ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جنگلی جانوروں کے حملوں سے ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کے لئے معاوضہ

Posted On: 05 FEB 2024 4:35PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوامیں تبدیلی کے مرکزی وزیرمملکت جناب اشونی کمارچوبے نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ ریاست کیرالہ سمیت ملک کے مختلف حصوں سے جنگلی جانوروں کے حملوں کے واقعات   کی اطلاعات موصول ہوئی  ہیں۔ حکومت کی طرف سے جنگلی جانوروں کے تحفظ اور انسان  جنگلی جانوروں  کے  درمیان تصادم  سے نمٹنے کے لئے جو اقدامات کئے  گئے ہیں   وہ حسب ذیل  ہیں:

جنگلی جانوروں کے تحفظ کے قانون 1972کی شقوں کے تحت ملک بھرمیں اہم جنگلی جانوروں کی رہائش گاہوں کے تحفظ کااحاطہ کرتے ہوئے نیشنل پارکس ، جنگلی جانوروں کے لئے پنا ہ گاہوں ،جنگلی جانوروں کے تحفظ کے ٹھکانوں اوردوسرے حفاظتی علاقوں کا ایک نیٹ ورک  قائم کیاگیاہے تاکہ جنگلی جانوروں اورپناہ گاہوں کو تحفظ فراہم کیاجاسکے ۔

مرکزی حکومت ملک میں جنگلی جانوروں  اور ان کی رہائش گاہوں کے انتظام کے لیے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں ‘جنگلی حیات کی رہائش گاہوں کی ترقی’،‘پروجیکٹ ٹائیگر’ اور ‘پروجیکٹ ایلیفینٹ’ کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت  معاونت کی جانے والی سرگرمیوں میں خاردارتارلگانے ، شمسی توانائی کے الیکٹرک فینس ،بایئوفینسنگ کا استعمال ، سرحدی دیواروں جیسی عملی رکاوٹوں کی تعمیر شامل ہیں ، تاکہ جنگلی جانوروں کو کھیتوں میں داخل ہونے سے روکاجاسکے ۔

 وزارت کی طرف سے فروری 2021 میں انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم کو روکنے کے  بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اس ایڈوائزری میں مربوط بین محکمہ جاتی کارروائی، تصادم والے مقامات کی  نشاندہی، معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی پابندی، تیزی سے کارروائی کرنے والی ٹیموں کاقیام، مالی امداد اوردیگرراحت فراہم کرنے کی مقدار کاجائزہ لینے کے لئے  ریاست اورضلع سطح  پرکمیٹیوں کی تشکیل، تیزی سے ادائیگیوں کے لئے ہدایات جاری کرنا اورافراد کے ہلاک یازخمی ہونے کی صورت میں متاثرہ افراد کو 24گھنٹے کے اندراداکی جانے والی معاوضے کی رقم یا امداد کامناسب حصے کے لئے مناسب فنڈ کی فراہمی کی سفارش کی گئی ہے ۔

 

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے 3 جون 2022 کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فصلوں کو پہنچنے والے نقصان سمیت انسان اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم روکنے کے بارے میں رہنما خطوط بھی جاری کئے ہیں ۔ اس میں جنگل کے کنارے والے علاقوں میں فصلوں کی ترویج شامل ہے جو جنگلی جانوروں کے لیے ناگوار ہیں، زرعی جنگلات کے ماڈلس جن میں  مرچیں ، لیمن گراس ،کھوس گھاس وغیرہ جیسی نقدی فصلیں  شامل ہیں ، جنھیں درختوں/ جھاڑیوں کی انواع کے ساتھ مناسب طریقے سے ملایا جاتا ہے۔ اس میں غیر محفوظ علاقوں میں مختلف اسکیموں کے تحت ریاستی زراعت/باغبانی محکمہ کی طرف سے متبادل فصلوں کے لیے جامع طویل مدتی منصوبے کی تیاری اور نفاذ بھی شامل ہے۔

جنگلی جانوروں کے (تحفظ) کاقانون ، 1972 انسانی جنگلی جانوروں  کے تصادم  سے نمٹنے کے لیے ریگولیٹری افعال فراہم کرتا ہے۔

وزارت نے کیرالہ کومالی امداد فراہم کی ہے یہ مالی امداد انسانوں اورجنگلی جانوروں کے تصادم کو روکنے کی  سرگرمیوں کو بڑھانے سمیت  جنگلی جانوروں کی رہائش گاہوں کو بہتربنانے اورجنگلی جانوروں کے بہترتحفظ کے لئے جنگلی جانوروں کی پناہ گاہوں کے فروغ کی مرکزکی اسپانسرشدہ اسکیموں کے تحت دی گئی ہے ۔  کیرالہ کو جاری کی گئی فنڈ زکی تفصیلات  گذشتہ 5سال کے دوران اس اسکیم کے تحت حسب ذیل ہے :

 

ریاست اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کا نام

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

کیرالہ

845.026

731.2845

295.7737

224.4735

921.0361

 

ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے اصولوں کے مطابق معاوضہ ادا کرتے ہیں۔ جنگلی جانوروں کے حملوں کی وجہ سے زخمی یا جان سے ہاتھ دھونے والے افراد کی تعداد اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ فراہم کردہ معاوضے کی تفصیلات وزارت کی سطح پر جمع نہیں کی گئی ہیں۔

وزارت نے حال ہی میں انسان اورجنگلی جانوروں کے درمیان تصادم کی صورت میں مالی امداد  کی ادائیگی میں اضافہ کیاہے ۔ ایکس گریشیا کے تحت ریلیف کی نظر ثانی شدہ شرحیں حسب ذیل ہیں:

نمبرشمار

جنگلی جانوروں سے ہونے والے نقصان کی نوعیت

مالی امداد کی رقم

(الف)

انسانوں کی موت یا مستقل معذوری

10لاکھ روپے

(ب)

شدید نوعیت کے زخم

2لاکھ روپے

(ج)

معمولی نوعیت کے زخم

علاج کے لئے 25ہزارروپے تک کی امداد

(د)

املاک /فصلوں کو نقصان

ریاست /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کی حکومت  اپنے ذریعہ مقررکردہ لاگت کے ضابطوں کی پابندی کرسکتے ہیں

******

 (ش ح۔ح ا۔ع آ)

U-6761



(Release ID: 2019517) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi