وزارت دفاع

ہندوستانی بحری جہاز کلٹن برونائی سے روانہ ہوا


آئی این -آر بی این نے میری ٹائم پارٹنرشپ مشق میں حصہ لیا

Posted On: 29 MAY 2024 6:05PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے جہاز کلٹن نے جنوبی بحیرہ چین میں ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کی آپریشنل تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر مورا، برونائی کا دورہ کیا۔ یہ دورہ  دونوں سمندری ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرتاہے۔

پورٹ کال میں پیشہ ورانہ بات چیت، کراس ڈیک وزٹ اور ثقافتی تبادلے شامل تھے۔ یہ جہاز زائرین کے لیے بھی کھلا تھا جہاں ہندوستانی تارکین وطن اور رائل برونائی نیوی کے اہلکاروں نے جہاز کا دورہ کیا۔ انہیں جہاز، ہندوستان کی مقامی جہاز سازی کی صلاحیتوں اور بھرپور سمندری ورثے کے بارے میں بتایا گیا۔ ایسپرٹ ڈی کور کو تقویت دینے کے لیے، والی بال ہندوستانی بحریہ اور رائل برونائی نیوی کے اہلکاروں کے درمیان کھیلی گئی۔ جہاز نے آئی این-آر بی این میری ٹائم پارٹنرشپ مشق میں بھی حصہ لیا۔ یہ باہمی تعاون کو مزید تقویت دینے کے لیے ایک دوسرے کی حکمت عملیوں، تکنیکوں اور طریقہ کار کی سمجھ میں اضافہ کرے گا۔

اس پورٹ کال کی کامیاب تکمیل اس کی 'ایکٹ ایسٹ' اور ساگر کی پالیسیوں کے مطابق خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا مظہر ہے۔

 

************

ش ح۔ا م  ۔ م  ص

 (U: 7091)



(Release ID: 2022127) Visitor Counter : 48