قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے تلنگانہ کے میدارام میں ملک کے سب سے بڑے قبائلی فیسٹول سمککا-سرلمما جتارا کا دورہ کیا
دو سال میں ایک بار منعقد ہونے والا میدارام جتارا، کمبھ میلے کے بعدبھارت کا دوسرا سب سے بڑا میلہ ہےجو’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی علامت ہے
قبائلی امور کی مرکزی وزارت نے میدارام جتارا 2024 کے لیے 2.30 کروڑ روپے کی منظوری دی تاکہ اپنی قبائلی ثقافت اور ورثے کو فروغ دیا جاسکے
Posted On:
23 FEB 2024 9:17PM by PIB Delhi
قبائلی امور ،زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج تلنگانہ کے ملوگو ضلع کے میدارام میں تلنگانہ اور پڈوچیری کے گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سوندرا راجن کے ساتھ سممکا-سرالمما مہا جتارا کا دورہ کیا۔ دو سالہ قبائلی فیسٹول کمبھ میلہ کے بعد ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا میلہ ہے، جو کویا قبیلے کے ذریعہ چار دنوں تک منایا جاتا ہے۔ تلنگانہ حکومت کے قبائلی بہبود کے محکمہ کے تعاون سے یہ فیسٹول اس سال 21 سے 24 فروری 2024 تک منایا جا رہا ہے۔
جناب منڈا نےاس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ میدارام جتارا کی اس انتہائی روحانی خوشی اور متحرک ماحول کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، جبکہ سمککا-سرالمما کے عقیدت مند دیوتاؤں کے سامنے دعا کرتے ہوئے اور سب کی بھلائی اور ملک کی خوشحالی کے لیے آشیرواد مانگتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قبائلی لوگوں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ یہ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی علامت ہے جس میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے عقیدت مندآتےہیں۔
قبائلی امور کی مرکزی وزارت نے میدارم جتارا 2024 سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے لیے 2.30 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ ان سرگرمیوں میں میدارام قبائلی ثقافت اور ورثے کے فروغ سے لے کر میدارام جتارا پر ایک دستاویزی فلم، قبائلی فنون، دستکاری اور کھانوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ فروخت، قومی قبائلی رقص میلہ، قبائلیوں کی مضبوطی اور قبائلی ہوم اسٹے، قبائلی نوجوانوں اور طلباء کے لیے مختلف سرگرمیوں میں مقابلے، وغیرہ بھی شامل ہے۔ اس تہوار کی آمد اور اس کی اچھی اہمیت کو دیکھتے ہوئے، جتارا کو 1996 میں ریاستی فیسٹول قرار دیا گیا تھا۔ قبائلی امور کی مرکزی وزارت نے سال 2018 اور 2020 میں منعقد ہونے والے جتاروں کے لیے 2 کروڑ روپے جاری کئے تھے جبکہ 2022 میں وزارت نے 2.26 کروڑ روپے جاری کیے۔ اس فنڈ کا استعمال دیگر سرگرمیوں کے علاوہ میدارام قبائلی میوزیم اور کلچرل کمپلیکس کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔
قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے اس تہوار کے لئے جاری کی گئی مدد مہمانوں اور تلنگانہ کے قبائلی گروہوں کے درمیان بیداری اور پرامن تعلق پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ مزیدیہ کہ یہ فیسٹول قبائلیوں کو اپنی قبائلی تاریخ کو عالمی سطح پر بتانے اور اپنی مخصوص قبائلی روایات، ثقافت اور ورثے کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
***********
ش ح ۔ ش م - م ش
U. No.7097
(Release ID: 2022179)
Visitor Counter : 47