شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
بھارت کا صنعتی پیداوار کا عدد اشاریہ مارچ 2024 میں 4.9 فیصد نمو سے ہمکنار ہوا
مارچ 2024 کے لیے صنعتی پیداوار کے عدد اشاریے اور استعمال پر مبنی عدد اشاریے کا فوری تخمینہ (بیس 2011-12 =100)
Posted On:
10 MAY 2024 5:30PM by PIB Delhi
ماہ مارچ 2024 کے لیے، بیس 2011-12 کے ساتھ صنعتی پیداوار (آئی پی) کے عدد اشاریے کے فوری تخمینے 159.2 کے بقدر ہے۔ ماہ مارچ کے لیے کانکنی، اشیاء سازی اور بجلی کے شعبوں کے لیے صنعتی پیداوار کے عدد اشاریے بالترتیب 156.1، 155.1 اور 204.2 کے بقدر ہیں۔ آئی آئی پی کی نظرثانی کی پالیسی کے مطابق یہ فوری تخمینے بعد کی ریلیز میں نظرثانی کے عمل سے گزریں گے۔
انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) کے فوری تخمینے چھ ہفتوں کے وقفے کے ساتھ ہر مہینے کی 12 تاریخ کو جاری کیے جاتے ہیں (یا پچھلے کام کے دن اگر 12 تاریخ کو چھٹی ہوتی ہے) اور ماخذ ایجنسیوں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے ساتھ مرتب کیا جاتا ہے، جو بدلے میں پیداواری فیکٹریوں / اداروں سے ڈیٹا حاصل کرتے ہیں۔
مارچ 2024 کے لیے آئی آئی کی نمو کی شرحیں گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.9 فیصد ہیں۔ مارچ 2024 کے لیے کانکنی، اشیاء سازی اور بجلی جیسے تین شعبوں کی نمو کی شرحیں مارچ 2023 کے مقابلے میں بالترتیب 2.1 فیصد، 5.2 فیصد اور 8.6 فیصد کے بقدر ہیں۔ اشیاء سازی کے شعبے میں مارچ 2024 کے لیے آئی آئی پی کی نمو کے لیے سرکردہ تین مثبت تعاون فراہم کاروں کی شرح نمو ہیں – بنیادی دھاتوں کی مینوفیکچرنگ (7.7 فیصد)، دواسازی، کیمیاوی ادویہ اور نباتاتی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ (16.7 فیصد)، اور نقل و حمل سے متعلق دیگر سازو سامان کی مینوفیکچرنگ (25.4 فیصد)۔
اپریل تا مارچ 2023-24 کی مدت کے لیے مجموعی ترقی کی شرح گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.8 فیصد ہے۔ تین شعبوں، کانکنی، مینوفیکچرنگ اور بجلی کی مجموعی شرح نمو اپریل سے مارچ 2023-24 کے دوران گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 7.5 فیصد، 5.5 فیصد اور 7.1 فیصد ہے۔
استعمال پر مبنی درجہ بندی کے مطابق، مارچ 2024 کے لیے عدد اشاریے بنیادی سامان کے لیے 162.2، کیپٹل گڈز کے لیے 130.5، انٹرمیڈیٹ گڈز کے لیے 167.5 اور انفراسٹرکچر/تعمیراتی سامان کے لیے 194.2 پر ہیں۔ علاوہ ازیں، مارچ 2024 کے لیے صارفین کی پائیدار اشیاء اور غیر پائیدار اشیاء کے عدد اشاریے بالترتیب 129.9 اور 154.7 فیصد کے بقدر ہیں۔
استعمال پر مبنی درجہ بندی کے مطابق آئی آئی پی کی نمو کی شرحیں مارچ 2023 کے مقابلے میں مارچ 2024 میں بنیادی اشیاء میں 2.5 فیصد، کیپٹل گڈس میں 6.1 فیصد، انٹرمیڈیٹ گڈس میں 5.1 فیصد، بنیادی ڈھانچہ/ تعمیراتی سازو سامان میں 6.9 فیصد، صارفین کی پائیدار اشیاء میں 9.5 فیصد اور غیر پائیدار اشیاء میں 4.9 فیصد کے بقدر رہیں (گوشوارہIII)
سیکٹورل میں مارچ 2024 کے مہینے کے صنعتی پیداوار کے اشاریہ کے فوری تخمینوں کی تفصیلات، قومی صنعتی درجہ بندی (این آئی سی - 2008) کے 2 ہندسوں کی سطح اور استعمال پر مبنی درجہ بندی کے لحاظ سے بالترتیب گوشوارہ I، II اور III میں دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، صارفین کے لیے صنعتی شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کی تعریف کرنے کے لیے، گوشوارہ IV صنعتی گروپس (این آئی سی -2008 کے 2 ہندسوں کی سطح کے مطابق) اور شعبوں کے لحاظ سے گزشتہ 12 مہینوں کے ماہانہ عدد اشاریے فراہم کرتا ہے۔
مارچ 2024 کے مہینے کے آئی آئی پی کے فوری تخمینوں کے ساتھ، فروری 2024 کے اشاریہ جات میں پہلی نظرثانی کی گئی ہے اور دسمبر 2023 کے اشاریہ میں ماخذ ایجنسیوں سے موصول ہونے والے تازہ ترین ڈیٹا کی روشنی میں حتمی نظر ثانی کی گئی ہے۔ مارچ 2024 کے لیے فوری تخمینہ، فروری 2024 کے لیے پہلی نظرثانی اور دسمبر 2023 کے لیے حتمی نظرثانی بالترتیب 93 فیصد، 95 فیصد اور 96 فیصد کے وزنی ردعمل کی شرح پر مرتب کیے گئے ہیں۔
نوٹ:
- پریس ریلیز وزارت کی ویب سائٹ - http://www.mospi.gov.in پر بھی دستیاب ہے
- ہندی پریس ریلیز جلد ہی https://www.mospi.gov.in/hi پر دستیاب ہوگی
گوشوارے
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6848
(Release ID: 2020279)
Visitor Counter : 76