وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن 2024 کے موقع پر تمباکو سے مبرا تعلیمی اداروں (ٹی او ایف ای آئی) کا نفاذکاری دستاویز جاری کیا
Posted On:
31 MAY 2024 8:51PM by PIB Delhi
انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن (ڈبلیو این ٹی ڈی) 2024 کے موقع پر، اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے (ڈی او ایس ای ایل)، وزارت تعلیم نے سماجی اقتصادی اور تعلیمی ترقی کی سوسائٹی (سیڈس) کے ساتھ شراکت داری میں آج نئی دہلی میں تمباکو سے مبرا تعلیمی اداروں کا نفاذکاری دستاویز جاری کیا۔ اس سال کے ڈبلیو این ٹی ڈی کا موضوع ہے ’’تمباکو صنعت کی مداخلت سے بچوں کا تحفظ‘‘۔ حال ہی میں جاری کردہ دستاویز کو اس موضوع کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے۔
دستاویز کا مقصد وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ ٹی او ایف ای آئی رہنما خطوط پر عمل کرنے میں اسکولوں کی مدد کرنا ہے، اس طرح طلباء کے لیے صحت مند، تمباکو سے مبرا ماحول تیار کرنا ہے۔ یہ پہل قدمی تمام تر متعلقہ فریقوں کو ایسے رہنما اصولوں کو اپنانے اور نافذ کرنے کا اختیار دے گا جو طلباء کو تمباکو کے خطرات سے بچاتے ہیں۔
اس تقریب سے قبل ، ڈی او ایس ای آئی کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ تمام تر تعلیمی ادارے تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کریں اور تعلیمی اداروں کو تمباکو نوشی سے مبرا بنا کر بچوں کو تمباکو کے استعمال کے عادی ہونے سے بچائیں۔
کتابچے کی رونمائی کرتے ہوئے، شری آنندراؤ وی پاٹل، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی او ایس ای آئی ، وزارت تعلیم، نے نہ صرف ایک صحت کے لیے بلکہ ایک اخلاقی ذمہ داری کے طور پر، بچوں کو تمباکو سے بچانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمباکو سے پاک تعلیمی ماحول پیدا کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ تمباکو طلباء پر مضر اثرات مرتب نہ کرے۔ انہوں نے تمباکو کے نقصان دہ استعمال کی وجہ سے اموات کی سنگین شرح پر روشنی ڈالی اور متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹی او ایف ای ایل کے نفاذ کےمینووَل کو فعال طور پر نافذ کریں۔
ڈی او ایس ای آئی کی جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر امر پریت دگل نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور طلبا کے درمیان تمباکو کے استعمال کو روکنے کے لیے تمام فریقوں کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل یوتھ ٹوبیکو سروے (جی وائی ٹی ایس) 2019 کے مطابق 13 سے 15 سال کی عمر کے 8.5 فیصد طلبا تمباکو نوشی کرتے ہیں۔
اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، تمام معززین نے تمباکو کے استعمال کے خلاف حلف لیا، جو کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے صحت مند، تمباکو سے مبرا مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک اجتماعی کوشش ہے۔ وزارت تعلیم، خود مختار اداروں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر حکام نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رانا جے سنگھ اور سیڈس کے جناب دیپک مشرا بھی موجود تھے۔
یہ تقریب ڈی او ایس ای آئی کے ڈائرکٹر جناب یو پی سنگھ کے ذریعہ شکریہ کے ووٹ کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ موصوف نے تمام معززین، شراکت داروں، اور شرکاء کی حمایت اور او ایف ای آئی کے لیے کامیابی کے ساتھ نفاذکاری کتابچہ جاری کرنے کے سلسلے میں اپنا تعاون دینے کے لیے اظہار تشکر کیا۔
ٹی او ایف ای آئی کے لیے نفاذکاری دستاویز تک رسائی کے لیے لنک : https://dsel.education.gov.in/sites/default/files/update/im_tofel.pdf
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7121
(Release ID: 2022412)
Visitor Counter : 69