جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی ونڈ سولر ہائبرڈ پالیسی کے تحت بڑے گرڈ سے منسلک ونڈ سولر پی وی ہائبرڈ سسٹم کا فروغ


ونڈ سولر ہائبرڈ کی 1.44گیگاواٹ  کی صلاحیت کو شروع کیا گیا ہے:  بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے  مرکزی وزیر کابیان

Posted On: 08 FEB 2024 7:59PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 8 فروری 2024 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ حکومت نے 14 مئی 2018 کو نیشنل ونڈ سولر ہائبرڈ پالیسی جاری کی ہے۔ اس  پالیسی کااصل مقصد  ہوا اور شمسی وسائل، ترسیل کا بنیادی ڈھانچہ اورزمین کے  زیادہ سے زیادہ اور موثر استعمال کے لیے بڑے گرڈ سے  جڑے ہوا –شمسی پی وی ہائبرڈ نظام کے  فروغ کے لئے  ایک فریم ورک فراہم کرنا ہے ۔اس پالیسی کا یہ بھی مقصد ہے کہ ہوااورشمسی پی وی پلانٹس کو مشترکہ طورپرچلاتے ہوئے نئی ٹیکنولوجیوں ،طریقہ کار اور وے آؤٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

قومی ہوا -شمسی ہائبرڈ قومی پالیسی کی اہم خصوصیات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • انڈکشن جنریٹر کا استعمال کرتے ہوئے گرڈ سے منسلک فکسڈ سپیڈ ونڈ ٹربائنز کی صورت میں، انضمام،اے سی  آؤٹ پٹ بس میں ایچ ٹی  سائیڈ پر ہو سکتا ہے۔ تاہم، متغیر رفتار ونڈ ٹربائنز جنریٹر کو گرڈ سے جوڑنے کے لیے انورٹرز لگاتی ہیں، ہوا اور سولر پی وی سسٹم کو اے سی –ڈی سی –اے سی کنورٹر کی انٹرمیڈیٹ ڈی سی بس سے جوڑا جا سکتا ہے۔
  • ونڈ سولر ہائبرڈ پلانٹس کا  حجم وسائل کی خصوصیات پر منحصر ہوگا۔ تاہم، ونڈ سولر پلانٹ کو ہائبرڈ پلانٹ کے طور پر تسلیم کیا جائے گا اگر ایک وسیلہ کی ریٹیڈ پاور کی صلاحیت دوسرے وسائل کی ریٹیڈ بجلی  کی صلاحیت کا کم از کم 25فیصد ہے۔
  • موجودہ ونڈ یا سولر پاور پراجیکٹس، ہائبرڈ پروجیکٹ کے دستیاب  فائدہ کے لیے بالترتیب شمسی پی وی  پلانٹ یا ڈبلیو ٹی جیز لگانے کے خواہشمندوں کو پالیسی کے تحت ایسا کرنے کی مشروط اجازت ہے۔
  • بیٹری اسٹوریج کو ہائبرڈ پروجیکٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے (i) ونڈ سولر ہائبرڈ پلانٹ سے آؤٹ پٹ  بجلی کی تبدیلی کو کم کیاجاسکے؛ (ii) ونڈ سولر ہائبرڈ پلانٹ میں ہوا اور شمسی توانائی کی اضافی صلاحیت کو نصب کرکے، ڈیلیوری پوائنٹ پر دی گئی صلاحیت (بولی/منظوری شدہ صلاحیت) کے لیے زیادہ توانائی کی پیداوار فراہم کرنا؛ اور (iii) ایک خاص مدت کے لیے مضبوط طاقت کی دستیابی کو یقینی بنانا۔

قابل تجدید توانائی نافذ کرنے والی ایجنسیاں (آرای ا یز)، یعنی۔ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی، این ٹی پی سی لمیٹڈ، ایس جے وی این  لمیٹڈ اور این ایچ پی سی لمیٹڈ نے ٹینڈرز نکالے ہیں، یعن 31 دسمبر 2023کو قابل تجدید بجلی آرٹی سی ی پی پیک  آورز اور24گھنٹے یقینی بجلی کی سپلائی کے ساتھ سولرونڈ ہائبرڈ پروجیکٹس ، سولر ونڈ ہائبرڈ پروجیکٹس 1.44گیگاواٹ ہائبرڈپروجیکٹس پہلے ہی شروع ہو چکے ہیں۔

***** 

 (ش ح۔ح ا۔ع آ)

U-6780


(Release ID: 2019694) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Punjabi