سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنسی اور صنعتی تحقیق کا محکمہ (ڈی ایس آئی آر) سوچھتا پکھواڑہ منا رہا ہے
प्रविष्टि तिथि:
08 MAY 2024 4:23PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کے زیر انتظام کام کرنے والا سائنسی اور صنعتی تحقیق کا محکمہ (ڈی ایس آئی آر) یکم مئی سے 15 مئی 2024 تک صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش میں سوچھتا پکھواڑہ منا رہا ہے۔ پہلی سوچھتا مہم آج پی ایم ایس ایچ آر آئی کیندریہ ودیالیہ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، این سی ای آر ٹی کیمپس، نئی دہلی میں منعقد کی گئی۔
ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری، ڈی ایس آئی آر اور ڈی جی سی ایس آئی آر مہم سے خطاب کرتے ہوئے
سوچھتا مہم کا آغاز ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری، ڈی ایس آئی آر اور ڈی جی سی ایس آئی آر کے خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے بچوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں مستقبل کے رہنما بننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے ایک صحت مند اور متحرک معاشرے کو فروغ دینے میں صفائی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ سریندر پال سنگھ، جوائنٹ سکریٹری، ڈی ایس آئی آر نے بھی بچوں کو ذاتی حفظان صحت اور اپنے اردگرد کی صفائی کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔ اس کے بعد ڈی ایس آئی آر ٹیم نے صفائی مہم چلائی اور بچوں کو اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی ترغیب دی۔
ڈی ایس آئی آر کی پوری فیملی کے ذریعہ لیا گیا سووچھتا عہد صفائی کے تئیں انفرادی وابستگی پر توجہ مرکوز کرتا ہے، ہر سال صفائی کے لیے سو گھنٹے وقف کرتا ہے اور سوچھ بھارت مشن کے پیغام کو آگے بڑھاتا ہے۔ یہ سوچھتا عہد ہر فرد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ 100 دیگر افراد کو یہ عہد لینے کے لیے کہے اور انہیں اپنے 100 گھنٹے صفائی کے لیے وقف کرنے کی ترغیب دے۔ سوچھتا پکھواڑہ اقدام کا مقصد لوگوں میں خاص طور پر نوجوان نسل میں صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 6815)
(रिलीज़ आईडी: 2020000)
आगंतुक पटल : 144