صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت کے مرکزی سکریٹری نے عالمی صحت اسمبلی کی کمیٹی اے سے خطاب کیا


کمیٹی اے کی صدارت ہندوستان کرے گا اور مختلف پروگراموں سے متعلق  موضوعات پر بات چیت کی سہولت فراہم کرے گا جس میں یونیورسل ہیلتھ کوریج،صحت عامہ کی ہنگامی تیاری اور ردعمل، جراثیم کش مزاحمت،موسمیاتی تبدیلی اور ڈبلیو ایچ او کے لیے پائیدار مالی امداد شامل ہے

کووڈ-19 وبا کے دوران  ہندوستان نے نہ صرف ملک کے اندرکی بحرانی صورتحال  پر قابو پایا بلکہ’’ایک دنیا، ایک کنبے‘‘ کے جذبے کوحقیقت کی شکل دیتے ہوئے دنیا بھر میں ادویات اور صحت سے متعلق مصنوعات کی فراہمی بھی کی: مرکزی صحت سکریٹری

’’معاشرتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا روایتی صحت عامہ کا نقطہ نظر جیسے کہ معلومات اور آگاہی کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر صحت کے بہتر نتائج کی کلید ہیں‘‘

Posted On: 27 MAY 2024 9:50PM by PIB Delhi

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے آج جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) کی کمیٹی اے سے خطاب کیا۔ ڈبلیو ایچ اے تین اہم کمیٹیوں میں اجلاسوں پر مشتمل ہے، جو کہ پلینری، کمیٹی اے اور کمیٹی بی ہیں۔ کمیٹی اے کی صدارت ہندوستان کرے گا جس میں  مختلف پروگراموں کے تعلق  سےموضوعات پر بات چیت کی سہولت فراہم  کی جائے گی جن میں یونیورسل ہیلتھ کوریج، صحت عامہ کی ہنگامی تیاری اور ردعمل، جراثیم کش مزاحمت، موسمیاتی تبدیلی  نیز ڈبلیو ایچ او وغیرہ کے لیے پائیدار فنانسنگ کا احاطہ کیا جائے گا۔

صحت  کےمرکزی سکریٹری نے اپنے خطاب کا آغاز اس سال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موضوع – ’’سب کے لیے صحت،صحت سب کے لیے‘‘، بنیادی اقدار اور ہندوستان کی اخلاقیات ’’و سودھیو کٹمبکم‘‘یعنی دنیا ایک خاندان ہےکےجذبے کو اجاگر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبا کے دوران، ہندوستان نے نہ صرف ملک کے اندر بحرانی صورتحال  پر قابو پایا بلکہ دنیا بھر میں دوائیں اور صحت سے متعلق مصنوعات کی فراہمی بھی کی جو ’’ایک دنیا، ایک خاندان‘‘ کے جذبے کو حقیقت کی شکل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ فلسفہ سب کے لیے فلاح و بہبود کو فروغ دینے، یونیورسل ہیلتھ کیئر کوریج کو آسان بنانے اور صحت سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہماری کوششوں کی رہنمائی کرتا ہے۔

جناب اپوروا چندرا نے کہا کہ صحت عامہ کے روایتی طریقوں جیسے کہ معلومات اور بیداری کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر توجہ مرکوز کرنے کا طریقہ صحت کے بہتر نتائج کا کلید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان نے صحت اور تندرستی کے مراکز قائم کیے ہیں تاکہ نہ صرف کمیونٹی کی سطح پر صحت کے مسائل کو حل کیا جا سکے بلکہ کمیونٹیوں کواس نازک موڑ پر صحت کے لیے بہتر طرز عمل کی تعلیم دینے پر بھی توجہ مرکوز کی جا سکے۔ جب تمام ممالک ہمارے اجتماعی پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے کام کر رہے ہیں اور سب کے لیے صحت کی خدمات کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستان اہم تبدیلی کے عمل کی کلید کے طور پر ڈیجیٹل صحت کی اختراعات کی وکالت کرنے میں پیش پیش ہے۔ ہمیں اپنے اہداف کے حصول میں مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

**********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.7065


(Release ID: 2021901) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil