وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کے جہازوں دہلی، شکتی اور کلتان نے بحیرہ جنوبی چین میں مشرقی بحری بیڑے کی آپریشنل تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر سنگاپور کا اپنا پہلا دورہ مکمل کیا

Posted On: 09 MAY 2024 5:55PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے جہازوں، دہلی، شکتی اور کلتان، نے 06 سے 09 مئی 2024 تک سنگاپور کا دورہ کیا، جس کا مقصد باہمی ملاقاتوں کا اہتمام، باہمی مفادات کے حامل موضوعات پر تبادلہ خیال، خطے میں بحری سلامتی اور استحکام میں مزید بہتری لانے کے تئیں عہد بندگی کا ازسر نو اعادہ کرنا تھا۔ یہ دورہ جنوبی بحیرہ چین کے لیے بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کی آپریشنل تعیناتی کا ایک حصہ ہے۔

آر ایڈمیرل دھنکڑ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ  اور جہازوں کے کمانڈنگ افسران نے  سنگاپور بحریہ کے صدر دفاتر میں جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ  کے بیڑے کے کمانڈر کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دورے نے بحری تعاون میں اضافے اور بھارت و سنگاپور دونوں کی بحریہ کے درمیان باہم اثر پذیری میں اضافے کے موضوع پر تبادلہ خیال کے لیے ایک موقع فراہم کیا۔ آئی این ایس شکتی پر ڈیک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کی بحریہ کے اہلکاران اور سنگاپور میں سکونت پذیر غیر مقیم ہندوستانیوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، مقامی سفارتی برادری کو دوستی اور باہمی احترام کے بندھنوں کو مزید مضبوط بنانے کا موقع حاصل ہوا۔

بحری تعلیم اور رسائی کے لیے بھارتی بحریہ کے عزم کے ایک حصے کے طور پر، مقامی اسکول کے بچوں کو بھارتی بحری جہازوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی۔ بچوں کو بحری جہازوں کے گائیڈڈ ٹور کرائے گئے، جہاں انہوں نے بحری آپریشنوں، بھارت کی مالامال بحری تاریخ اور ورثے اور بحری سلامتی کی اہمیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس تبادلہ خیال کا مقصد نوجوان نسل کو ترغیب فراہم کرنا اور بحری امور کے بارے میں زیادہ سے زیادہ تفہیم کو فروغ دینا ہے۔بھارتی بحریہ اور جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ کے اہلکاران نے دیگر پیشہ وارانہ امور کے علاوہ ایک دوسرے کے بحری جہازوں کا دورہ کیا اور سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینج (ایس ایم ای ای) کا اہتمام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)(4)BLV7.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(4)(1)VM4C.jpeg

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6834



(Release ID: 2020114) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil