کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فارما، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں میں تعاون  کو گہرا  کیا جائے گا


گیارہویں  ہندوستان - نیوزی لینڈ مشترکہ تجارتی کمیٹی (جے ٹی سی) کی میٹنگ نیوزی لینڈ میں منعقد ہوئی

بات چیت کے دوران خدمات کے شعبے کی تجارت کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی

Posted On: 02 MAY 2024 3:56PM by PIB Delhi

کامرس سکریٹری جناب سنیل برتھوال کی قیادت میں ایک وفد نے 26-27 اپریل 2024 کو  موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر کام کرنے کے واسطے نیوزی لینڈ میں متعدد تعمیری اور نتیجہ خیز میٹنگیں کیں۔ یہ میٹنگیں نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت  جناب ٹوڈ میک کلے ، نیوزی لینڈ کے امور خارجہ  اور تجارت کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو اور سکریٹری، جناب   بروک بیرنگٹن، انڈیا-نیوزی لینڈ بزنس کونسل (آئی این زیڈ بی سی) اور 11ویں انڈیا-نیوزی لینڈ مشترکہ تجارتی کمیٹی (جے ٹی سی) کی میٹنگ کے ساتھ ہوئی تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015VVD.jpg

دونوں فریقوں نے معیشتوں اور باہمی تجارت کی تکمیل میں موجودہ وسیع امکانات کو تسلیم کیا، تجارت اور عوام سے عوام کے رابطوں میں اضافہ کرنے کی کافی صلاحیت موجود ہے۔ ان میٹنگوں میں دوطرفہ تجارت اور تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے کئی اہم شعبوں  کے بارے میں  بات چیت  پر توجہ مرکوز کی گئی، جو کہ  دونوں ممالک کے درمیان  اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو فروغ دینے، عوام سے عوام اور کاروباری رابطوں کے ذریعے موجودہ قریبی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم لمحہ تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028DHI.jpg

میٹنگوں میں مارکیٹ تک رسائی کے مسائل، اقتصادی تعاون کے پروجیکٹوں  پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور نئے اقدامات کے مواقع تلاش کیے گئے۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ اقتصادی مذاکرات کے مضبوط ڈھانچے کے قیام اور زراعت فوڈ پروسیسنگ، اسٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن؛ جنگلات اور دواسازی سے لے کر  اہم تجارتی اور اقتصادی امور پر جاری تعاون کو آسان بنانے جیسے شعبوں پر ورکنگ گروپس کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر، بات چیت میں باغبانی کے شعبے میں تعاون، بشمول کیوی فروٹ سیکٹر (معیار اور پیداواری صلاحیت، پیک ہاؤسز میں مناسب اسٹوریج اور ان کی مناسب نقل و حمل) کے ساتھ ساتھ ڈیری سیکٹر میں تعاون بھی شامل تھا۔ ایک بار ورکنگ گروپس قائم ہونے کے بعد، ہندوستان اور نیوزی لینڈ ان ورکنگ گروپس کی طرف سے کی گئی پیش رفت اور ان کی سفارشات کا باقاعدہ وقفے وقفے سے جائزہ لیں گے۔

میٹنگوں میں باہمی مفاد کے دوطرفہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں مارکیٹ تک رسائی، نان ٹیرف بیریئرز (این ٹی بی) اور انگور، بھنڈی اور آم جیسی مصنوعات پر سینیٹری اور فائیٹو سینیٹری (ایس پی ایس) اقدامات، آرگینک  مصنوعات، آسان ہم آہنگی بشمول گاڑیوں کے لیے  قابل موازنہ گھریلو معیارات کی باہمی شناخت کے ذریعے باہمی شناختی انتظامات (ایم آر اے) شامل ہیں۔ دونوں فریقوں نے جے ٹی سی کے موجودہ میکانزم کے تحت تعمیری بات چیت اور تعاون کے ذریعے ان مسائل کو حل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NIKL.png

مختلف سطحوں پر ہونے والی بات چیت کے دوران خدمات کے شعبے اور دوطرفہ تجارت کے لیے اس کے پیمانے کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی جس سے کاروبار سے کاروبار کے ساتھ ساتھ لوگوں سے لوگوں کے رابطوں کو بڑھانے اور مہارت کے فرق پر کام کرنے  اور صلاحیت سازی اور نقل و حرکت کی آسانی کو بہتر بنانے کے ذریعے اس کو کس طرح مضبوط کیا جا سکتا ہے، اس پر  دونوں اطراف کی بڑے مفاد کا انکشاف ہوا۔  اس نے مہمان نوازی کے شعبے جیسے ایڈونچر ٹورازم، نرسنگ، ٹیلی میڈیسن، تعلیم، فضائی رابطہ، مشترکہ آر اینڈ ڈی (جہاں بھی ممکن ہو)، اسٹارٹ اپس وغیرہ جیسے شعبوں کا احاطہ کیا۔

فارماسیوٹیکل اور طبی آلات کے شعبے میں تعاون پر طویل بحث کی گئی جس میں ریگولیٹری عمل کی تیز رفتار ٹریکنگ کو اپنانا اور جیسا کہ مناسب ہو، تقابلی بیرون ملک مقیم ریگولیٹرز کی معائنہ رپورٹس کا استعمال کرتے ہوئے مینوفیکچرنگ سہولیات کے معیار کا جائزہ لینا شامل ہے۔ ہندوستان سے ادویات کی زیادہ سے زیادہ سورسنگ اور طبی آلات کے شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے مختصر طور پر قومی سطح پر طے شدہ شراکتوں، سرحد پار ادائیگی کے نظام  کے سلسلے میں ڈیجیٹل تجارت میں تعاون کے مواقع تلاش کیے۔ بات چیت میں جی 20، انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک فار پروس پیریٹی (آئی پی ای ایف)، اور دیگر کثیر جہتی اور کثیر جہتی ایسوسی ایشنز جیسے پلیٹ فارمز کے اندر تعاون کے معاہدے اور  ضروری اقتصادی چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنے کے طریقوں کا بھی  احاطہ  کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے  عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے  اصولوں  پر قائم رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y4UD.jpg

مجموعی طور پر یہ ایک عام  رائے تھی کہ موجودہ تعاون کو مسلسل بات چیت کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، دونوں فریقوں نے مسائل کو حل کرنے کے لیے اور موجودہ کے ساتھ ساتھ ایسے شعبوں میں بھی  تمام ، جن کا ابھی پتہ نہیں لگایا گیا ہے،  کے سلسلے میں اشتراک  اور تعاون پر مبنی سرگرمیوں پر کام  کرنے کے لئے تمام سطحوں پر باقاعدگی سے میٹنگیں منعقد کرنے کا عہد کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6747



(Release ID: 2019453) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil