وزارت دفاع

مجھگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹڈ نے 250واں یوم تاسیس منایا


سکریٹری دفاع نے اس دن کے موقع پر ممبئی میں ایک چھوٹی آبدوز پروٹوٹائپ، سولر الیکٹرک ہائبرڈ کشتی اور فیول سیل برقی کشتی کا افتتاح کیا

Posted On: 14 MAY 2024 4:04PM by PIB Delhi

مجھگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) 14مئی 2024 کو اپنا 250 واں یوم تاسیس منا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کے لیے، ممبئی میں کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت سیکرٹری دفاع شری گریدھر ارامانے نے کی۔ ان میں ممبئی پورٹ اتھارٹی (ایم پی اے) سے حاصل کی گئی ملحقہ زمین ؛ اندرون ملک تیار چھوٹی آبدوز کے پروٹوٹائپ کا آغاز؛ سولر الیکٹرک ہائبرڈ کشتی اور فیول سیل برقی کشتی کا آغاز؛ ایم ڈی ایل کے یادگاری سکے کا اجرا؛ اور ایک روزہ تکنیکی سیمینارکا آغاز بھی شامل ہے۔

اپنے خطاب میں، سکریٹری دفاع نے ایم ڈی ایل کو ہندوستان کا قیمتی زیور قرار دیا، جس نے بحریہ کے ساتھ ساتھ تجارتی مقاصد کے لیے صلاحیتوں کو بڑھا کر ملک کی معیشت اور سلامتی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ انہوں نے ایم ڈی ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی سب سے بڑی شپ یارڈ ہے جو بھارتی بحریہ کے متعدد اثاثوں میں اپناتعاون دے رہی ہے، جو ایک بڑی برآمداتی منڈی کی حامل ہے اور جس کا غیر ملکی کمپنیوں سے اشتراک ہے۔

شری گریدھر ارمانے نے زور دے کر کہا کہ بھارت –پیسفک خطے میں ہندوستان کا مرکزی کردار ہے اور ملک کی ترقی کی داستان کا حصہ بننے کے لیے نجی شعبے کو شامل کرکے اور اس کی حوصلہ افزائی کرکے ملک کی جہاز سازی کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ آج کے دور میں خود انحصاری کے حصول کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے ایم ڈی ایل کو جنگی جہاز بنانے کی تکنالوجی میں اپنی حقیقی صلاحیتوں کا مکمل ادراک کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے شپ یارڈ پر زور دیا کہ وہ نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرے اور ملکی ضروریات کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جہاز ساز کمپنیوں کا ایک گروپ بنائے۔

سکریٹری دفاع نے بحیرہ عرب میں بحریہ کی کارروائیوں سمیت خطے اور اس سے باہر سیکورٹی فراہم کرنے میں ہندوستانی بحریہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ارضیاتی سیاسی منظر نامہ ایسا ہے کہ جس میں بحریہ ایک اہم کردار ادا کرتی رہے گی جس کے لیے جہاز سازوں کو بھرپور تعاون کرنا ہو گا۔ "ہندوستان کسی بھی چیز کی مسلسل فراہمی کے لیے دوسروں پر انحصار نہیں کر سکتا۔ جدت طرازی کے ذریعے جدید ترین تکنالوجیاں تیار کرنے کے لیے مقامی صلاحیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمیں اعلیٰ درجے کی تکنالوجیوں میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایم پی اے لینڈ

ایم پی اے سے حاصل کی گئی زمین کے ملحقہ ٹکڑے کا افتتاح سیکرٹری دفاع نے کیا۔ یہ مختلف قسم کے جہازوں کی بیک وقت تعمیر اور نئی تعمیرات اور مرمت/ریفٹ کے لیے تیار کیا جائے گا۔ نیا بنیادی ڈھانچہ مختلف منصوبوں کے بیک وقت عمل درآمد کے لیے شپ یارڈ کو مناسب بینڈوڈتھ دے گا۔

چھوٹی آبدوز

ایم ڈی ایل نے ’ارووانہ‘ نامی چھوٹی آبدوز کے پلیٹ فارم ڈیزائن اور ہل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے جسے جناب گریدھر ارمانے نے لانچ کیا تھا۔ شپ یارڈ 1984 سے غیر ملکی ڈیزائن کے ساتھ آبدوزیں بنا رہا ہے۔ اس نے ایک مقامی روایتی آبدوز کے ڈیزائن اور ترقی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ چھوٹی آبدوز کو تصور کے ثبوت کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ ٹیم متوازی طور پر 2028 تک مکمل پیمانے پر روایتی آبدوز کے ڈیزائن کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔

شمسی بجلی ہائبرڈ بوٹ

سیکرٹری دفاع نے شمسی الیکٹرک ہائبرڈ کشتی کو بھی کمیشن کیا جس میں 11 ناٹس کی رفتار تھی اور اسے مقامی ٹیکنالوجی پارٹنر کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا تھا۔ چلانے کی قیمت ڈیزل کشتی کا تقریباً 1/10 واں ہے، اور اس کی دیکھ بھال کی لاگت بہت کم ہے۔

فیول سیل برقی کشتی

24 مسافروں پر مشتمل فیول سیل برقی کشتی جس کا نام 'سوچی' ہے، جس کا تصور ایم ڈی ایل نے پیش کیا تھا اور مقامی ٹیکنالوجی پارٹنر کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا تھا۔ اس کی جدید ٹیکنالوجی میں صفر اخراج، کم شور شرابہ شامل جیسی خصوصیات شامل ہیں، جو صاف آبی گزرگاہوں کا باعث بنتی ہیں اور ماحولیاتی تحفظ میں تعاون دیتی ہیں۔

تکنیکی سمینار اور یادگاری سکہ

شری گریدھر ارمانے نے ’ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں اور جہاز سازی کے مستقبل‘ پر تکنیکی سیمینار کا بھی افتتاح کیا۔ ایم ڈی ایل کے وجود میں آنے کے 250 سال کی یاد میں، انہوں نے ایک سکہ جاری کیا، جو آر بی آئی کی جانب سے جاری کیا گیا ، جسے شپ یارڈ کی مالامال تاریخ اور افزودہ میراث کے اعزاز میں تیار کیا گیا ہے۔

1774 میں ایک چھوٹی سی خشک ڈاک سے 1934 میں اس کی شمولیت تک، اور اس کے بعد، 1960 سے حکومت ہند کے تحت اس کی ذمہ داری، ایم ڈی ایل کے 250 سال کی تکمیل ایک ایسا سنگ میل ہے جو لچک، ترقی اور پائیدار میراث کا ثبوت ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6896



(Release ID: 2020608) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Tamil