الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

سائبر عدم تحفظ کے پیش نظر: ایک دوسرے سے منسلک دنیا میں لچک پیدا کرنا

Posted On: 24 MAY 2024 6:04PM by PIB Delhi

آج نئی دہلی میں سی ایس سی اور یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن کی طرف سے مشترکہ طور پر سائبر سیکورٹی کانکلیو کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سائبر سیکورٹی ایک سنجیدہ اور حساس معاملہ ہے۔ سائبر خطرات دنیا بھر میں تیز رفتاری سے بڑھ  رہے ہیں، ہر سال ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی ٹی سروس فراہم کرنے والوں کی جانب سے سائبر سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کے معاملات  ہر روز بڑھ رہے ہیں۔ کمپنیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے صارفین کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط سائبر سیکیورٹی فریم ورک کو برقرار رکھیں۔ ڈیٹا سیکیورٹی میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی اعتماد اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کاروبار میں بھاری نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے کہا، "سی ایس سی ٹیکنالوجی کی رسائی کو فروغ دینے اور معلومات کو آخری میل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سیکیورٹی صرف سسٹم کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ رویے، علم اور عادات کے بارے میں بھی ہے۔ ہم جن بڑے خطرات کا سامنا کررہے ہیں ان میں سے ایک آخری صارف ہے جو سائبر تحفظ کی اہمیت کو نظر انداز کر سکتا ہے، اکثر پی آئی این نمبر کا اشتراک کرنا  مزید خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔"

جناب  ایس کرشنن نے مزید کہا، "سی ایس سی اور یو ایس آئی کے درمیان شراکت داری دو مختلف جہانوں کو آپس میں جوڑتی ہے، جس سے ہمارے ڈیجیٹل منظر نامے میں اضافہ ہوتا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن نہ صرف پیداواری صلاحیت کو بڑھاتی ہے بلکہ ڈیٹا کو مرکزیت دیتی ہے، ایک مضبوط ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیتی ہے۔ دھوکہ دہی کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے سائبر خطرات سے آگاہ ہونا ہر ایک کے لیے بہت ضروری ہے۔ طرز عمل اور رویہ کی خصوصیات کو حل کرکے، ہم مؤثر طریقے سے  بیداری پیدا کر سکتے ہیں۔ اس کانفرنس کے ذریعہ، ہم نئے اقدامات کو سیکھنا چاہتے ہیں جو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ہماری سائبر تحفظ کی حکمت عملیوں کو مضبوط کرنے کے لیے لاگو کر سکتا ہے۔"

تقریب میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، مینجنگ ڈائریکٹر جناب سنجے راکیش، اور سی ای او- سی ایس سی ایس وی پی نے کہا، "سی ایس سی سائبر سیکیورٹی کانکلیو 2024 میں، ہم سائبر سیکیورٹی کے وسیع زمروں پر زور دیتے ہیں جو سی ایس سی جیسی صارف ایجنسیوں کے لیے اہم ہیں۔ ہمیں سائبرکے تئیں زیادہ  لچکدار بننے کی کوشش کرنی چاہیے اور سرمایہ کاری کا مؤثر متبادل تلاش کرنا چاہیے۔ یہ کانفرنس ہمیں سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے، مضبوط ڈیٹا مینجمنٹ اور سائبر خطرات اور چوریوں کو روکنے کے لیے حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ سائبر تھنک ٹینک تیار کرکے، ہمارا مقصد جدید حل کو فروغ دینا اور زیادہ صارف دوست سائبر سسٹم بنانا ہے۔ ہم سائبر تحفظ کے لیے اپنی کوششوں کی رہنمائی کے لیے ایک چھوٹا، سرشار گروپ قائم کریں گے اور ایک مربوط سائبر سیکیورٹی سسٹم تیار کرنے کی سمت میں  کام کریں گے۔

"ابھرتے ہوئے سائبر خطرات، رجحانات اور حل" پر پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ بحث میں کلیدی مقرر تھے: میجر جنرل (ڈاکٹر) پون آنند، (ریٹائرڈ)؛ میجر ونیت کمار، بانی سائبر پیس فاؤنڈیشن؛ کرنل راہل موڈگل، سی آئی ایس او، ای پی ایف او؛ جناب راکیش مہیشوری، سینئر ڈائریکٹر (ریٹائرڈ)، وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹکنالوجی ؛ جناب ہیرل شرما، ہیڈ سولوشن آرکیٹیکٹ-پبلک سیکٹر انڈیا اور سارک، فورٹینیٹ اور جناب انوراگ چندر، سی آئی ایس او، دفاع اور ہوا بازی۔

اس موقع پر سی ایس سی اور یو ایس آئی کے درمیان سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔

"اس تقریب کے دوران دیگر نمایاں مقررین میں شامل تھے: اندر چوہدری، بزنس ہیڈ - سائبر سیکیورٹی، مٹکٹ ایڈوائزری، آشوتوش بہوگنا، سائنسدان 'ایف'، سرٹ-این، کوسک ہلدر، نیشنل سائبر سیکیورٹی اسکالر، سی او ای، مغربی بنگال حکومت، روہت۔ بھورانی، سولیوشن آرکیٹیکٹ- فورٹینیٹ، وکاس اوستھی، ڈائریکٹر گورنمنٹ اور پی ایس یو بزنس- چیک پوائنٹ، انکیت گگلانی، سینئر پرنسپل کنسلٹنٹ- ٹرینڈ مائیکرو۔"

سائبر سیکورٹی ہمیشہ سی ایس سی کے ایجنڈے میں ایک بنیادی موضوع رہا ہے۔ اس نے دنیا بھر میں سرکردہ آئی ٹی انفراسٹرکچر سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مل کر دیہی اور دور دراز علاقوں میں سائبر رکھشک پروگرام شروع کیا ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے اس تربیتی اقدام نے خواتین کو نئی ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کیا ہے اور انہیں سائبر سیکیورٹی  کےسفیر کے طور پر ابھرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

 

سی ایس سی  ایس پی وی  کے بارے میں:

کامن سروسز سینٹرز (سی ایس سی) ڈیجیٹل انڈیا مشن کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ وہ ملک بھر کے دیہی اور دور دراز علاقوں تک ڈیجیٹل انڈیا خدمات کی فراہمی کے لیے رسائی کے مقامات ہیں اور ڈیجیٹل انڈیا کے وژن اور ڈیجیٹل اور مالی طور پر شامل معاشرے کے لیے حکومت کے مینڈیٹ کی تکمیل میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں۔ سی ایس سی گورننس کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستان میں ای-سروسز تک معاون رسائی کی پیشکش کرتے ہیں۔ ضروری سرکاری اور عوامی افادیت کی خدمات فراہم کرنے کے علاوہ، سی ایس سی سماجی بہبود کی اسکیمیں، مالیاتی خدمات، تعلیمی کورسز، ہنر مندی کے کورسز، حفظان صحت ، زراعت کی خدمات، اور ڈیجیٹل خواندگی بھی فراہم کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240524-WA000830VS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240524-WA0007I1CW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240524-WA0009AR0F.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240524-WA0010BABW.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7019



(Release ID: 2021545) Visitor Counter : 44


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi