پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمانی امور کی وزارت نے یونیورسٹیوں/کالجوں کے لیے 16ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 2019-20 کے فاتحین کو اعزازات سے  نوازا


سینٹرل یونیورسٹی آف پنجاب، بھٹنڈہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی

Posted On: 16 FEB 2024 10:03PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت نے آج جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم، پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، نئی دہلی میں یونیورسٹیوں/کالجوں کے لیے 16ویں قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 2019-20 کے انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016GI6.jpg

 

قانون اور انصاف کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت؛ اور ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے تقریب کی صدارت کی اور سنٹرل یونیورسٹی آف پنجاب، بھٹنڈہ کے طلباء کی جیتنے والی ٹیم کو ‘دی رننگ شیلڈ’ اور ٹرافی سے نوازا۔ پانچ دیگر یونیورسٹیوں/کالجوں کو بھی مقابلے میں ان کی شاندار کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ جیتنے والے اداروں کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

 

نمبرشمار

 

یونیورسٹی/ کالج کانام

1

ڈی اے وی کالج، جالندھر

2

جادوپوریونیورسٹی ، کولکاتا

3

یونیورسٹی  آف ممبئی، ممبئی

4

چانکیہ نیشنل لا یونیورسٹی، پٹنہ

5

شیواجی یونیورسٹی، کولہاپور

 

سنٹرل یونیورسٹی آف پنجاب، بھٹنڈہ کے طلباء جنہوں نے 16 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے میں قومی سطح پر اول پوزیشن حاصل کی، نے اپنی ’یوتھ پارلیمنٹ‘ نشست کی دوبارہ کارکردگی پیش کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KOHE.jpg

 

مرکزی وزیر جناب میگھوال نے پروگرام کے دوران طلباء کے ساتھ ایک باہمی ملاقات پر مبنی اجلاس کااہتمام کیا۔ وزیر موصوف نے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ نوجوان نسل کو جمہوریت کی جمہوری اقدار اور اخلاقیات کو سیکھنا اور اس کو اپنانا چاہیے۔ جناب میگھوال نے تقریب کے تمام شرکاء سے ماحول کا تحفظ کرنے کے لئے صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے کا عہد بھی لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F4I8.jpg

 

پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب امنگ نرولا نے اپنے استقبالیہ خطاب میں طلبہ سے پارلیمانی کارروائی کے طریقہ کار اور عمل کو مقبول بنانے اور انہیں اپنی زندگی کاحصہ قرار دینے کی پرزور اپیل کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045O1L.jpg

 

پارلیمانی امور کی وزارت گزشتہ 27 برسوں سے یونیورسٹیوں/کالجوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ کے مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ یوتھ پارلیمنٹ کمپیٹیشن فار یونیورسٹیز/کالجز کی اسکیم کے تحت ملک کی 36 یونیورسٹیوں/کالجوں کے درمیان  منعقد کیا جانے و الاسیریز کا  یہ 16واں مقابلہ  تھا۔

یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نوجوان نسل کو پارلیمنٹ چلانے میں بروئے کار لائے  جانے و الےطور طریقوں اور طریقہ عمل، بحث و مباحثے کی تکنیک قائدانہ خصوصیات کی تخلیق، ضبط نفس، متنوع آراء کی رواداری اور صحت مند مسابقت کی نشوونما؛ نوجوانوں میں موثر بیان بازی کا فن اور ہنر، خیالات کا درست اظہار، اور ان میں جمہوری طرز زندگی کی دیگر خوبیوں سے واقف کرانا ہے۔ یہ سب  کی سب خصوصیتیں جمہوریت کی پہچان تصور کی جاتی ہیں۔

ڈاکٹر انل بونڈے، ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، پروفیسر راگھویندر پرساد تیواری، وائس چانسلر، سنٹرل یونیورسٹی آف پنجاب، بھٹنڈہ نے بھی تقریب کے دوران حاضرین سے خطاب کیا۔ اس تقریب کے دوران سابق ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) جناب براتین سین گپتا بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005H7MH.jpg

 

پارلیمانی امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے وزارت کی اس اہم تقریب میں شرکت کے لیے معززین اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

 

************

 

ش ح۔ س ب۔ف ر

 (U: 7013)



(Release ID: 2021454) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi