بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی  خطےاور سکم میں بین - ریاستی بجلی کی ترسیل اور تقسیم سے متعلق نظام کو  استحکام بخشنا

Posted On: 06 FEB 2024 5:56PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج  6 فروری 2024 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  یہ اطلا ع فراہم کی ہے ۔

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے مطلع کیا ہے کہ بجلی کی وزارت شمال مشرقی ریاستوں اور سکم میں بین ریاستی بجلی کی ترسیل کے ساتھ ساتھ تقسیم کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے دو پروجیکٹوں کو نافذ کر رہی ہے۔

  1. چھ ریاستوں (آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، تریپورہ اور ناگالینڈ) کے لیے 6,700  کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت کے ساتھ شمال مشرقی خطے میں بجلی کے بین ریاستی  ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر  اور مضبوط بنانے سے متعلق پروجیکٹ  (این ای آر پ ایس آئی پی) (33 کلو واٹ اور زیادہ کے لئے)۔
  2. اروناچل پردیش اور سکم میں 9,129.32 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت سے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع اسکیم ۔

مندرجہ بالا پروجیکٹس کے نفاذ سے سکم سمیت شمال مشرقی خطے میں بین ریاست بجلی کی ترسیل کے ساتھ ساتھ تقسیم یعنی ڈسٹری بیوشن نظام کو تقویت ملے گی اور آنے والے لوڈ سینٹرز کے نیشنل گرڈ کے ساتھ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنایا جائے گا، تاکہ ریاستوں میں صارفین کے تمام زمروں کو چوبیس گھنٹے کفایتی اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی حاصل کی جا سکے۔

ریاست کے لحاظ سے مکمل شدہ   پروجیکٹوں کی صورت حال ذیل میں دی گئی ہے۔

شمال مشرقی  خطے  میں بجلی کے نظام کی بہتری سے متعلق پروجیکٹ (این ای آر پی ایس آئی پی)

پروجیکٹ کے نفاذ کی صورتحال (دسمبر 2023 تک)

تبدیلی کی صلاحیت (ایم وی اے)

ترسیلی لائن (سی کے ایم)

کُل

مکمل شدہ

کُل

 مکمل شدہ

5848.65

5393

3482

3336

ریاست

کُل پروجیکٹ

 مکمل شدہ پروجیکٹ

 صورت حال

آسام

116

115

باقی  13 پروجیکٹوں  کے دسمبر  2024 تک بتدریج مکمل ہونے کی توقع ہے

تریپورہ

151

145

 

میگھالیہ

41

41

 

میزورم

11

10

 

ناگالینڈ

56

54

 

منی پور

71

68

 

کل

446

433

 

2-اروناچل پردیش اور سکم میں ترسیل اور تقسیم کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے جامع اسکیم

پروجیکٹ کے نفاذ کی صورتحال (دسمبر 2023 تک)

تبدیلی کی صلاحیت (ایم وی اے)

ترسیلی لائن (سی کے ایم)

کُل

مکمل شدہ

 کُل

مکمل شدہ

1980

1100

3641

801

ریاست

کُل  پروجیکٹ

مکمل شدہ پروجیکٹ

صورت حال

ارونا چل پردیش

234

112

باقی 139  پروجیکٹوں  کے دسمبر  2024 تک بتدریج مکمل ہونے کی توقع ہے

سکم

58

41

 

ٹوٹل

292

153

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م - ق ر)

U-6843


(Release ID: 2020190) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi