وزارات ثقافت
بین الاقوامی میوزیم ڈے کے موقع پر انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا دوسرا ایڈیشن سائنس سٹی، کولکتہ میں شروع
Posted On:
18 MAY 2024 8:30PM by PIB Delhi
انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا دوسرا ایڈیشن آج سائنس سٹی، کولکتہ میں شروع ہوا۔ ایکسپو کے ایک حصے کے طور پر، نمائشیں ‘‘اوپن ہائیمر کا پرامن دھماکہ،’’ ‘‘جدید عمارتیں: سائنس مواصلات کے ڈھانچے اور ظروف’’، ‘‘بیانات کا ترمیم شدہ تصور: میوزیم کی کہانی سنانے میں باہمی گفتگو پر مبنی ٹکنالوجی کے منظرنامے’’، ‘‘سرحدوں سے ماورا ذہانت: سائنس نوبلز میں ہماری کامیابیاں ، تجربات اورمشقتیں’’،‘‘ اختراعی صلاحیت کی بازگشت :صنعتی ارتقاء کی یادیں اور‘‘سائنس میں ہندوستانی خواتین: مجسمے اور دیواری تصاویر’’ سائنس سٹی، کولکتہ میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ درگا پوجا پر ڈیجیٹل پینوراما فلم، کینوس سائکلوراما: دی پلس آف انڈین آرٹسٹری، جو ایک مسلسل پینورامک کینوس کی تجویز کرتی ہے، جب کہ "پلس آف اممورٹل آرٹسٹری" کا مطلب ہے کہ آرٹ زندہ ہے اور دل کی دھڑکن ہے، جو ناظرین کو لازوال جذبے کا ہندوستانی آرٹ کا ایک نئے انداز میں تجربہ کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ ان کے علاوہ ایکسپو کی مبارک ترین شخصیت بھی نمائش میں ہے۔
ڈاکٹر شیکھر سی منڈے، چیئرمین، گورننگ باڈی، این سی ایس ایم، اور سابق ڈی جی، سی ایس آئی آر، سکریٹری، ڈی ایس آئی آر، مہمان خصوصی کے طور پر محترمہ مگدھا سنہا، جوائنٹ سکریٹری، جی ایل اے ایم ڈویژن، وزارت ثقافت، حکومت ہند جناب اے ڈی چودھری، ڈی جی، این سی ایس ایم؛جناب سمریندر کمار، ڈی ڈی جی، این سی ایس ایم؛ اور جناب انوراگ کمار، ڈائریکٹر، سائنس سٹی، کولکتہ کی موجودگی میں تقریب میں شریک ہوئے۔ بین الاقوامی میوزیم ڈے کی یاد میں، انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا انعقاد ہر سال 18 مئی 2024 سے کیا جاتا ہے۔ پہلا ایڈیشن گزشتہ سال پرگتی میدان، دہلی میں منعقد کیا گیا تھا۔
پہلے سیشن کے بعد، لوزان، سوئٹزرلینڈ میں ای پی ایف ایل میں لیب برائے تجرباتی میوزیولوجی کی ڈائریکٹر سارہ کینڈرڈائن نے ‘‘کمپیوٹیشنل میوزیالوجی: آرٹ اینڈ سائنس ان دی ایج آف ایکسپیرینس’’ پر کلیدی خطاب کیا۔ اس کے بعد معروف فنکار ڈونا گنگولی کے ذریعہ اڈیشی رقص کا سحرانگیز مظاہرہ فن پیش کیا گیا ۔
اس موقع پر جوائنٹ سکریٹری، وزارت ثقافت، حکومت ہند کی محترمہ مگدھا سنہا نے کہا کہ پہلے ایڈیشن کی شاندار کامیابی سے حوصلہ افزائی حاصل کرتے ہوئے، انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا دوسرا ایڈیشن کولکتہ شہر میں منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں سے ہندوستان کو اپنا پہلا میوزیم 1814 میں ملا تھا۔ اس سال سائنس عجائب گھروں اور مراکز میں اور ان کے ذریعے تعلیم اور تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سائنس عجائب گھر نہ صرف معاشرے میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے میں بلکہ غیر رسمی ماحول میں سائنس کی رسمی تعلیم کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جناب اے ڈی چودھری، ڈائرکٹر جنرل، این سی ایس ایم، نے کہا،‘‘ہم سائنس سٹی، کولکتہ میں باوقار بین الاقوامی میوزیم ایکسپو کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔ ایکسپو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں میوزیم کے پیشہ ور افراد، پرجوش اور تخلیقی ذہن اکٹھے ہوتے ہیں اور خیالات کے تبادلے، نیٹ ورکنگ، اور عجائب گھروں کے بارے میں جامع بات چیت شروع کرنے کے ذریعے مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے میوزیم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ایکسپو آنے والے برسوں میں اپنے افق کو وسعت دے گی’’۔
ان دو دنوں کے دوران منعقد ہونے والے دیگر پروگراموں اور سرگرمیوں میں شامل ہیں: ‘‘ثقافتی، سائنسی اور صنعتی ورثے کے تحفظ اور دستاویز کاری’’، ‘‘عجائب گھروں اور سائنس عجائب گھروں میں عمیق تجربات’’، ‘‘ناول عجائب گھر اور نیو میڈیا’’،‘‘عجائب گھر کی نمائشوں میں فن ، سائنس اورٹکنالوجی کی باہم مربوط کاری پر پینل ڈسکشنز’’، ‘‘انٹرپرینیورز اور میوزیم کے پیشہ ور افراد کے درمیان تعامل’’؛ اجے تلوار کے ذریعہ ‘‘آسٹرو فوٹوگرافی" پر ماسٹر کلاسز، وی ایس ایس ساستری کے ذریعہ ‘‘ریاضی کی کٹس کی تیار ی’’، جی ایس راؤتیلا کی طرف سے ‘‘عجائب گھروں میں تباہی کی لچک’’، مشہور سائنس کمیونیکیٹر، ایڈی گولڈسٹین کے ذریعہ "اظہار فن میں عمدگی ’’۔ خصوصی بچوں کے لیے "فضلہ سے دولت" کے موضوع پر ورکشاپس، ٹیلی سکوپ سازی، کالی گھاٹ پینٹنگ، اور جوائے آف ٹوائے پر ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سائنس گیلری پر آئیڈیاتھون اورنوجوان اختراع کاروں کا مقابلہ بھی ہندوستان بھر سے منتخب طلبہ کے لیے منعقد کیا گیا۔
************
ش ح۔ س ب۔ف ر
(U: 6963)
(Release ID: 2021099)
Visitor Counter : 87