مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی آئی پی آر آئی ٹی غازی آباد نے، عالمی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے پر ‘‘عالمی معیارات اور آئی پی آر’’ سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا


ورکشاپ، دہلی اور این سی آر کے انجینئرنگ کالجوں کے فیکلٹی ممبران کی صلاحیت کو بڑھا کر معیار سازی کے فرق کو  دور کرنے پر مرکوز ہے

ورکشاپ ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے-24) کا پیش خیمہ ہے جس کی میزبانی ہندوستان 15 سے24 اکتوبر 2024 تک کرے گا

ورکشاپ نے قومی متعلقہ فریقین کو عالمی شراکت داری قائم کرنے اور ٹیلی مواصلات  کے معیارات میں بین الاقوامی بہترین  طور طریقوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا

Posted On: 18 MAY 2024 12:19PM by PIB Delhi

’’عالمی معیارات اور آئی پی آر‘‘ سے متعلق ایک روزہ ورکشاپ نے کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے ’’عالمی معیارات اور آئی پی آر‘‘ کی اہمیت کو اجاگر کیاہے۔ 15 سے 24 اکتوبر 2024 تک ہندوستان کی میزبانی میں طے شدہ اہم عالمی ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے)کا پیش خیمہ؛ ورکشاپ نے قومی متعلقہ فریقین عالمی شراکت داری قائم کرنے اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معیارات میں بین الاقوامی بہترین طورطریقوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔

ورکشاپ کی میزبانی پا لیسی تحقیق ، اختراع اور تربیت کے قومی مواصلاتی انسٹی ٹیوٹ (این ٹی آئی پی آر آئی ٹی)، غازی آباد نے ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) کے تحت، 17 مئی 2024 کو غازی آباد؛ عالمی ٹیلی مواصلات اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے کی یاد میں، بین الاقوامی ٹیلی مواصلات یونین (آئی ٹی یو) کے ایریا آفس اور اختراعی مرکز ، نئی دہلی کے اشتراک سے اپنے کیمپس میں کی تھی۔ اس تقریب کا افتتاح ٹیلی کمیونیکیشن سکریٹری ڈاکٹر نیرج متل نے کیا۔ ڈی او ٹی کے افسران، آئی ٹی یو ماہرین، فیکلٹی ممبران اور دہلی اور این سی آر کے انجینئرنگ کالجوں کے طلباء نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ جناب اتل سنہا، ڈی ڈی جی (آئی سی ٹی) این ٹی آئی پی آر آئی ٹی نے ورکشاپ میں معززین اور تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں، ڈاکٹر نیرج متل نے جدت اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کے لیے معیار کاری میں عالمی تعاون کی اہم اہمیت پر زور دیا۔ شری اے کے ساہو، ممبر (ایس) نے عالمی معیار سازی کے عمل میں قومی شراکت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جناب آر آر متر، ڈی جی (ٹی) نے ٹیلی کام کے معیارات کی باریکیوں کی وضاحت کی۔ آئی ٹی یو ایریا آفس، نئی دہلی کے سینئر ایڈوائزرجناب آر شکیا نے اپنے خصوصی خطاب میں شرکاء پر زور دیا کہ وہ اسٹینڈرڈائزیشن ڈومین میں آئی ٹی یو کی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل ہوں۔ انہوں نے ڈبلیو ٹی ایس اے-24کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔

این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب دیب کمار چکرورتی نےتعاون اور شراکت داری کے جذبے کے بارے میں بات کی اور ورکشاپ کے مقاصد اور جائزہ پر روشنی ڈالی۔ اسٹڈی گروپ کونسلر، آئی ٹی یو جناب مارٹن ایڈولف نے آئی ٹی یو، اس کی سرگرمیوں اور تکنیکی/انجینئرنگ تعلیم میں عالمی معیارات کی اہمیت کے بارے میں ایک جائزہ پیش کیا۔

مشماری کے سی ای اوجناب شرد اروڑہ نے معیارسازی کے عمل اور تکنیکی تعلیم پر ان کے اہم اثرات کی وضاحت کی۔ سی ای ڈبلیو آئی ٹی، آئی آئی ٹی مدراس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کلوٹو ملیتھ نے تکنیکی تعلیم اور منصوبوں میں معیاری ضروری پیٹنٹ (ایس ای پی) اوردانشوروں کے املاک کے حقوق (آئی پی آر) کی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالی۔ جناب یو کے سریواستو نے جدت اور مسابقت کے لیے عالمی معیارات اور آئی پی آر سے فائدہ اٹھانے پر ایک پینل بحث کی صدارت کی۔

یہ ورکشاپ آنے والے ڈبلیو ٹی ایس اے-2024 میں ہندوستانی ماہرین کی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مرحلہ طے کرتی ہے اور اس نے شرکاء کو عالمی معیارات اور دانشورانہ املاک کی حرکیات کے ساتھ مشغول ہونے کا ایک وسیع موقع فراہم کیا ہے۔

*****

U.No.6950

(ش ح –ا ع- ر ا)   


(Release ID: 2020997) Visitor Counter : 179


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil