صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت کے مرکزی سکریٹری نے جنیوا میں عالمی صحت  اسمبلی کے موقع پر برطانیہ  کی پارلیمنٹ میں  انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ لارڈ مارکھم کے ساتھ باہمی میٹنگ کی


برطانیہ میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

یہ دیگر ممالک میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والی افرادی قوت کی نقل و حرکت اور طبی قدر کے سفر کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل پورٹلز کی تعمیر پر جاری کام کو نمایاں کرتا ہے

Posted On: 28 MAY 2024 10:22PM by PIB Delhi

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے آج جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کی 77 ویں عالمی صحت اسمبلی کے موقع پربرطانیہ کی پارلیمنٹ میں انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ لارڈ مارکھم کے ساتھ  دو طرفہ میٹنگ کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025L23.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DI34.jpg

دونوں ممالک نے بالخصوص برطانیہ میں صحت کی دیکھ بھال کرنےوالے پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کے ایک اقرار نامے سے متعلق کچھ اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ بھارت کی طرف سے دو ڈیجیٹل پورٹلز کی تعمیرکے کام پر روشنی ڈالی گئی  جو صحت کی دیکھ بھال کرنے والے افرادی قوت کو دوسرےملکوں میں نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہےاور دوسرا طبی قدر کے سفر کی سہولت کے لیےہے۔ ہندوستان نے دوا سازی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید آگے لے جانے پر بھی زور دیا تاکہ ہندوستان کی دوا سازی سے متعلق  صنعت کودرپیش چیلنجوں پر قابو پایا جا سکے اور یورپی یونین اور برطانیہ کا احاطہ کرنے والے متعدد انضباطی نظاموں کو بھی پورا کیا جا سکے۔ ممالک نے بین الاقوامی صحت کے ضوابط اور بین حکومتی مذاکرات سے متعلق ادارہ  کے تعلق سے  اہم مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PSYQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005WAKE.jpg

صحت کی مرکزی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ہیکالی زمومی اور صحت کی مرکزی وزارت کے دیگر سینئر افسران  اس موقع پرموجود تھے۔

***********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.7080 



(Release ID: 2022026) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Tamil