پہل قدمیوں کے ساتھ پورے ملک میں اقتصادی اور سماجی ترقی میں گرانقدر تعاون کرکے ، دیہی ترقی ، تعلیم ، حفظان صحت ، ہنر مندی کے فروغ ، ماحولیات ، پینے کے پانی، پانی کے تحفظ اور صفائی ستھرائی کے شعبے میں پہلے ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔
************
U.No:7157
ش ح۔ع م- رم
(Release ID: 2022719)
Visitor Counter : 34