وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے سی اے پی ایف، پولیس اور این ڈی آر ایف میں ڈی آر ڈی او کی ٹیکنالوجی کی شمولیت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 8ویں ٹیکنالوجی کونسل میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 10 MAY 2024 7:36PM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) نے 09 مئی 2024 کو نئی دہلی میں 8ویں ٹیکنالوجی کونسل میٹنگ کا اہتمام کیا۔ یہ میٹنگ ڈی آر ڈی او کی ٹیکنالوجیوں کومرکزی مسلح پولیس افواج (سی اے پی ایف)، پولیس اور وزارت داخلہ(ایم ایچ اے) کے تحت نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس(این ڈی آر ایف) میں شامل کرنے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی۔

ملک بھر سے ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں نے ورچوئل انداز میں میٹنگ میں حصہ لیا۔اس  اجلاس میں بھرپور شرکت کی گئی اور اجلاس میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو مستحکم کرنے میں کامیابی ملی۔ اس میٹنگ میں اگلے چھ ماہ کی سرگرمیوں کا روڈ میپ بھی مرتب کیا گیا ۔

میٹنگ کے ایک حصے کے طور پر ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ مختلف مصنوعات کی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں مختلف شعبوں جیسے ویپن سسٹم، کمیونیکیشن، اندرونی سیکیورٹی، وی آئی پی سیکیورٹی وغیرہ کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن، کوآرڈینیشن اینڈ سروسز انٹرایکشن)محترمہ چندریکا کوشک نے میٹنگ کی صدارت کی، جس میں بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی، این ڈی آر ایف، این ایس جی، آسام رائفلز، آئی بی اور دہلی پولیس کے آئی جیز نے شرکت کی۔ ایم ایچ اے کی مشیر محترمہ ہرچرن کور نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈائریکٹوریٹ آف لو انٹینسٹی کنفلیکٹس (ڈی ایل آئی سی) آچاری اڈانکی کے ڈائرکٹر،جناب سنگیتا راؤ نے میٹنگ کی قیادت کی۔ ڈی ایل آئی سی نوڈل ایجنسی ہے جس کے زیر اہتمام اس میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔

ڈی آر ڈی او ایک اہم تحقیقی ادارہ ہے جو خود انحصاری کے حصول کے لیے دفاعی خدمات کے لیے اہم اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں شامل ہے۔ ایم ایچ اے اور ریاستی پولیس افواج کے تحت مرکزی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی جدید کاری میں مدد کرنے کے لیے، ڈی آر ڈی او اور ایم ایچ اے کے درمیان 2012 میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے تاکہ ڈی آر ڈی او  کی تیار کردہ ٹیکنالوجیوں اور مصنوعات کو ان فورسز میں شامل کیا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

6858



(Release ID: 2020300) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Tamil