شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) نے 16 مئی سے 31 مئی 2024 تک سوچھتا پکھواڑا کا انعقاد کیا

Posted On: 31 MAY 2024 6:16PM by PIB Delhi

پکھواڑا کا آغاز ایم ڈی او این ای آر اور اس کی تنظیموں کے افسران اور عملے کے سوچھتا عہد کے ساتھ ہوا، جس نے صفائی کی سرگرمیوں کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ کمروں، مشترکہ جگہوں، عام دفتری سامان، کمپیوٹر، فرنیچر وغیرہ کی جامع صفائی کی گئی۔ ایسے ریکارڈ جن کی موجودہ قواعد کے مطابق اب ضرورت نہیں تھی ان کو ختم کر دیا گیا۔ وگیان بھون انیکسی کے پیچھے پھینکے گئے کچرے کو صاف کیا گیا۔ پودوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے تمام افسران اور عملہ کو گھر کے اندر لگائے جانے والے پودے دیے گئے۔

 

   

 

ایم ڈی او این ای آر کے تحت تنظیموں نے پودے بھی تقسیم کیے، قریبی مقامات پر درخت لگانے کی مہم کا اہتمام کیا، جس میں مقامی کمیونٹیز اور اسکولوں اور کالجوں کے طلبا شامل تھے۔ دیگر سرگرمیوں کے علاوہ این ای سی، شیلانگ میں گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کی جانچ کی گئی۔ این ای آر اے ایم اے سی، این ای ڈی ایف آئی اور این ای سی بی ڈی سی نے بھی اپنے دفاتر، اسکولوں، مقامی بازاروں وغیرہ میں اور اس کے ارد گرد اسی طرح کی سرگرمیاں منعقد کیں۔

 

  

 

 

  

 

این ای ایچ ایچ ڈی سی کی طرف سے طلبا کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ وہ خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی اور فضلہ کے مؤثر انتظام کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، اہم ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کریں۔ این ای ایچ ایچ ڈی سی میں کمیونٹی کی صحت اور بہبود میں صفائی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے نکڑ ناٹک پیش کیا گیا۔

 

    

 

سوچھتا پکھواڑا کے اختتامی دن کا اختتام انعامات کی تقریب کے ساتھ ہوا، جہاں مضمون نویسی، پوسٹر سازی کے مقابلے، اور نعرہ لکھنے کے مقابلے کے فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ، سوچھتا معیارات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرفہرست تین شعبوں کی شناخت کی گئی اور انعام دیا گیا۔

 

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سیکرٹری، ایم ڈی او این ای آر نے صفائی مہم میں پرجوش شرکت کے لیے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور سوچھتا کو عادت بنانے اور اسے اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ایم ڈی او این ای آر کی تنظیموں کی کوششوں کو بھی سراہا جنہوں نے بہت سے دیہاتوں میں سوچھتا بیداری پھیلانے کا کام انجام دیا اور ان سے ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

 

 

سوچھتا پکھواڑا نہ صرف تنظیم کے اندر بلکہ وسیع تر کمیونٹی میں سوچھ بھارت کو فروغ دینے کے لیے ایم ڈی او این ای آر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پکھواڑا کے دوران، ٹیم ایم ڈی او این ای آر نے صاف ستھری، اچھی حکمرانی، اور سوچھ بھارت کے وژن سے ہم آہنگ عوامی خدمت کو فروغ دینے کے اپنے مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

31-05-2024

U: 7113


(Release ID: 2022402) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil