بجلی کی وزارت
گزشتہ تین سال میں 2.3 گیگا واٹ کی کل صلاحیت کے ساتھ کوئلے پر مبنی19 تھرمل پاور پلانٹس غیرفعال ہوگئے
سی ای اے نے تھرمل پاور یوٹیلیٹیز کو 2030سے پہلے 200 میگاواٹ سےزیادہ صلاحیت کے کوئلے پر مبنی پاور اسٹیشنوں کو ختم کرنے یا دوبارہ استعمال نہ کرنے اور بجلی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے : بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر
Posted On:
08 FEB 2024 2:46PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے تھرمل پاور پلانٹس کی بندش سے متعلق قواعد و ضوابط کے بارے میں جانکاری دی ہے۔
محفوظ انتظام، خطرناک مادوں کی نگرانی اور ٹھکانے لگانے اور ختم ہونے والے تھرمل پاور پلانٹس کو ختم کرنے اور ٹھکانے لگانے کے لیے، تھرمل پاور پلانٹس (ٹی پی پی) کو مختلف قواعد و ضوابط اور رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جیسے:
- پانی (آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول) ایکٹ، 1976 اور ہوا (آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول) ایکٹ، 1981 کے تحت قابل اطلاق ماحولیاتی ضوابط کی پابندی۔
- مضر فضلہ کوٹھکانے لگانے سے متعلق ضوابط ، 2016، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2016 اور ای ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2022 کی تعمیل
- فیکٹری ایکٹ 1948 کی تعمیل
بجلی ایکٹ، 2003 کے سیکشن 7 کے مطابق جنریشن ایک غیر لائسنس یافتہ سرگرمی ہے۔ بجلی کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں نے اپنی تکنیکی اقتصادی اورتجارتی وجوہات اور ماحولیاتی وجوہات کی بنیاد پر کوئلے پر مبنی تھرمل یونٹ کو بندکرنے اور ان مزدوروں اورکارکنوں کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے، جو کوئلے پر مبنی پاور پلانٹ کی بندش کے بعد اپنی ملازمت سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ملازم عام طورپرمزدور اور کارکن جوکوئلے سے چلنے والے یونٹ کے بند ہونے کے بعد اپنی ملازمتوں سے محروم ہوسکتے ہیں، انہوں یوٹلٹی میں دوسرے دستیاب کاموں میں ہرصورت کی بنیاد پر دوبارہ روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔
گزشتہ تین سالوں میں یعنی 01.01.2021 سے 31.01.2024 تک کوئلے پر مبنی 2344 میگاواٹ صلاحیت کے 19 یونٹس غیر فعال ہو چکے ہیں۔ ریاست کے لحاظ سے غیرفعال کوئلے پر مبنی یونٹوں کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔
کوئلے پر مبنی تھرمل یونٹس کی فہرست جو پچھلے تین سالوں میں غیر فعا ل ہوئے ہیں۔
گزشتہ تین سال میں غیر فعال ہوچکے کوئلے سے چلنے والے تھرمل یونٹوں کی فہرست:
(01.01.2021 سے 31.01.2024 تک)
نمبرشمار
|
اسٹیشن/پلانٹ کا نام
|
ریاستیں
|
ایندھن
|
یونٹ کی تعداد
|
یونٹوں کی تعداد
|
نصب کردہ گنجائش(میگاواٹ)
|
غیر فعال (میگاواٹ)
|
غیرفعال
|
1
|
بوکارو `بی` ٹی پی ایس
|
جھارکھنڈ
|
کوئلہ
|
3
|
1
|
210 (1*210)
|
210
|
01.04.2021
|
2
|
کوربا- III
|
چھتیس گڑھ
|
کوئلہ
|
1,2
|
2
|
240 (2*120)
|
240
|
01.01.2021
|
3
|
تلچر (پرانا) ٹی پی ایس
|
اوڈیشہ
|
کوئلہ
|
1,2,3,4,5,6
|
6
|
460 (4*60+
2*110)
|
460
|
01.04.2021
|
4
|
کورادی ٹی پی ایس
|
مہاراشٹر
|
کوئلہ
|
7
|
1
|
210
(1*210)
|
210
|
02.09.2021
|
5
|
مظفر پور ٹی پی ایس
|
بہار
|
کوئلہ
|
1,2
|
2
|
220
(2*110)
|
220
|
31.01.2022
|
6
|
بندیل ٹی پی ایس
|
مغربی بنگال
|
کوئلہ
|
1
|
1
|
60(1*60)
|
60
|
28.03.2022
|
7
|
کولاگھاٹ ٹی پی ایس
|
مغربی بنگال
|
کوئلہ
|
1,2
|
2
|
420
(2*210)
|
420
|
28.03.2022
|
8
|
اوبرا ٹی پی ایس
|
اتر پردیش
|
کوئلہ
|
7
|
1
|
94
(1*94)
|
94
|
13.10.2022
|
9
|
درگاپور ٹی پی ایس
|
مغربی بنگال
|
کوئلہ
|
4
|
1
|
210 (1*210)
|
210
|
19.12.2022
|
10
|
پریچھاٹی پی ایس
|
اتر پردیش
|
کوئلہ
|
1,2
|
2
|
220
(2*110)
|
220
|
11.10.2023
|
مجموعی تعداد
|
|
19
|
|
2344
|
|
سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے تمام تھرمل پاور یوٹیلٹیز کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ 2030 سے پہلے اپنے کوئلے پر مبنی پاور اسٹیشن (200 میگاواٹ سے زیادہ کی صلاحیت والے یونٹ) کو غیرفعال نہ کریں یا دوبارہ استعمال نہ کریں اور اگر ضروری ہوتو مستقبل کی متوقع توانائی کی مانگ کو دھیان میں رکھتے ہوئے تزئین و آرائش کے کاموں کے بعد تھرمل یونٹس کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 8 فروری 2024 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔
********
ش ح۔ع ح ۔رم
U-6760
(Release ID: 2019518)