وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب سنجے کمار نے نئی دہلی میں واقع قومی بال بھون میں موسم گرما جشن-2024 کا افتتاح کیا

Posted On: 29 MAY 2024 3:02PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم کے ماتحت  اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمے کے سیکریٹری جناب سنجے کمار نے آج نئی دہلی میں واقع قومی بال بھون میں ایک ماہ تک چلنے والے ‘‘موسم گرما جشن’’(سمر فیسٹ-2024)کا افتتاح کیا۔یہ ایک ماہ تک چلنے والا کیمپ ہے، اس میں 5 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کے لیے 30 سے ​​زیادہ اقسام کی مختلف سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس موقع پروزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری(ایس ایس-II) اور قومی بال بھون کے صدر جناب وپن کمار سمیت وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZVHV.jpg

 

اس موقع پر جناب سنجے کمار نے بچوں اور ان کے سرپرستوں کی پرجوش  تقریب  سے خطاب کیا۔ انہوں نے نوجوان ذہنوں کی پرورش میں اس طرح کے مکالماتی  اور اختراعی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل میں کامیاب ہونے کے لیے پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیاں بھی اتنی ہی ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بچوں کو متجسس ہونے اور اپنے اردگرد کی چیزوں کا پتہ لگانے کے لیے تحریک دی، جس سے ان کی ذہنی ترقی میں بڑی  مدد ملے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023BMM.jpg

 

موسرم گرما جشن -2024 کا انعقاد 29مئی سے 28 جون 2024 تک ہونا ہے۔ یہ یقینی بناتے ہوئے کہ ہر بچے کو تلاش اور سیکھنے کے لیے کچھ دلچسپ چیزیں حاصل ہوں گی، بڑی تعداد میں تخلیقی و آرٹ کی نمائش ، سائنس و دیگر شعبوں میں پرکشش اور اختراعی سرگرمیوں کو لے کر یہ عہد بندی کا اظہار کرتا ہے۔موسم گرما جشن کے دوران ہفتہ واری بنیاد پر خصوصی ورکشاپ اور پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔اِن میں اُڑیا رقص یوگا، خطاطی، موسیقی گلوکاری اور کھیل وغیرہ پر سیشن شامل ہوں گے۔ یہ ورکشاپ بچوں کو  اپنی صلاحیت اور ذہانت کو تیار کرنے اور اس کی نمائش کرنے کے مواقع پیدا کرنے کے لیے منعقد کی گئیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BDJC.jpg

 

اس تقریب میں نامور فنکار اور مہمان بھی شامل ہوں گے جو ان خصوصی پروگراموں میں اپنے تجربات ساجھا کریں گے اور بچوں کو تحریک دینے کے لیے پرکشش کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔اس پہل کو شاندار رد عمل ملا ہے اور 2500 سے زیادہ بچے پہلے ہی مختلف ورکشاپ اور پروگراموں کے لیے نامزد ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام شرکاء کی آسان رسائی کے لیے قومی بال بھون کی طرف سے پوری دہلی میں ٹرانسپورٹ سہولیات بھی مہیا کرائی گئی ہے۔

قومی بال بھون،وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔اس کو سال 1956 ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کا قیام بچوں میں فکر ، تصور ، تخلیقی اور تفریحی سرگرمیوں کے توسط سے تربیت کو بڑھا وادینے کے مقصد سے عمل میں آیا تھا۔

 ************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7084)


(Release ID: 2022119) Visitor Counter : 60


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil