وزارت دفاع

چھٹے گولہ بارود کے ساتھ تارپیڈو کم میزائل بارج کی ترسیل،ایل ایس اے ایم20 (یارڈ 130)

Posted On: 29 MAY 2024 9:20PM by PIB Delhi

’ایمونیشن کم ٹارپیڈو کم میزائل بارج، ایل ایس اے ایم 20‘،ایکس اے سی ٹی سی ایم11 بارج پروجیکٹ کے چھٹے بارج کی ترسیل این اے ڈی (کرنجا) کے لئے 29 مئی 2024کو ممبئی کے  بحریہ  کے ڈاکیارڈمیں کی گئی ، جوایم ایس ایم ای شپ یارڈ،ایم /ایس سُریہ دپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے نے ہندوستانی بحریہ کے لیے بنایا تھا ۔شامل کئے جانے کی  تقریب کی صدارت (ممبئی ) جی ایم آر این ڈی  کےسی ایم ڈی ای نڈیلا رمنا نے کی۔

ایم / ایس سُریہ دپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایم او ڈی کے درمیان 11 ایکس اے سی ٹی سی ایم بارج  بلڈنگ کے لئے معاہدے پردستخط 05 مارچ2021 کوتھانے میں کئے گئے تھے ۔ ان بارجز کی شمولیت سے دونوں جیٹیوں کے ساتھ اور بیرونی بندرگاہوں پرآئی این جہازوں تک نقل و حمل میں سہولت،نقل و حمل اور اشیاء/ گولہ بارود کو اتارنے میں سہولت فراہم کرتے ہوئے آئی این  کے آپریشنل وعدوں کو تقویت حاصل ہوگی ۔

یہ بارجز مقامی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں اور متعلقہ بحری قوانین اور انڈین رجسٹر آف شپنگ کے ضابطے کے تحت تشکیل دئے گئے ہیں۔ ڈیزائن مرحلے کے دوران بارج کی ماڈل ٹیسٹنگ بحریہ سے متعلق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری وشاکھاپٹنم میں کی گئی۔ یہ بارجز بھارتی حکومت کے میک ان انڈیا اقدام کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-05-29at22.42.19Z4IS.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-05-29at22.42.20CDGM.jpeg

 

**********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.7094



(Release ID: 2022170) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Tamil , Telugu